واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


بالی وڈ کے اسٹارز میں فلمسازی کا رجحان، اپنے ادارے قائم کر لئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 10:48 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بالی وڈ کے اسٹارز میں فلمسازی کا رجحان، اپنے ادارے قائم کر لئے

بالی وڈ کے اسٹارز میں فلمسازی کا رجحان، اپنے ادارے قائم کر لئے

بالی وڈ کے اسٹارز میں فلمسازی کا رجحان، اپنے ادارے قائم کر لئے

بالی وڈ سپر اسٹارز فلموں میں بڑھتے منافع میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے اب اپنی پروڈکشن کمپنیاں بنانے میں مصروف ہیں۔ اس وقت بالی وڈ کے ہر سپر اسٹار نے اپنی نجی پروڈکشن کمپنی بنا لی ہے اور وہ منافع جو دیگر تجارتی کمپنیوں کے کھاتوں میں جاتا تھا، اب اسٹارز اسے اپنی آمدنی کا حصہ بنا رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی نجی کمپنی ”ریڈ چلی کارپوریشن“ بنائی ہے۔ عامر خان کی اپنی ذاتی پروڈکشن کمپنی ”عامر خان فلمز پروڈکشن“ ہے۔ سلمان خان کی ”سہیل خان پروڈکشنز“ اور سنیل شیٹی کی ”پوپ کارن انٹرٹینمینٹ اور موشن پکچرز“۔ بالی وڈ کے اسٹارز دراصل اپنی پروڈکشن کمپنیاں بنانے میں ہالی وڈ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کا ہر سپر اسٹار یہ بات اچھی طرح سمجھتا ہے کہ فلم ”برانڈ نام“ کی وجہ سے چلتی ہے اور اب چونکہ یہ فلمیں انڈیا کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی اچھا بزنس کر رہی ہیں، لہذا لاکھوں کروڑوں ڈالر کا منافع کمانے کیلئے ہر سپر اسٹار اپنی نجی پروڈکشن کمپنی بنانے میں مصروف ہے۔ فلموں میں کام کرنے کے لئے اسٹارز کا معاوضہ وقت کے ساتھ کروڑوں میں پہنچ گیا ہے اور اب ایک سپر اسٹار پانچ سے دس کروڑ تک کا معاوضہ طلب کرتا ہے۔ آج ایک سپر اسٹار کے ساتھ فلم بنانے میں کمپنیاں تیس سے چالیس کروڑ روپے خرچ کرتی ہیں لیکن اس کے بعد انڈیا اور اوورسیز مارکیٹ سے وہ تین سے چار گنا زیادہ منافع آسانی کے ساتھ کما لیتی ہیں۔ اب ہر اسٹار فلم کمپنی سے صرف اپنا معاوضہ نہیں بلکہ اس کے ساتھ منافع میں اپنا حصہ بھی طلب کرتا ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں ”سری اشٹ و نائیک پروڈکشن کمپنی“ سے فلم میں کام کرنیکا معاوضہ بارہ کروڑ روپے طلب کیا ہے اور اسی کے ساتھ منافع میں تیس فیصد حصہ بھی مانگا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپنی نے سلمان خان کے اس مطالبہ کو منظور کر لیا ہے۔ فلم ٹریڈ تجزیہ نگار امود مہرہ کا کہنا ہے کہ ”اداکار یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلم کی کامیابی کا بہت حد تک انحصار ان کے نام پر ہوتا ہے۔ اس لئے اب ان کے مطالبات بڑھ گئے ہیں اور کمپنیاں اسے قبول بھی کر رہی ہیں۔ کچھ بڑے تجارتی ادارے تو سپر اسٹارز کیساتھ تین سے چار فلموں کے معاہدے بھی کر رہے ہیں اور اس کیلئے وہ انہیں منہ مانگی رقم بھی ادا کر رہے ہیں۔ ہر سپر اسٹار اب اپنی پروڈکٹشن کمپنی بنانے میں کیوں مصروف ہے؟ مہرہ کہتے ہیں کہ ”کوئی بھی اسٹار چالیس پچاس کروڑ روپے کا تو مطالبہ نہیں کر سکتا لیکن اگر وہ پروڈکشن کمپنی اس کی اپنی ہے تو سارا منافع اس کی جیب میں ہو گا اور خود ان کی اپنی فیس بھی دینے کی ضرورت نہیں ہو گی اس طرح یہ منافع بڑھ سکتا ہے“۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قدم, آج, حال, خان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کمانڈو سٹرائیک فورس عبداللہ حیدر کمپیوٹر گیمز 3 08-08-10 02:39 PM
ورڈ پریس کی نئی تھیم کیسے اپ لوڈ کے انسٹال کرتے ہیں محمدخلیل Ask Experts ماہرین کی رائے 4 22-02-10 08:43 AM
بولی وڈ سٹارز ٹی وی پہ کیا دیکھتے ہیں محمدعدنان فلمی دنیا 0 12-01-09 06:28 AM
ونڈو وزٹا پر ایکس پی انسٹال کرنا محمدخلیل Ask Experts ماہرین کی رائے 3 26-09-08 05:13 PM
سی بی سیریز:سری لنکا کی آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger