واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


حساس انسانی رشتوں پرمبنی ریلز ہونے والی فلم ’’یہ فاصلے‘‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-03-11, 07:42 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,412
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حساس انسانی رشتوں پرمبنی ریلز ہونے والی فلم ’’یہ فاصلے‘‘

حساس انسانی رشتوں پرمبنی ریلز ہونے والی فلم ’’یہ فاصلے‘‘

حساس انسانی رشتوں کے گرد گھومتی پروڈیوسر اوم پرکاش متل کی فلم ’یہ فاصلے‘ کی ہدایات یوگیش متل نے دی ہیں جبکہ نمایاں ستارے ہیں انوپم کھیر، پون ملہوترہ، ٹینا دیسائی اور رشد رانا۔
01.jpg
ارونیما شہر کے سب سے بڑے بلڈر دیویندر دیوی لال دعا کی بیٹی ہے جو بیرون ملک سے تعلیم مکمل کرکے برسوں بعد وطن واپس آتی ہے۔ ارونیما کی ماں اس کے بچپن میں ہی ایک حادثے میں ہلاک ہو گئی تھی۔ تب سے باپ ہی نے اسے ماں بن کر پالا تھا اور ارونیما باپ ہی نہیں ماں کا پیار بھی دیویندر کو دیتی آئی تھی۔

دیویندر ایک ملنسار اوراپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرنے والا شخص ہے۔ لیکن اسے اپنی دولت اور معاشرے میں اعلیٰ مقام رکھنے پر فخر بھی ہے۔ اس کے باوجود وہ لوگوں کی مشکل وقت میں مدد کرتا آیاہے۔ ارونیما کی نظر میں اپنے باپ کا بہت اعلیٰ مقام ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ کاش اس کی ماں زندہ ہوجائے اور اس کے باپ کے ساتھ پھر سے ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے۔
02.jpg
زندگی اپنی مخصوص رفتار سے گامزن تھی کہ اچانک ایک دن ارونیما کو اپنی ماں کی وصیت ہاتھ لگ جاتی ہے۔ وصیت سے یہ راز کھلتا ہے کہ اس کے ماں باپ کی زندگی خوشگوار نہیں تھی۔ وصیت ہی اس پر یہ انکشاف کرتی ہے کہ اس کا باپ اصل میں ویسا نہیں ہے جیسا نظر آتا ہے۔ تاہم اسے ان باتوں پر یقین نہیں ہوتا۔ وہ اپنے باپ کی برائی سننے پر آمادہ نہیں اسی لئے ارونیما اپنی ماں کی سہیلیوں اور جاننے والوں سے رابطہ کرتی ہے۔

ان لوگوں سے ملاقات ارونیما کے لئے مزید تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ ماضی میں اس کا باپ ایک سخت گیراور گھمنڈی آدمی تھا جس کے سبب وہ آج تک کسی سے دوستی نہیں کرسکا۔ ارونیما کو وصیت سے ہی یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ماں اور باپ ایک دوسرے سے ہر چیز میں مختلف تھے۔ اختلافات کے سبب ہی دونوں میں اکثر ناچاقی رہتی تھی۔ یہی نہیں بلکہ عادتاً بھی وہ کسی کو پسند نہیں کرتا تھا۔ اسی سبب اس کا کوئی دوست بھی نہ بن سکا۔

ارونیما کو ان باتوں سے شدیدذہنی جھٹکا لگتا ہے کہ وہ شخص جس سے وہ سب سے زیادہ پیار کرتی ہے وہ کتنے روپ رکھتا ہے۔ اور کتنے روپ سے ابھی تک وہ آگاہ نہیں ہے۔

ارونیما باپ کی محبت اور سچ کے بیچ مخمصے میں پھنس جاتی ہے۔ شک کی تمام انگلیاں اسکے باپ کی طرف ہی اٹھتی ہیں۔ ایک ایسا شخص جو اس کے نزدیک سب سے پیارا ہے وہی سب سے زیادہ مشکوک ہے۔

ان حالات میں ارونیما اپنے ماں باپ کے ماضی کے بارے میں تحقیقات کرتی ہے اور جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی ماں کی موت کس طرح واقع ہوئی۔ یہیں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے اور پھر شروع ہوتی ہے رشتوں کی وہ کشمکش جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (19-03-11)
جواب

Tags
فلم, کہانی, کوشش, پسند, وقت, وصیت, نظر, مکمل, موت, ماں, محبت, معلوم, آج, آدمی, اعلیٰ, بے, بچپن, تعلیم, دی, دعا, رفتار, زندگی, ستارے, شہر, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لذت آشنائی- گذشتہ مکمل - زندگی کی پنہاں حقیقتوں اور لذتوں سےآشکار ہوں گوہر اپکے کالم 2 29-12-10 09:44 AM
نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، صابر بدر جعفری خرم شہزاد خرم فن و فنکار 1 19-10-10 08:15 AM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کر کے احمدنواز شعر و شاعری 23 12-11-09 03:14 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
باتوں باتوں میں بچھڑنے کا اشارہ کرکے aliali شعر و شاعری 5 05-12-07 02:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger