واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


چہار بیت برصغیر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، اعجاز احمد فاروقی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 08:52 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,362
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default چہار بیت برصغیر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، اعجاز احمد فاروقی

چہار بیت برصغیر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، اعجاز احمد فاروقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا ہے کہ فن چہار بیت برصغیر کے مسلمانوں کا تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی میں بزم تاج کراچی کی جانب سے جشن تاج پوشی، رسم دستار بندی اور محفل چہار بیت کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک زندہ فن ہے جو لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فن چہار بیت کو اسلامی ثقافت سمجھتا ہوں اس لئے کہ اس میں صرف دف استعمال کیا جاتا ہے۔ صدر تقریب معروف علمی و ادبی شخصیت اسحاق ہاشمی نے کہا کہ یہ برصغیر کے ان مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے جو ہجرت کرکے پاکستان آئے۔ اس فن کی ترویج پاکستان میں بھی ہونی چاہئے اگر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا اس فن پر توجہ دے تو یہ فن بھی ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے۔ تقریب سے مہمان اعزازی، ممتاز قانون داں اور شاعر توقیر اے خان ایڈووکیٹ، معروف ماہر تعلیم سید جواد حیدر نقوی، ناظم یوسی6 لانڈھی عمران احمد خان، عزیز الرحمان خان، اختر سعیدی، رشید خان رشید اور سعید الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں بزم تاج کی جانب سے پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے بزم کے استاد محمد جمیل خان کی خدمات کے اعتراف میں تاج پوشی کی۔ بعد ازاں اسحاق ہاشمی نے بزم تاج کے مین پرفارمر محمد وزیر خان کی خدمت میں کمال فن ایوارڈ پیش کیا۔ بعد ازاں استاد محمد جمیل خان ٹونکی نے اپنے جانشین حافظ طفیل محمد خان اور اپنے چار خلفاء انیس الرحمان نجم، ایاز محمد خان، محمد صادق اور کلیم اختر کی رسم دستار بندی بھی ادا کی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فن, کمال, کراچی, پاکستان, وزیر, موقع, اسلامی, استاد, تاج, تعلیم, خان, خصوصی, عمران, عزیز, صلاحیت, صادق, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پرانے کمپیوٹر فروخت کرنے کے بجائے جلا دئیے جائیں، بھارتی حکومت کی سرکاری اداروں کو ہدایت گلاب خان خبریں 8 10-12-10 07:06 AM
سعودی نوجوانوں کو تربیت دینے کی بھارتی پیشکش Real_Light خبریں 2 13-10-09 08:59 PM
برصغیر پہلی بولتی فلم ’عالم آرا‘ کی گم شدگی طارق راحیل خبریں 0 23-02-09 09:00 PM
مخدوم امین فہیم سفارتی حلقوں میں اچانک اہمیت اختیار کر گئے ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:30 AM
وفاقی کابینہ کا اجلاس: صوبوں کو تشدد سختی سے کنٹرول کرنے کی ہدایت خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger