واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 11:47 AM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Arrow سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں

سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں

سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں

سچن تندولکر دنیائے کرکٹ کے شہزادے قرار دئے جاتے ہيں اوروہ بہترین بلے باز ہيں
ہندوستان کے نامور کرکٹر سچن تندولکر اب ایک بالی وڈ فلم میں اداکاری کریں گے۔
انہوں نے بھگوان گنیش کے معجزات پر بننے والی فلم ’ وگھن ہرتا سدھی ونائیک‘ میں کام کرنا قبول کر لیا ہے۔

سچن نےاب تک ماڈلنگ کی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وہ کسی ہندی فلم میں اداکاری کے لیے تیار ہوئے ہیں۔

فلمساز راجیو سنگھوی کا کہنا ہے کہ سچن سری لنکا کے دورے کے بعد جب ممبئی واپس آئیں گے تب وہ طے کریں گے کہ وہ فلم میں کس طرح کا کردار نبھائیں گے۔

سنگھوی کے مطابق فلم ميں یا تو وہ کوئی کردار کریں گے یا پھر صرف کوئی سماجی پیغام بھی دے سکتے ہیں، یہ سب ان پر منحصر کرتا ہے۔


سچن اور امیتابھ کے علاوہ اس فلم میں سنجے دت اور اکشے کمار بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔ سب نے بغیر معاوضہ کام کرنا منظور کیا ہے کیونکہ یہ سبھی بھگوان گنیش کے عقیدت مند ہیں



سنگھوی کا کہنا تھا کہ سچن بھگوان گنیش کے بہت بڑے عقیدت مند ہیں اور اکثر درشن کے لیے مندر آتے ہیں۔ اس لیے جب انہیں اس طرح کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اسے فورا منظور کر لیا۔

’انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔‘

فلم میں سچن ہی نہیں امیتابھ بچن بھی کام کریں گے لیکن وہ اداکاری کے بجائے اپنی آواز دیں گے۔امیتابھ کی بھاری بھر کم آواز بھگوان گنیش کی آواز ہوگی۔بچن خاندان کو بھی بھگوان گنیش سے بہت عقیدت ہے اور وہ اکثر منگل کے روز صبح جوہو میں واقع اپنے گھر سے پربھا دیوی مندر تک اپنی فیملی کے ساتھ پیدل یہاں درشن کے لیے آتے ہیں۔

سچن اور امیتابھ کے علاوہ اس فلم میں سنجے دت اور اکشے کمار بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔ سنگھوی کے مطابق اس فلم میں مزید فلمی فنکار بطور مہمان اداکار کام کریں گے اور سب نے بغیر معاوضہ کام کرنا منظور کیا ہے کیونکہ وہ سب بھگوان گنیش کے عقیدت مندوں میں سے ایک ہیں۔


سچن تندولکر کو دنیائے کرکٹ میں ’لٹل ماسٹر‘ یا ’ماسٹر بلاسٹر‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا شمار کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ونڈے کرکٹ میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ رنز بنائے ہيں۔ جبکہ ٹیسٹ کر کٹ میں ان تین بلے بازوں ميں سے ایک ہیں جنہوں نے گیارہ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں



ہندؤں کے گنیش بھگوان کا سر ہاتھی کا ہے اور انہیں’سدھی ونائیک‘ بھی کہا جاتا ہے۔ راجیو سنگھوی کی یہ پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں سماجی پیغام کے ساتھ بھگوان گنیش کے معجزات بھی دکھائے جائیں گے۔ فلم میں پرم جیت سیٹھی اور دیویہ دتا اہم جوڑی کے طور پر اداکاری کریں گے۔

سچن تندولکر کو دنیائے کرکٹ میں ’لٹل ماسٹر‘ یا ’ماسٹر بلاسٹر‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا شمار کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ونڈے کرکٹ میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ رنز بنائے ہيں۔ جبکہ ٹیسٹ کر کٹ میں ان تین بلے بازوں ميں سے ایک ہیں جنہوں نے گیارہ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ونڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعجاز انہيں حاصل ہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-08-08, 02:55 PM   #2
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں

شیئر کرنے کا شکریہ
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-08-08, 05:43 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تفسیر حیدر مراسلہ دیکھیں
شیئر کرنے کا شکریہ
آپ کا بھی شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, موقع, بہترین, جیت, جواب, سچن تندولکر فلم, سری لنکا, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کلک سافٹ وئیر ۔۔۔۔۔ ڈائون لوڈ کریں Zullu230 گرافک ڈیزائننگ 12 29-12-10 03:57 PM
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 01:35 AM
اردو بُکس فری ڈاون لوڈ کریں اسد لطیف ویب سائٹس کا جائزہ 17 14-09-09 11:02 AM
ق لیگ میں نومنتخب ارکان کا فاروڈ بلاک بن گیا،ن لیگ سے رابطے عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger