26-10-07, 06:51 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نئی بھارتی فلم ” سانوریا“ کی پاکستان میں نمائش کرنے کی تیاریاں
نئی بھارتی فلم ” سانوریا“ کی پاکستان میں نمائش کرنے کی تیاریاں
پاکستان میں بھارتی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے کوششوں کو بر قرار رکھتے ہوئے اب ایک اور نئی بھارتی فلم ” سانوریا“ کی نمائش پاکستان میں کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ ” سانوریا“ حال ہی میں مکمل کی گئی ایک اچھی رومانوی فلم ہے جس میں بھارت کے نامور اداکار انیل کپور کی بیٹی اور رشی کپورکے بیٹے نے کام کیا ہے ۔ ” سانوریا“ کی ریلیز کے سلسلہ میں پاکستان میں موجود ایک ادارے نے حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ دریں اثناء فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بنائی گئی نئی اردو فلم”سانوریا“ کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے خبروں پر فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کی نمائش پاکستان میں کسی صورت بھی نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ ”سانوریا“ کے ڈائریکٹر بھنسالی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اپنی فلم سانوریا کے حقوق ابھی پاکستان کو فروخت نہیں کئے جبکہ پاکستان میں موجود ایک مخصوص طبقے نے اس حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۔ بھنسالی نے موقف اختیار کیا کہ ابھی میری فلم سنسر اور دیگر مراحل سے گزر رہی ہے اس کی نمائش کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|