26-10-07, 06:49 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فلمساز راجکمار سنتوشی ”اشوکا-دی گریٹ“ بنا رہے ہیں
فلمساز راجکمار سنتوشی ”اشوکا-دی گریٹ“ بنا رہے ہیں
نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی عظیم رزمیہ کہانی ”اشوکا۔دی گریٹ“ بنا رہے ہیں جس کے بعد وہ ایک مزاحیہ فلم بنائیں گے جس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرینگے۔ سنتوشی تقریباً 13 سال بعد کوئی مزاحیہ فلم بنا رہے ہیں اس سے قبل وہ ”انداز اپنا اپنا“ بنا چکے ہیں یہ فلم 2008 میں سیٹ پر جائیگی۔ سنتوشی جنہوں نے فلمساز کمپنی پی وی آر پکچرز سے اشتراک کیا ہے۔ تفریحی اور مقصدی فلمیں تیار کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ راجکمار سنتوشی کی فلم ”پکار“ قومی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ پی وی آر پکچرز عامر خان کے ساتھ مل کر فلم ”تارے زمین پر “ بنا رہی ہے جبکہ ایک اور فلم ”جانا تو یہ جانا“ فروری 2009 میں ریلیز ہو گی۔ سنتوشی اور پی وی آر پکچرز کا اشتراک فلمی مبصرین کی نظر میں ایک نیک فعال ہے جس سے بین الاقوامی سطح کی معرکة الاراء فلمیں تخلیق ہونگیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|