| فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
فلمی اداکارہ میرا نے اپنے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے وزیر اعلٰی پنجاب کے شکایات سیل سے رجوع کرلیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب کی بیٹی ہیں اور وزیر اعلٰی شہباز شریف انہیں انصاف دلائیں۔ سوموار کو اداکارہ میرا وزیر اعلٰی شکایات سیل پہنچیں اور متعلقہ حکام کو داد رسی کے لیے تحریری درخواست دی جس میں کہاگیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اس لیے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیر اعلیْ شکایت سیل کے ڈایریکٹر شاہد قادر نے بی بی سی کو بتایا کہ اداکار میرا کی درخواست پر سٹی چیف پولیس آفیسر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اگر اداکارہ میرا دھمکیاں دی جارہی ہیں تو انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ان کے بقول پولیس کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرا پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست پر جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ میرا اور ان کے گھر والوں کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور یہ مقدمہ فیصل آباد کے ایک ایسے کاروباری شخصیت عتیق الرحمان نے درج کرایا ہے جو ان اداکارہ کا شوہر ہونے کے دعویدار ہیں۔ لاہور کی مقامی عدالت نے سنیچر کو اداکارہ میرا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف جو چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ بے بیناد ہے اور یہ تمام ڈرامہ عقیق الرحمان نامی شخص نے بھارتی ہدایتکار فیصل سیف کے ایما پر رچایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنے ہی گھر میں چوری کریں۔ انہوں نے استدعا کی کہ ان کے خلاف جو جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے اسے خارج کیا جائے۔ ان کے بقول انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لیے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ میرا کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور آج وہ انصاف اور تحفظ کے لیے وزیراعلٰی شکایات سیل آئی ہیں اورانہیں امید ہے کہ ان کی دادرسی کی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کی ایک درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے جس میں یہ کہاگیا کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔ درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ ان پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کرے۔ وزیر اعلٰی شکایت سیل کے ڈایریکٹر شاہد قادر نے بی بی سی کو بتایا کہ اداکار میرا کی درخواست پر سٹی چیف پولیس آفیسر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اگر اداکارہ میرا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں تو انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کے بقول پولیس کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرا پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست پر جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پولیس, پاکستان, وزیر, مکمل, ممکن, آج, الزام, تحریری, حکم, خلاف, درخواست, عتیق, عدالت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یوسف گیلانی ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعظم ہیں‘ اعظم سواتی | گلاب خان | خبریں | 0 | 07-01-11 05:17 AM |
| وزیرستان: چوبیس گھنٹوں میں پانچ حملے، چالیس ہلاک | یاسر عمران مرزا | خبریں | 5 | 29-12-10 10:03 PM |
| وزیرستان میں متوقع آپریشن پاکستان نواز گروپ معاون بن سکتے ہیں | مزمل فاروق | سیاست | 0 | 01-06-09 11:15 AM |
| پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف | شیخ ہمدان | خبریں | 10 | 03-04-09 03:20 AM |
| نیا زمانہ : پاکستان میںبیک وقت 4 وزیر اعظم | میاں شاہد | دلچسپ اور عجیب | 1 | 20-06-08 12:29 PM |