23-11-07, 09:54 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امیتابھ اور شاہ رخ کے درمیان سرد جنگ سے روی چوپڑا پریشان
امیتابھ اور شاہ رخ کے درمیان سرد جنگ سے روی چوپڑا پریشان
ممبئی (جنگ نیوز ) پروڈیوسر روی چوپڑا اپنی فلم ”بھوت ناتھ “میں اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ساتھ سائن کر کے پریشان ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق روی چوپڑا کو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے درمیان سرد جنگ جاری رہنے کی وجہ سے انکی ایک ساتھ تاریخیں حاصل کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور فلم کیلئے ایک مہنگا سیٹ ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں کئی مہینوں سے بغیر استعمال کے تیار ہو کر دھول چاٹ رہا ہے ۔ روی چوپڑا نے شاہ رخ کی فلم ”اوم شانتی اوم “کی لاؤنچنگ والے دن شوٹنگ کیلئے امیتابھ کی تاریخیں حاصل کر لیں لیکن بعد میں شوٹنگ ملتوی کر نا پڑی ۔ جب امیتابھ اپنی تاریخیں دے دیتے ہیں تو شاہ رخ نہیں دیتے اور جب شاہ رخ دیتے ہیں تو امیتابھ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتے ہیں ۔ دونوں اداکاروں نے اس فلم میں اپنے الگ الگ سین کی شوٹنگ کر لی ہے لیکن مشترکہ سین کیلئے ایک دوسرے کا سامنا کرنے سے وہ بچتے پھر رہے ہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|