واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


شمیم کی بلّی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-03-11, 05:17 PM   #1
شمیم کی بلّی
سیپ سیپ آف لائن ہے 26-03-11, 05:17 PM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ



ایک لڑکی تھی ننّھی منّی سی
موٹی سی اور تھُن مُتھنّی سی
نام تو اُس کا تھا شمیم افشاں
پر اسے لوگ کہتے تھے چھیماں
اُس نے پالی تھی اِک بڑی بلّی
جتنی وہ خود تھی اتنی ہی بلّی
جس طرف وہ قدم اٹھاتی تھی
بلّی بھی اس کے ساتھ جاتی تھی
یہ جو سوتی تو وہ بھی سوتی تھی
یہ جو روتی تو وہ بھی روتی تھی

ایک دِن جب وہ مدرسے آئی
ساتھ بلّی کو اپنے لے آئی

چھیماں کمرے میں آ کے بیٹھ گئی
بلّی بھی دم دبا کے بیٹھ گئی
ماسٹر جی نے آ کے کمرے میں
دیکھا عینک لگا کے کمرے میں
نظر آئی انہیں وہاں بلّی

کہاں وہ مدرسہ ، کہاں بلّی
بولے "بی خالہ آپ ائی ہیں
کیسے تشریف آج لائی ہیں؟"
پہلے تو بلّی نے سلام کیا
اور پھر جھک کے یوں کلام کیا

"میں بھی پڑھنے جناب آئی ہوں
ساتھ اپنے کتاب لائی ہوں"
بولے سب "خالہ جان کیا کہنے
اللہ اللہ یہ شان کیا کہنے"
ہو رہی تھی ابھی یہ بات وہاں
آ گئے واں پہ ایک چوہے میاں
اب نہ وہ مدرسہ رہا نہ کتاب
اب تو بلّی تھی اور چوہوں کے خوِاب
تھے وہ شاگرد یا کہ تھے چوہے
نظر آئے سبھی اُسے چوہے
اِس کے ہاتھ اُس کے سر کو کاٹ لیا
اور تو اور ماسٹر کو کاٹ لیا
مدرسہ کیا تھا اِک طویلا تھا

بلّی چوہوں کا ایک میلا تھا



شاعر کا نام : صوفی غلام مصطفی تبسم
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 387
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
M A Ansari (26-03-11)
پرانا 26-03-11, 05:37 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام

بہت پیاری نظم ہے، شیئرنگ کا شُکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-11, 07:59 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,381
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ صوفی تبسم صاحب بڑے اللہ لوگ آدمی اور بڑے صوفی منش انسان ہ
بہت پیاری سی شیئرنگ ہے
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں؟, کلام, کتاب, یوں, قدم, لگا, لوگ, لڑکی, لے, مصطفی, آج, اُس, اُسے, اپنے, اللہ, ابھی, اتنی, اسے, جان, خود, ساتھ, شاگرد, شان, غلام, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger