| فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس ہفتے سعودی شہر جدہ میں ایک فلمی میلہ شروع ہوا ہے جس میں سینکڑوں سعودی شہری فلمیں دیکھنے آ رہے ہیں۔ اس میلے میں ستر فلمیں دکھائی جا رہی ہیں، جن میں آدھی سے زیادہ سعودی فلم سازوں نے بنائی ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار راجر ہارڈی لکھتے ہیں کہ سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں کوئی سینما گھر موجود نہیں لیکن یہاں فلم سازوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ آجکل سعودی شہریوں کو چند مخصوص جگہوں پر فلمیں دیکھنے کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔ تیسرے جدہ فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پانچ سو افراد وہاں موجود تھے۔ میلے میں آنے والے زیادہ تر فلم بین نوجوان ہیں، اور چیمبر آف کامرس کے ہال میں مرد آگے اور خواتین پیچھے بیٹھ کر مختلف چھوٹی فلمیں اور ڈاکیومنٹریز دیکھ سکتی ہیں جن میں سے چند نوجوانوں اور معذوروں کی مشکلات، اور منشیات کے مسائل جیسے نازک موضوعات پر مبنی ہیں۔ میلے کے اختتام پر بہترین ہدایت کار، فنکار اور فیچر فلم وغیرہ کے ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔ اس میلے کے منتظم ممدوہ سلیم کہتے ہیں کہ یہ میلہ نا صرف مقامی فنکاروں کو دیکھنے کا موقع ہے، بلکہ ایک مقامی فلم انڈسٹری بنانے کی کوشش میں بھی مدد دے سکتا ہے۔ ایک نوجوان سعودی فلم ساز نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک ایسے ملک میں تکنیکی صلاحیتیں حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہے جہاں کوئی فلم سکول ہی نہ ہو۔ کئی سعودی فلم سازوں کو اپنی فلمیں ملک سے باہر بنانی پڑی ہیں، جن میں پہلی خاتون فلم ساز حیفہ المنصور بھی شامل ہیں۔ سعودی فلم سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود اس وقت سعودی عرب کے با اثر مذہبی قدامت پسندوں کے لیے ایک تاریک کمرے میں مردوں اور خواتین کا اکٹھا بیٹھنا بالکل نا قابل قبول ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| موقع, مسائل, بہترین, خواتین, شہر, صلاحیتیں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں | حیدر | کائنات کے راز | 36 | 18-06-11 11:13 AM |
| سعودی عرب میں ملکہ حسن اخلاق کا مقابلہ | ابو عمار | دلچسپ اور عجیب | 11 | 08-06-11 12:28 PM |
| مُک شُک جانا ایں ۔۔۔۔۔ انور مسعود | Ajmal Anjum | پنجابی چوپال | 3 | 05-06-11 01:59 PM |
| حج پر القاعدہ کے حملے خارج ازامکان نہیں :سعودی عرب | جاویداسد | خبریں | 5 | 11-11-10 09:07 PM |
| سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں | wajee | دلچسپ اور عجیب | 2 | 05-08-09 02:02 AM |