04-12-07, 11:29 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماڈلنگ نے اداکاری سے زیادہ اہمیت اختیار کرلی،وینا ملک
ماڈلنگ نے اداکاری سے زیادہ اہمیت اختیار کرلی،وینا ملک
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار ہ وینا نے کہا ہے کہ فلموں اور ٹی وی کے ساتھ ماڈل کی حیثیت سے بھی میری مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ملٹی نیشنل ادارے کی پروڈکٹ کی کمرشل فلم کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے ملائیشیا روانگی سے قبل ”جنگ“ سے گفتگوکرتے ہوئے وینا نے بتایا کہ ایک ملٹی نیشنل ادارے کے ساتھ میرا ایک سال کا معاہدہ طے پایا ہے اس ادارے کی بین الاقوامی اہمیت کی حامل پروڈکٹ کی ریکارڈنگ کے لئے ملائیشیا جا رہی ہوں، یہ ریکارڈنگ ایک ہفتہ جاری رہے گی ۔ کمرشل فلموں کا عالمی شہرت یافتہ یونٹ کیمروں اور دیگر ساز و سامان کے ساتھ یہ ریکارڈنگ مکمل کرے گا۔ وینا نے بتایا کہ اس ملٹی نیشنل ادارے کے علاوہ مجھے دوسرے مختلف اداروں کی طرف سے بھی کمرشل فلموں میں ماڈلنگ کی آفرز ہیں، ان پر میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ماڈلنگ فلموں اور ٹی وی کی اداکاری سے زیادہ اہمیت حاصل کر چکی ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ میں فلم ٹی وی اور ماڈلنگ کو یکساں وقت دوں ۔ وینا نے بتایا کہ محبتاں سچیاں کے بعد مجھے اردو اور پنجابی کی مختلف فلموں کی آفرز ہو رہی ہیں، ان میں سے کسی کا انتخاب احتیاط سے کرنا چاہتی ہوں تاکہ محبتاں سچیاں سے حاصل کریڈٹ متاثر نہ ہو ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|