واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


مشرق وسطی میں خونریزی پر فلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-05-08, 06:44 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مشرق وسطی میں خونریزی پر فلم

مشرق وسطی میں خونریزی پر فلم

فلمی صنعت کے بین الاقوامی میلے ’ کینز فلم فیسٹیول‘ میں ’پالم ڈی او‘ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بنائی گئی ایک ’اینیمیٹڈ‘ دستاویزی اول نمبر پر ہے۔
’والٹ ود بشیر‘ کے نام سے یہ فلم ہدایت کار ایئر فولمان نے بنائی ہے جو اسرائیل فوج میں اپنی ملازمت کے دوران انیس سو بیاسی میں لبنان حملے کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔

انیس سو بیاسی میں آپریشن ’پیس فار گلیلی‘ کے نام سے لبنان پر اسرائیلی فوج کا حملہ دراصل دارالحکومت بیروت تک قبضہ کرنے کی کوشش تھی۔

اس آپریشن کے بعد لبنان میں پندرہ سال سے جاری خانہ جنگی اور بدترین مظالم ختم ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے اس حملےمیں صابرہ اور شتیلہ کے پناہگزیں کیمپوں میں آٹھ سو کے قریب شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

فلسطینیوں کا یہ قتل عام اسرائیل کی حمایت یافتہ لبنانی عیسائی ملیشیاء نے کیا تھا جبکہ اسرائیلی فوج ان کے ساتھ کھڑی تھی۔

فولمان بھی اسرائیلی فوج میں شامل تھے۔ ان کی یہ فلم ان کے ذاتی سفر پر مبنی ہے اور اس میں انہوں نے ہی پس منظر میں صدا کاری کی ہے اور فلم کی کہانی بیان کی ہے۔

فولمان کا کہنا ہے انہوں نے اس قتل عام کی خوفناک یادوں کو اپنے ذہن میں دفن کر دیا تھا لیکن یہ فلم بناتے وقت انہیں سب کو دوبارہ یاد کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ’ انہیں اب یہ احساس شدت سے ہوتا ہے کہ میں استعمال ہوا گیا۔ ہم سب استعمال ہوگئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ اٹھارہ سال کے ہیں، آپ کو وہاں بھیجا جاتا ہے، آپ وہاں جہاز میں جاتے ہیں اور آپ بیروت کے ہوائی اڈے پر اترتے ہیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ انسانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔‘

’اب جب میں اس کو دیکھتا ہوں تو زیادہ غصہ اور رنج ہوتا ہے جتنا مجھ فلم بنانے سے پہلے آتا تھا۔ شائد اس لیے کہ اب میں نے شادی کر لی ہے اور میرے تین بیٹے ہیں میں انہیں دیکھتا ہوں اور سوچتا ہوں انہیں وہ کچھ نہیں کرنے دوں گا جو میں نے کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ فلم ان چیزوں میں شامل ہے جو میں ان کو یہ سمجھانے کے لیے کر رہا ہوں کہ کبھی کس قسم کے تشدد میں حصہ نہ لینا۔‘

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں سہ جہتی تیکنک استمعال کی گئی ہے جو ماروائے حقیقت لگتی ہے۔

کینز کے فلمی میلے میں اس فلم نے ناقدین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اسے ایک واضح اور سیاسی طور پر دھماکہ خیز فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم سازی کے دوران فولمان نے کئی ساتھی فوجیوں کے انٹرویز کیئے جنہوں نے صابرہ اور شیتلہ کے کیمپوں کی یاد کو دبا دیا تھا۔

ان کو مفصل طور پر سننے کے بعد ان کے ٹوٹی پھوٹی یادوں کو جوڑ کر فلم بنائی گئی۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
آپریشن, دھماکہ, سفر, سال, صنعت, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی میں خون ریزی کا نیا سلسلہ ALI-OAD سیاست 0 17-01-11 08:28 PM
ایک دن سردار جی ایک سینیما میں انگریزی فلم The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:28 PM
ایک نظم - انگریزی میں طاھر گپ شپ 1 17-09-08 05:28 AM
برطانیہ میں تارکین کو انگریزی پڑھانے کا انقلابی منصوبہ خرم شہزاد خرم خبریں 1 05-01-08 09:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger