واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


شاہ رخ خان کا بائیکاٹ کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-09, 03:39 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default شاہ رخ خان کا بائیکاٹ کریں

شاہ رخ خان کا بائیکاٹ کریں

سورس: بی بی سی

ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے خلاف جان بوجھ کر مذہبی دل آزاری کرنے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے جیسے الزام کے تحت کیس درج کیا ہے۔

ان کے خلاف یہ مقدمہ ' ٹائم این سٹائل ' میگزین میں چھپنے والے ایک انٹرویو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ اس انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ ' آپ کے مطابق تاریخ میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والی شخصیات کون سی ہیں؟ اس کے جواب میں خان نے مبینہ طور پر کہا کہ ' ایسی تو بہت سی شخصیات ہیں لیکن ان میں کچھ منفی بھی ہیں جیسے ہٹلر ، نیپولین، ونسٹن چرچل ، اور اگر میں تاریخ کے مطابق کہوں تو اس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ہیں اور جدید دور میں نیلسن منڈیلا ہیں۔ دوسرے پیراگراف میں کہا گیا ہے کہ ' اور کچھ اچھی شخصیات بھی ہیں جیسے مہاتما گاندھی اور مدر ٹریسا۔'

میگزین کے حالیہ شمارے میں خان کے اس انٹرویو کے بعد ممبئی امن کمیٹی اور چند مسلم تنظیموں نے خان کے بنگلہ منت کے باہر مظاہرے شروع کر دیئے تھے۔ پولیس نے آخر کار تعزیرات ہند کی دفعہ 295(A) کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر نکیت کوشک نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے خان کے ساتھ ہی میگزین کے دونوں صحافیوں بھاسکر داس اور انیتا کے خلاف بھی کیس درج کر لیا ہے۔ کوشک کے مطابق فی الحال دونوں صحافیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔شاہ رخ خان اس وقت لاس اینجلس میں ہیں اور ان کے ہندوستان آنے کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

خان نے بی بی سی کو ایس ایم ایس کے ذریعہ ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ' بے شک یہ لکھنے میں غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔ بے شک میں جانتا ہوں کہ تاریخ میں پیغمبر اسلام سے بڑھ کر کوئی مثبت شخصیت آج تک نہیں ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے میں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ آپ نے جو کچھ پڑھا ہے وہ میرے اپنے خیالات نہیں ہیں بلکہ لکھنے میں غلطی ہوئی ہے میں جانتا ہوں اور مانتا بھی ہوں کہ اسلام میں پیغمبر محمد سے بڑھ کر کوئی بھی عظیم اور مثبت شخصیت نہیں ہوئی ہے۔ شکریہ۔۔ لو۔۔شاہ رخ خان۔'

ممبئی امن کمیٹی کے جنرل سکریٹری ضرار قریشی نے کہا ہے کہ خان کی وطن واپسی کے بعد شہر بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیےجائیں گے۔

شہر کے سٹالز سے متنازعہ میگزین کی کاپیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ خان کے ساتھ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے اس سے قبل بھی ان کی ہوم پروڈکشن فلم ' بلو باربر ' میں گلزار کے لکھے گیت جس کے بول میں کہا گیا تھا ' رب کے حضور میں ' پر تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔ لوگوں نے باندرہ میں دکھائی جا رہی فلم کے تھیئٹر اور خان کے بنگلہ منت پر پتھراؤ کیا تھا۔ جس کے بعد خان نے وضاحت کی تھی کہ یہاں حضور سے مراد کسی کے سامنے ہے نا کہ پیغمبر اسلام سے۔

خان بالی وڈ کے نامور اداکار ہیں ان کا شمار نمبر ون سٹارز میں کیا جاتا ہے۔ وہ صرف انڈیا ہی نہیں دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہیں۔ ٹیلی ویژن سے فلمی دنیا میں انہوں نے فلم 'دیوانہ ' سے قدم رکھا تھا۔

Last edited by محمدعدنان; 23-06-09 at 04:07 AM.
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
مباح (23-06-09), طارق راحیل (23-06-09)
پرانا 23-06-09, 04:47 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس کو دیکھ لیں ایک مرتبہ توہین رسالت پر شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-06-09), طارق راحیل (23-06-09)
پرانا 23-06-09, 07:45 AM   #3
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم عدنان بھائی اور سب برادران!
شارخ صاحب کے تو کیا کہنے اپنے گھر کے ایک حصے میں مندر بنا کر بیوی اور بچوں کے ساتھ پجاری کو بُلا کر دیوالی کے موقع پر پوجا کروا رہے تھے جناب اور یہ خبر ان کی اپنی میڈیا نے دکھایا تھا اپنے آپ کو مسلمان کہنے والا یہ شخص انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں یہ کہا کہ میرے ماں باپ نے کہا ہے کہ اللہ دل میں ہونا چاہیے بس!
میرے پاس ان خبروں کا اس وقت سورس نہیں ہے ورنہ ضرور دیتا جیسے ہی سورس ملے گا تو دے دوں گا اور بھائیوں ذرا سوچو کہ کو مسلمان خواب میں بھی ایسی فضول بکواس نہیں بک سکتا جو ان صاحب نے اپنے فلم کے ایک گانے میں بکے تھے (چل چھیاں ) میں ۔
اس لیے میں تو ایک اس بندے سے توقع کروں کی اس بکواس کی جس عمارت کی بنیاد ہی ٹیھڑی ہو وہ عمارت آخر تک ٹھیڑی رہتی ہے۔
والسّلام
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مباح کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (23-06-09), طارق راحیل (23-06-09)
جواب

Tags
entertainment, گانے, پولیس, موقع, ماں, آج, ایس ایم ایس, اللہ, الزام, اسلام, بھائی, بچوں, جواب, خلاف, خان, خبر, دل, شہر, شخص, عدنان, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger