واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > فضیلیت قرآن



فضیلیت قرآن فضیلیت قرآن


تلاوت قرآن پاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 06:30 PM   #1
تلاوت قرآن پاک
زارا زارا آف لائن ہے 11-02-11, 06:30 PM

Name:  Quran.gif
Views: 38
Size:  5.9 KB

پڑھ یہ پہلا لفظ تھا نبی پاک پر جو اللہ رب العزت کی طرف سے نازل ہوا اور پھر یہ سارے الہام ایک مکمل کتاب کی صورت اختیار کر گۓ جسےہم سب احترام سے کہتے ہیں قرآنِ اللہ کا پاک کلام ہے اسے پڑھتے وقت انتہائ ادب واحترام کا مظاھرہ کیجیے قرآنِ پاک کی تلاوت شوق سے کیجیے اور پورے دل ودماغ کو یکسو کر کے اسے پڑہیں اور یہ یقین رکھیے کہ قرآن پاک سے شغف اللہ سے رابطہ ہے اصل میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کیلیے بہترین عبادت قرآن کی تلاوت ہےـ

جب جب ٹائم ملے آپ قرآن کو وقت دیجیے اسکی تلاوت کریں اور کبھی اکتاہٹ محسوس نہ کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی پاک ذات کا فرمان ہے کہ جو کوی قرآن پڑہنے میں اس قدر مشغول ہو کہ وہ مجھ سے دعا مانگ نہ سکے میں اسے بغیر مانگے ہوۓ ہی عطا کروں گا اور دوسروں سے زیادہ دوں گاـ
ترمذی
ترمذی میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ قرآن کے زریعے ہی اللہ کا زیادہ قرب حاصل کرتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جس نے قرآن پڑھا اور وہ روز اسکی تلاوت بھی کرتا ہے اسکی مثال ایسی ہوگی جیسے مشک سے بھری ہوی زنبیل کہ اسکی خوشبو چارسو مہک رہی ہے اور جس شخص نے قرآن پڑھا اور اسکی تلاوت نہی کی تو اسکی مثال ایسی ہے جیسے مشک سے بھری ہوئ بوتل کہ اسکا منہ مضبوطی سے بند کر دیا گیا ہوـ

قرآنِ پاک کی تلاوت محض اللہ کی خوشنودی کیلئے کیجئے نہ کہ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کیلیے اپنی خوش الحانی کا سکہ جمانے اور اپنی دینداری کی دھاک بٹھانے کیلیے سختی سے پرہیز کیجیے یہ انتہائ گھٹیا مقاصد ہیں اور انکو حاصل کرنے والا رحمت خداوندی سے محروم ہو جاتا ہےـ

تلاوت سے پہلے طہارت اور نظافت کا پورا اہتمام کیجیے بغیر وضو قرآنِ پاک چھونے سے پر ہیز کیجیے اور پاک صاف جگہ پر بیٹھ کر تلاوت کیجیے
تلاوت کے وقت قبلہ رو ہو کے دوزانو ہو کے ئ اور گردن جھکا کر انتہائی یکسوئی سے توجہ اور دل کی آمادگی سے سے تلاوت کیجیے اللہ کا ارشاد مبارک ہے کہ کتاب جو ہم نے آپکی طرف بھیجی برکت والی ہے تاکہ وہ اس میں غورو فکر کریں اور عقل والے اس سے نصیحت حاصل کریں ـ

تجوید اور ترتیل کا بھی جہاں تک ہو سکے خیال رکھیں حروف ٹھیک ٹھیک ادا کیجیے اور ٹھر ٹھر کر پڑھیے ابو داود میں ھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی آواز اور لہجے سے قرآن کو آراستہ کرو ـ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک حرف کو الگ کر کے اور واضح کر کے پڑہتے تھےـ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ روزِمحشر قرآن پڑھنے والے کو کہا جاے گا کہ جس ٹھراؤ اور خوش الحانی کے ساتھ تم دنیا میں قرآن پڑھتے تھے اسی طرح یہاں قرآن پڑھو اور ہر آیت کے بدلے میں ایک درجہ بلند ہوتے جاؤ تمہارا ٹھکانہ تمہاری آخری آیت کے قریب ہے ترمذی

اللہ پاک کا فرمان ہے کہ نہ زیادہ زور سے پڑھیے اور نہ زیادہ آہستہ بلکہ درمیانی آواز میں پڑہیں

یوں تو جب بھی موقعہ ملے تلاوت کیجیے لیکن سحر میں تہجد کی نماز میں قرآن پڑہنے کی کوشش کیجیےیہ تلاوت قرآن کی فضیلت کا سب سے اونچا درجہ ہے اور مومن کی یہ تمنا ہونی چاہیے کہ وہ تلاوت کا اونچے سے اونچا مقام حاصل کرے

تین دن سے کم میں قرآن ختم کرنے کی کوشش مت کیجیے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ مبارک ہے کہ جس نے تین دن سے کم میں قرآن ختم کیا اس نے قرآن کو نہی سمجھا جس طرح قرآن پڑہتے وقت جسمانی صفائی کا اہتمام کرتے ہیں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ زہن سے بھی گندے خیالات اور بری سوچ کو نکال کر باہر پھینک دیں جو دل فاسد باتوں سے بھرا ہوا ہے وہ قرآن کی عظمت کو کہاں پا سکے گا کیونکہ ایسے بد نصیب کے دل میں نہ تو قرآن کی ھدایت جگہ بنا سکتی ہے اور نہ ہی وہ اسکے مطالب اور معنی سمجھ سکتا ہے ـ

حضرت عکرمہ جب قرآنِ پاک کھولتے تو شدتِ جزبات سے بے ہوش ہو جاتے تھے یہ سمجھ کر تلاوت شروع کیجیے کہ روۓ زمین پر اگر کہیں سے ہدایت مل سکتی ہے تو صرف یہ واحد کتاب ہے اور اپنے اسی تصور کے ساتھ اسمیں تدبر اور تفکر کیجیے اسکی حکایت اور حکمتوں کو سمجھنے کی کوشش کیجیےفر فر تلاوت نہ کیجیے بلکہ سمجھ کر آھستہ پڑہنے کی عادت ڈالیے
حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے تھے کہ ٬٬القارعہ اور القدر جیسی چھوٹی ،سورتوں کو سمجھ کے پڑھنا بہت بہتر سمجھتا ہوں کہ میں البقرہ اور آل عمران کو فر فر بغیر سوچے سمجھے پڑہ جاؤں روایت ہے کہ ایک رات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پوری رات ایک ہی آیت کا ورد کرتے رہے ٬٬
اے خدا اگر تو عزاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تو انتہائ زبر دست حکمت والا ہے
تلاوتِ کلامِ پاک اس سوچ کے ساتھ کیجیے کہ اسکی ہدایت کے مطابق زندگی بسر کرنی ہے اور اسکے احکامات کو اپنی اندرونی بیرونی زندگی پر لاگو کرنا ہے اور اسکی ہدایات کی روشنی میں اپنی زندگی میں سے غلطیوں کی اصلاح کر کے انہیں عین اسلام کے مطابق بنانا ہے قرآنِ پاک ایک ایسا شفاف آیینہ ہے کہ آپکو اس میںآپکو اپنی زات کے داغ دھبے سب صاف صاف نظر آیینگے اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم انکو کہان تک دھو سکتے ہیں
تلاوتِ کلامِ پاک کرتے وقت آیات کے حساب سے اپنے اوپر وہی کیفیت طاری کیجیے جب اس رب عظیم کی بے پناہ رحمت کا زکر سنیں تو خوشی سے جھوم جاییں اور جب اسکے غضب اور قہر کا زکر ہو تو روح تک کانپ جاے یہ حق ہے اس عظیم کتاب کا جب جب جہنم کی ہولناکیاں بیاں ہون تو ڈر اور خوف سے لرزہ طاری ہو اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوں جب مومنین پر اللہ کی بشارتییں نازل ہونے کا پڑہیں تو چہرے کو دمکتا ہوا محسوس کریں اور جب کسی غلطی پر اللہ کا عزاب نازل ہو اور قومون کا صفحہ ِ ہستی سے مٹ جانا پڑہیں تو غم سے نڈھال ہو کے اس شدت کو محسوس کریں تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد یہ دعا حضرتِ عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے اسے پڑہنے کیا عادت ڈالیں
خدایا میری زبان تیری کتاب میں سے جو کچھ تلاوت کرے مجھے تو فیق دے کہ اس پر غورو فکر کروں خدایا مجھے اسکی سمجھ دے مجھے اسکے مفہوم ومعانی کی سمجھ بخش دے اور اس کے عجائبات کو پانے کی نظر بخش دے اور جب تک زندہ رہوں مجھے تو فیق دے کہ میں اس پر عمل کرتا رہوں بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مجھے آپ سب کو قرآنِ پاک کو اسکے مفہوم کو سمجھ کر پڑہنے کی توفیق عطا فرماۓ کہ یہ ایک اچھی اولاد کا بہترین تحفہ ہے اپنے والدیں کی خدمت میں یہی انکے لیے وہ عبادت ہے جو انکو نہ صرف بخشوانے کا زریعہ ہے بلکہ انکے دنیا سے جانے کے بعد دنیا میں انکی بہترین یادگار بھی اللہ ہم سب کو قرآنِ کریم کا حق ادا کرنے والا بناۓ آمین ثم آمین۔

والسلام
زارا

__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 309
Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (12-02-11)
پرانا 12-02-11, 08:13 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,194
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ
بہت اچھی شئیرنگ ہے
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کلام, کلامِ, پاک, قرآن, نماز, نظر, مکمل, اللہ, اسلام, بہترین, تلاوت قرآن, دل, دعا, رات, زندگی, شخص, عقل, عمران, عبادت, غم, غضب, صفحہ, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
امام کی تلاوت اور جدید سائنس wajee اسلام اور معاشرہ 5 09-03-11 06:55 AM
نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 12 31-12-10 02:09 PM
ماہ مقدس رمضان اور تلاوت قرآن Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 21-08-09 05:39 PM
موت ایک اٹل حقیقت !!!!!ایک منتخب تحریر وجدان آخرت 7 17-08-09 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger