04-12-07, 11:32 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پریانکا کے بالوں کی قیمت 2کروڑ روپے، شیمپو کا اشتہار سائن کرلیا
پریانکا کے بالوں کی قیمت 2کروڑ روپے، شیمپو کا اشتہار سائن کرلیا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بالوں کی قیمت 2کروڑ روپے ہے؟وہ اپنے بال فروخت نہیں کررہی ہیں لیکن ہمیں یقین ہوگیا کہ ان کے بالوں میں ہیرے ضرور جڑے ہوں گے۔اب کیا کریں جب کوئی بالوں کی قیمت دو کروڑ روپے لگائے تو ہمارا آپ کا یہ سوچنا لازمی ہے۔ چلئے، سسپنس ختم کردیتے ہیں ۔دراصل شیمپو کمپنی نے اپنے پروڈکٹس کے اشتہار کیلئے پریا نکا کو 2کروڑ روپے میں سائن کرلیا ہے اور اب سے پریانکا اپنے فگر پر دھیان دینے کے بجائے بالوں پر زیادہ دھیان دیں گی کیونکہ اتنی رقم توپوری فلم کرنے پر بھی نہیں ملتی۔علاوہ ازیں فلم” گاڈتو سی گریٹ ہو “کے سیٹ پراداکار سلمان خان اور پریانکا پر ایک محبت بھرا گیت فلمانا تھا ۔سلمان نے شوٹنگ کے دوران کہہ دیا کہ وہ پریانکا کو ہاتھ تک نہیں لگائیں گے۔اب محبت بھرا گیت اور پردے پر ایک دوسرے سے دوری ممکن ہی نہیں ۔پریانکا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور شوٹنگ ملتوی کرنی پڑی۔دراصل سلمان اور پریانکا کے درمیان اختلافات اس وقت سے ہوئے جب پریانکا نے سلمان کی گرل فرینڈ کترینہ کیف کے خلاف بہت کچھ بول دیا ۔پریانکا نے ان اختلافات کوختم کرنے کے لیے اسی رات ایک فائیواسٹار ہوٹل کی پارٹی میں سلمان سے سارے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کی۔اس دوران لوگوں نے انہیں روتے ہوئے دیکھا لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد سلمان نے انہیں لگے لگالیا۔اب لگتا ہے کہ فلم کے اس گیت کی شوٹنگ ہوگی اور گیت سپر ہٹ ہوجائیگا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|