واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > فضیلیت قرآن



فضیلیت قرآن فضیلیت قرآن


قرآن اور دوسری آسمانی کتابیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-11, 05:07 PM   #1
قرآن اور دوسری آسمانی کتابیں
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 14-07-11, 05:07 PM

قرآن پاک کلام اللہ بھی ھے اور کتاب اللہ بھی یہھی وہ واحد کتاب ھے جسکی حفاظت کی ذمیداری اللہ تعالی نے لے رکھی ھے اسکا ھرحکم شک سے پاک
اسکا ھر امر شک سے پاک
اسکی ھر خبر شک سے پاک
اسکی ھر پیشنگوئی شک سے پاک
اسکی ھر سورت شک سے پاک
اسکی ھر آیت شک سے پاک
اسکاھر حرف شک سے پاک ،،،
جو اسکے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بناتا ھے یہ اسکے ظاھر باطن کو پاک کردیتاھے رب تعالی نے انسانی ھدایت کیلے اور کتب بھی نازل کیں مگر انکی حفاظت کا زمہ نھیں لیا اور آھستہ آھستہ وہ اپنی اصلیت کھو گیں اب دنیا میں انکی اصلیت کا دعوا تو ھے مگر حقیت موجود نھیں آج آسمانی دیگر کتب کو بائبل کےنام سے روشناس کروایا جاتا ھے بائبل جسکا معنی ھی کتاب ھےیہ دو قسم کے عھد ناموں پر مشتمل ھے بقول انکے حضرت عیسی سے قبل جتنی بھی کتب نازل ھوئیں ان سبکو عھد نامہ عتیق کہا جاتاھے اور حضرت ت عیسی
کی انجیل اور انکے حواریوں کے خطوط عھد نامہ جدید کےنام سے تعبیر کیا جاتاھے عھد نامہ عتیق یعنی پرانا عھد نامہ اس میں 39 کتب ھیں اور عھد نامہ جدید میں بمعہ خطوط کے کل 27 کتابیں ھیں بائبل میںچھوٹی بڑی کل 66 کتب ھیں،،، عیسائیوں کے دو مشھور فرقے ھیں ایک رومن کیتھولک دوسرا پروٹسٹنٹ رومن کیتھولک بائبل میں الہامی کتب پرو ٹسٹنٹ سے زیادہ تسلیم کرتاھے،،اورانکے ھاں طوبیاہ،، یہودیت،، حکمت،،، یشوع بن سیراخ،،باروک،،مکابین اول و دوم،،بھی بائبل کا حصہ ھیں مگر پرو ٹسٹنٹ انھیں جعلی قرادیتے ھیں،،،،،بائبل کے بارے عیسائی عقیدہ یہ ملتا ھے یہ الھامی کتب ھیں اور روح القدس کی مدد سے لکھی گئی ھیں اس لئے ھر قسم کی غلطی سے اور تحریف یعنی ردو بدل سے بلکل مبراھیں
اھل اسلام کہتے ھیں یہ صرف عقیدہ ھے بغیر دلیل کے اور اسپر عیسائیون کے پاس کوئی واضح دلیل موجود نھیں کیونکہ اس میں بے شمار غلطیاں موجود ھیں اور اللہ کا کلام غلطیوں سے پاک ھوتا ھے اب دیکھے بائبل کی پہلی کتاب تورات ھے جو حضر ت موسی علیہ اسلام پر نازل ھوئی،جوکہ عبرانی زبان میں تھی تورات 5 کتابوں پر مشتمل ھے،، کتاب پیدائش،،خروج،، احبار،، گنتی اور استثنا ان پانچ کتابوں کے مجموعے کو تورات کھتے ھیں
،،،جاری ھے

Last edited by حسن قادری; 14-07-11 at 05:12 PM..

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 444
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (15-07-11), کنعان (21-07-11), نبیل خان (15-07-11), مرزا عامر (15-07-11), سیفی خان (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 11:59 PM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,513
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-07-11, 11:09 AM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بقیہ قرآن اور دوسری آسمانی کتابیں

ھم اھل اسلام کا عقیدہ ھے بائبل الہامی کتاب نھیں ھے کیونکہ اس میں بھت سی غلطیاں پائی جاتی ھیں او خدا تعالے کا کلام غلطیوں سے پاک ھوتا ھے ،،،،
،،،، حضرت موسی اور تورات،،،،،،
حضرت موسی نے تورات لکھ کر حورب کے مقام پر ایک صندوق میں رکھدی اور بنی اسرائیل کو ھر سات سالکے آخر میں قوم کے سامنے پڑھ کر سنانے کاحکم صادر فرمایا تھا
جیسا کہ تورات کی کتاب استثناء باب 31،، 9سے لیکر۔ ،11 تک اور فقرہ ،9۔میں ذکر ھے اور موسی نےاس شریعت کو لکھ کر اسے بنی لاوی اور خداوند کے عھد کے صندوق کے اٹھانے والے تھے اور اسرایئل کے سب بزرگوں کے سپرد کیا،،،اور فقرہ 10 میں زکر ھے پھر موسی نے ان کو یہ حکم دیا کہ ھر سات برس کے آخر میں چھٹکارے
کے سال معین وقت پر عید خیام میں۔اور11 فقرہ جب سب اسرائیلی خداوندتیرے خدا کے حضور اس جگہ آکر حاضر ھوں جسےوہ خود چنے گاتو تو اس شریعت کو پڑھ کرسب اسرائیلیوںکو سنانا،،،،،،
اور یہ بات یاد رھے تورات کی جلدصرف ایک ھی تھی جو صندوق میں تھی، حضرت موسی علیہ اسلام نے نہ تورات کے مزید نسخے تیارکے اور نہ ھی بنی اسرائیل نے اور نسخے تیار کے،،،،،
عیسائی یہ کھتے ھیں تورات سات سال کے بعد قوم کو پڑھکر سنائی جاتی تھی اس طریقہ سے اسکی حفاظت ھوتی رھی
ھم کھتے ھیں حضرت موسی کی وفات کے بعد حضر ت یوشع بن نون نے صرف دو مرتبہ تورات کو پڑھ کر قوم کو سنایا تھا جیسا کہ کتاب یشوع میں باب 4،، فقرہ10میں پہلی مرتبہ پڑھنا ثابت ھے،، اور اسی کتاب کے باب 8،،، فقرہ 34 سے دوسری مرتبہ پڑھکر سنانا ثابت ھے حضرت یوشع کی وفات کے بعد تورات کو کسی نےبھی قوم کو پڑھکر نھیں سنایا،،،
حضرت یوشع کی وفات کے بعد سے لیکر حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے تک تورات کو کسی نے بھی پڑھکر نھیں سنایااوریہ بات بائبل سےروز روشن کی طرح عیان ھے
حضرت یوشع کی وفات کے بعد بنی اسرائیل گمراہ ھوگے پھر مدت دراز تک راہ راست پر نہ آے،، انھوں نے تورات کی تعلیمات کو فراموش کردیا اسکی جگہ مشرک قوموں کی پیروی شروع کردی رب کائنات نے انکے برے اعمال کی وجہ سے انکو سزادی کہ انپر ظالم جابر بادشاھوں کو مسلط کردیا اور بنی اسرائیل اپنے دشمنوں کا مقابلہ نہ کرسکے زلت رسوائی انپر مسلط ھوگی،،پھر اللہ نے ان پر قاضیوں کی حکومت قائم کردی،، قاضیوں نے انھیں سمجھایا لیکن یہ راہ راست پر نہ آے برابر شرک وزنا میں مبتلا رھے اسکے مفصل حالات ،کتاب قضاۃ،،باب 2،،، 11 تا 21 فقرات سے ظاھر ھوتا ھے حضرت یوشع کی وفات کے بعد تقریبا 380 سال تک انکی یہی حالت رھی،، ان ایام میں تورات کسی نے پڑھکر قوم کو نھیں سنائی اب یہ کہنا ھر سات سالوں کے بعد پڑھکر قوم کو سنائی جاتی تھی لوگوں کی آنکھوں میں خاک ڈالنا ھے،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
،،، دوسری بات،،،،،
عیسائی کھتے ھیں تورات اس لئے محفوظ رھی کہ بنی اسرائیل میںجب کوئی بادشاہ بنتا تھا وہ تورات کو اپنا دستور العمل ٹھراتا تھاا سلئے تورات کی حفاظت ھوتی رھی،،،،
ھم جوابا کھتے ھیں قاضیوں کے بعد بنی اسرائیل میں بادشاھت کا سلسلہ چلا انکے سب سے پہلے بادشاہ حضرت ساؤل تھے انکے زمانے میں تورات کو دستورالعمل بنانادرکناررہا بلکہ اسکو پڑھا تک نھیں گیا۔،
حضرت ساؤل کے بعد حضرت داؤد بادشاہ بنے انھوں نے،،چالیس سال حکومت کی لیکن تورات انکے زمانے میں نھیں پڑھی گی حضرت داؤد نے اپنی وفات سے قبل حضرت سلیمان کو وصیت فرمائی تھی کہ موسی کی شریعت پر عمل کرنا اس شریعت سے مراد صرف دو تختیاں تھیں اگر تورات ھوتی تو یقینا حضرت داؤد علیہ السلام اسکو پڑھتے قوم کو سناتے دستورالعمل بناتے ،،
،،،،،،تورات اورحضرت سلیمان علیہ السلام،،،،،،،
حضرت سلیماں نے اپنے دور مین اس صندوق کو کھولا جسمیں
حضرت موسی نے تورات کو رکھا تھامگر تورات اس صندوق میں نہ تھی جیسا کہ کتاب سلا طین اول باب 8،، فقرہ 9 سے صاف ظاھر ھوتا ھے،،،، حضر ت سلیمان نے اپنی زندگی میں اسے نھیں پڑھا کیونکہ وہ گم ھو چکی تھی اور عیسای کتب میں جو حضرت سلیمان کی زندگی کے آخری ایام کا زکر ھے اس سے محسوس ھوتا ھے اگر تورات ھوتی بھی تو آپ نہ پڑھتے ،،نعوذ باللہ،ان کفریات سے،،ھم صرف سمجھانے کیلے وہ باتیں لکھ رھے ھیں جو ایک نبی کے بارے میں ظالموں نےلکھی ھیں نقل کفر کفر نباشد،،1،اور سلیمان بادشاہ فرعون کی بیٹی کے علاوہ بھت سی اجنبی عورتوں سے محبت کرنے لگا،،،2،،کیونکہ جب سلیمان بڈھا ھوگیا تو اسکی بیویوں نے اسکے دل کو غیر خداوں کی طرف مائیل کردیا اسکادل اپنے خدا کیساتھ کامل نہ رھا،،،نعوذباللہ،،3،،پھر سلیمان نے خداوند کے آگے بدی کی،،،4 سلیمان نے وہ بات نا مانی جسکا حکم خداوندنےدیا تھا،،، دیکھے کتاب سلا طین اول باب 11،، فقرہ 1تا 10،،،،،،،،، جاری ھے

Last edited by حسن قادری; 21-07-11 at 11:26 AM.
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (21-07-11)
جواب

Tags
کھو, کلام, کتابوں, گئی, پہلی, پاک, قرآن, آج, اللہ, اسلام, بے, بدل, حرف, حصہ, خبر, دنیا, روح, عیسی, عیسائیوں, عقیدہ, عتیق, غلطی, غلطیوں, غلطیاں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشرقِ وسطیٰ میں کیا کیا ہو رہا ہے؟ عارف اقبال سیاست 7 15-04-11 03:42 PM
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
::: حافظ نذر احمد صاحب کے متفق علیہ ترجمہ میں سے دوسرا پارہ مع عربی متن ::: عادل سہیل قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) 0 08-09-09 03:38 AM
صدر مشرف دورہ چین کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ پہنچ گئے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:21 AM
انسداد دہشتگردی کے طریقہٴ کار پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور آج نئی دہلی میں ہوگا عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger