15-12-07, 08:47 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بپاشا باسو کا بنگالی فلم میں کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا
بپاشا باسو کا بنگالی فلم میں کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا
کراچی (فارن ڈیسک) خطرناک کشش رکھنے والی اداکارہ بپاشا باسو بالی ووڈ کے بعد اب ٹالی ووڈ میں بنگالی زبان کی فلموں میں کام کرنے کیلئے آگئی ہیں جو مشہور ڈائریکٹر رتو پورنا گھوش کی ”سب چورترو کلپانک“ جس کا مطلب ہے تمام کردار خیال میں، کی بنگالی فلم میں کام کریں گی۔ یہ معاملہ کچھ عرصہ قبل طے ہوگیا تھا مگر رتو پورنا کے کام کرنے کے طریقے نے بپاشا باسو کی اولین بنگالی فلم میں کام کرنے میں تعطل پیدا کردیا تھا۔ فلم کا ہیرو بنگالی پرسانجیت چیٹرجی ہے جو بپاشا باسو کے قد سے تھوڑا کم ہے۔ اگرچہ اس سے پیشتر کئی دفعہ بپاشا باسو کے بنگالی فلم میں کام کرنے کی باتیں ہوتی رہی ہیں مگر کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکل سکا۔ وہ ایک موقع پر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر بدھا دیبہ داس گپتا سے مذاکرات کیلئے کولکتہ آئیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ سب چورترو کلپانک میں اداکارہ بپاشا باسو پرسانجیت کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اسکرپٹ کئی سال پہلے لکھا جاچکا ہے۔ اس فلم میں ہیرو ایک شاعر ہے اور شاعری کا فلم میں ایک اہم کردار ہے۔ کہانی ایک بنگالی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ریاست سے باہر رہتی ہے اور اب وہ وطن واپس آکر اپنے خاندان میں رہتی ہے۔ بپاشا بنگالی فلموں سے باہر رہنے کے بارے میں بڑی حساس ہے۔ بپاشا باسو نے بطور ایک ماڈل کے کام شروع کیا اور فورڈ سپر ماڈل مقابلہ جیتا اور پھر اس کے بعد وہ فلموں میں آگئی۔ ان کی پہلی فلم اجنبی تھی جسے عباس مستان نے ڈائریکٹ کیا تھا اسے کرینہ کپور کی جگہ لیا گیا تھا اور پھر وہ مستقل طور پر فلموں کی ضرورت بن گئی اور کامیاب ہوئیں۔ بپاشا باسو نے اجنبی کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کی دوسری فلموں میں راج، جسم جیسی فلم میں اس نے برہنگی کی حد تک جسم کی نمائش کی۔ نو انٹری اور فٹ پاتھ جیسی چند فلمیں ہیں جن کا نام لیا جاسکتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|