واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


راجا رانی کی کہانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-11, 09:57 PM   #1
راجا رانی کی کہانی
سیپ سیپ آف لائن ہے 12-02-11, 09:57 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ


آؤ بچّو ، سنو کہانی
ایک تھا راجا ایک تھی رانی
دونوں اِک دن شہر میں آئے
شہر سے اِک اِک گڑیا لائے
راجے کی گڑیا تھی دبلی
رانی کی گڑیا تھی موٹی
راجے کی گڑیا تھی لمبی
رانی کی گڑیا تھی چھوٹی
راجا بولا "میری گڑیا
میری گڑیا بڑی ہی سیانی
گڑیاؤں میں جیسے رانی"
رانی بولی "میری گڑیا
میری گڑیا کے کیا کہنے
اچھّے اچھّے گہنے پہنے"
راجا بولا "میری گڑیا
میری گڑیا بین بجائے
میٹھے میٹھے گانے گائے"
رانی بولی "میری گڑیا
میری گڑیا ناچ دکھائے
اُچھلے کُودے شور مچائے"
دونوں میں بس ہوئی لڑائی
دونوں نے کی ہاتھا پائی
رانی بولی "سن مِری بات
میری گڑیا کے دو ہات
ایک سے کھائے دال چپاتی
ایک سے کھائے ساگ اور پات"
راجا بولا "بس چُپ کر
میری گڑیا کے دو سر
جیسے چڑیا کے دو پر
ایک اِدھر اور ایک اُدھر"
رانی بولی "ہُوں ہُوں ہُوں
میری گڑیا کے دو مُوں
ایک سے کھائے گرم پکوڑے
ایک سے بولے سُوں سُوں سُوں"
اتنے میں اِک بڑھیا مائی
دوڑی دوڑی اندر آئی
آتے ہی اِک ڈانٹ بتائی
"کیا ہے جھگڑا کیا ہے لڑائی؟

یہ بھی گڑیا
وہ بھی گڑیا
یہ بھی سیانی
وہ بھی سیانی
تُو ہے راجا
تُو ہے رانی
ختم کرو یہ رام کہانی"


(صوفی تبسّم)
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 195
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
شبنم (13-02-11)
جواب

Tags
ہاتھا, کہانی, گڑیا, گانے, گائے, گرم, ڈانٹ, چُپ, ناچ, اِک, اللہ, السلام, اندر, بین, بولی, بس, جھگڑا, جیسے, رانی, رام, راجا, سنو, شہر, شور, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger