واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


’آجا نچلے‘ پر یوپی میں پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 03:13 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ’آجا نچلے‘ پر یوپی میں پابندی

’آجا نچلے‘ پر یوپی میں پابندی

اترپردیش میں ریاستی حکومت نے ہندی فلم ’آجا نچلے‘ میں دلتوں کے لیے مبینہ توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی شکایت کے بعد فلم پر پابندی لگادی ہے۔
جمعہ کو ریلیز ہونے والی اس فلم پر ریاست کی مایاوتی حکومت نےاسی روز پابندی لگادی اور وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک مکتوب لکھ کر اس فلم پر پورے ملک میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلم کے ایک گانے کے ’بول‘ پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ فلم کے ٹائٹل گیت کی دو سطریں ہیں’محلے میں کیسی مارا ماری ہے ، بولے موچی بھی خود کو سنار ہے‘۔

اعتراض کرنے والوں کا کہنا ہےکہ لفظ ’موچی‘ دلتوں کے لیے توہین آمیز ہے۔

اترپردیش کے انفارمیشن سیکرٹری شیلش کرشن کا کہنا ہے’ فلم میں ایک قوم کے خلاف توہین آمیز لفظ کا استعمال کیا گيا ہے جو غیر آئینی ہے، اس لیے فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے‘۔

ریاست کے داخلہ سیکرٹری جے این چینبر کا کہنا ہے کہ اس فلم سے ایک ریاست کے ایک بڑے طبقے کے جذبات مجروح ہورہے تھے اور اس سے ریاست میں امن و امان کو خطرہ لاحق تھا، اس لیے یہ فیصلہ کیا گيا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر انیل مہتا نے بی بی سی کو بتایا’ ان کا ارادہ کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا اور اگر فلم کے اس ’بول‘ سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو وہ گانےکی ان سطروں کو واپس لے لیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی سطرکو لیکر ریاست کی حکومت فلم پر پابندی کا قدم اٹھا چکی ہے تو بہتر ہوگا کہ فلم سے ان سطروں کو ہٹا دیا جائے‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبھی تقسیم کاروں کو ہدایت جاری کی جا چکی ہے کہ وہ ٹائٹل گیت کی اس سطر کو ہٹا دیں جس پر اعتراض کیا جارہا ہے۔

حکومت کے فیصلے سے قبل فلم دیکھنے والے ناظرین نے پابندی کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ ’موچی‘ اور’ سنار‘ کسی ذات کے خلاف توہین آمیز لفظ اب نہیں رہے اور ان پر اعتراض غلط ہے۔ بعض ناظرین کا کہناہے کہ مایاوتی نے سیاست کے دباؤ میں یہ پابندی لگائی ہے۔

وزیر اعلی مایاوتی کے پرنسپل سیکرٹری شیلیش کرشنا کا کہنا ہے کہ سنیما مالکان اگر اس گانے کی قابل اعتراض سطریں نکال دیں، تو فلم دکھائی جاسکتی ہے۔

مسٹر کرشنا کے مطابق سطریں نکالنے کے بعد مقامی انسپکٹروں سے ایک سرٹفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

’آجا نچلے‘ مشہور بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت کی نئی فلم ہے اور اس فلم کے ذریعے وہ کئی برسوں کے بعد بالی وڈ میں واپس آئی ہیں۔ شادی کے بعد وہ امریکہ چلی گئی تھیں اور فلموں میں کام کرنا بند کردیا تھا۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, قدم, امریکہ, خلاف, سیاست, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger