واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


ننھی چیونٹی!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-08-11, 06:09 AM   #1
ننھی چیونٹی!
shafresha shafresha آف لائن ہے 23-08-11, 06:09 AM

ant-bg.jpg

کسی جنگل میں ایک ننھی چیونٹی اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔ ماں چیونٹی جب تک صحت مند تھی وہ اپنے اور اپنی ننھی بیٹی کے لیئے مزے مزے کے دانے لاتی تھی۔ جب وہ بوڑھی اور کمزور ہوگئی تو کھانے لانے اور جمع کرنے کی ذمہ داری ننھی چیونٹی کے کاندھوں پر آپڑی۔ ماں چیونٹی نے اپنی بیٹی کو نصیحت کی کے بارش کے ہونے سے پہلے بہت ساری خوراک جمع کرنا ضروری ہے تاکہ برسات کے دنوں میں آرام رہے اور خوراک کی تلاش میں بل سے باہر بھی نہ جانا پڑے۔

ننھی چیونٹی دیگر چیونٹیوں کے ہمراہ دانے جمع کرنے کے لیئے گھر سے نکلی پہلے دن جمع ہونے والے دانے بہت کم تھے۔ ماں چیونٹی نے ننھی چیونٹی سے کہا کہ یہ خوراک تو بہت کم ہے اس سے سردیوں اور برسات کے دنوں میں کچھ بھی نہیں ہوگا۔ ننھی چیونٹی ہمت ہار چکی تھی وہ بولی "امی میں تو ایک ننھی سی چیونٹی ہوں بھلا میں اتنی ساری خوراک کس طرح جمع کرسکتی ہوں؟"۔
دوسرے دن ننھی چیونٹی کی خالہ اُن کے گھر آئیں اور اُنہوں نے ننھی چیونٹی کو اپنے ساتھ خوراک جمع کرنے کے لیئے چلنے کو کہا۔ ننھی چیونٹی نے دیکھا کے چھوٹی چیونٹیاں ننھے ننھے دانے اُٹھائے تیزی سے اپنے بلوں کی جانب جا رہی ہیں اور بڑی چیونٹیاں بڑے دانوں کو لادے آہستہ آہستہ چل رہی ہیں، ننھی نے سوچا کہ کاش وہ بھی بڑے بڑے دانے اُٹھا سکتی کیوں کے اس طرح وہ کم وقت میں ذیادہ خوراک جمع کرسکتی تھی۔ خالہ اُس کے دل کی اس بات کو سمجھ گئیں اور اُنہوں نے ننھی چیونٹی کو پیش کش کی کے اگر وہ اُن کے گھر میں ننھے دانے جمع کرے تو خالہ اُس کے گھر میں بڑے بڑے دانے پہنچا دیں گی۔ ننھی چیونٹی یہ سُن کر بہت خوش ہوئی اور فوراً راضی ہوگئی۔
دن گزرتے گئے اور ننھی چیونٹی ہر روز پابندی سے ننھے دانے اپنی خالہ کے گھر پہنچانے لگی۔ یہ سلسلہ چلتا رہا یہاں تک کے برسات کے موسم کے آنے کا وقت آ پہنچا۔ ننھی چیونٹی اپنی گھر میں خالہ کے لائے ہوئے خوراک کے بڑے بڑے دانوں کو دیکھ کر بہت خوش تھی اُس نے سوچا کہ کیوں نہ خالہ جان کا شکریہ ادا کیا جائے چناچہ وہ اپنی امی کے ساتھ خالہ کے گھر جا پہنچی اور خالہ کا شکریہ ادا کیا۔ خالہ نے ننھی کی بات سُن کر مُسکراتے ہوئے کہا کہ شکریہ تو مجھے تمھارا ادا کرنا چاہیئے کیونکہ تمھارے لائے ہوئے چھوٹے چھوٹے دانے میرے لائے ہوئے بڑے بڑے دانوں سے مقدار میں کہیں ذیادہ ہیں۔ ننھی یہ بات سُن کر حیران ہوگئی۔
خالہ نے اُسے اپنے گھر کے گودام میں پڑے ہوئے سینکڑوں ننھے دانے دیکھاتے ہوئے کہا کہ "تمھاری مسلسل کی جانی والی کوشش اور محنت دراصل بڑی چیونٹیوں کی محنت ہی کے برابر تھی۔ یادرکھو محنت اور کام کو باقاعدگی سے کرنے میں ہی کامیابی ہے!"

__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 593
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-10-11), rana ammar mazhar (31-10-11), فیصل ناصر (31-10-11), فائزہ (11-11-11), نیلم خان (04-11-11), منتظمین (31-10-11), مرزا عامر (26-09-11), wajee (26-09-11), احمد بلال (23-08-11), راجہ اکرام (23-08-11), رضی (20-09-11), سحر (31-10-11)
پرانا 23-08-11, 11:56 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ننھی چیونٹی نے دیکھا کے چھوٹی چیونٹیاں ننھے ننھے دانے اُٹھائے تیزی سے اپنے بلوں کی جانب جا رہی ہیں اور بڑی چیونٹیاں بڑے دانوں کو لادے آہستہ آہستہ چل رہی ہیں،
خالہ جان کو یہ بھی سمجھانا چاہیے تھا کہ ننھی چونٹیاں اگرچہ چھوٹا دانہ اٹھاتی ہیں لیکن تیز سفر کرتی ہیں۔ اور بڑی چونٹیاں بڑا دانہ اٹھا کر آہستہ سفر کرتی ہیں۔ تو جب تک بڑی چیونٹی ایک دانہ پہنچاتی ہے تب تک ننھی زیادہ دانے پہنچا سکتی ہے اور زیادہ دانے جمع کر سکتی ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-10-11), shafresha (23-08-11), فائزہ (11-11-11), احمد بلال (23-08-11)
پرانا 23-08-11, 11:27 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خالہ نے یہی بات پریٹیکل کر کے سمجھائی اس ننھی چیونٹی کو۔۔۔۔
مستقل مزاجی پہ بہت پیاری سٹوری ہے۔
میں مستقل مزاج نہیں ہوں۔بہت کوشش کرتا ہوں لیکن۔۔۔تب تک مستقل مزاجی سے کام کرتا ہوں جب تک ذمہ داری ہو۔جیسے ہی ذمہ داری میں ریلیکس ملا ۔۔چھٹی اس کام سے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-09-11), فائزہ (11-11-11)
پرانا 26-09-11, 09:22 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,203
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا سبق ہے شاہد بھائی مستقل مزاجی تو نہیں ہے مجھ میں بھی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-09-11), فائزہ (11-11-11), رضی (26-09-11)
پرانا 26-09-11, 10:38 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کہانی بچوں کے لیئے ہے لیکن بڑے بھی اس سے سبق حاصل کر سکتے ہیں ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (31-10-11), shafresha (27-09-11), فیصل ناصر (26-09-11), فائزہ (11-11-11)
پرانا 27-09-11, 12:16 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عامر بھائی یہ کہانی فارینہ کے لیئے لکھی تھی، پسندیدگی کا شکریہ!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (04-11-11), فائزہ (11-11-11), نیلم خان (04-11-11)
پرانا 31-10-11, 03:04 AM   #7
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبق آموز کہانی ہے ، پڑھ کر مزہ آیا
Miss Khan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-11-11), فائزہ (11-11-11), نیلم خان (04-11-11)
پرانا 31-10-11, 08:31 AM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-10-11), فائزہ (11-11-11), نیلم خان (04-11-11)
پرانا 31-10-11, 11:10 PM   #9
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,513
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہد بھائی!اچھی تحریر ہے ،شکریہ
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (04-11-11), shafresha (05-11-11), فائزہ (11-11-11), نیلم خان (04-11-11)
پرانا 03-11-11, 11:42 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,183
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تحریر سرورق پر لگا دی گئی ہے۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (04-11-11), shafresha (05-11-11), فائزہ (11-11-11), نیلم خان (04-11-11)
پرانا 04-11-11, 12:13 AM   #11
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,167
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی تحریر

مبارکباد قبول فرمائیں ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (04-11-11), shafresha (05-11-11), فائزہ (11-11-11), خالد حسین (10-02-12)
پرانا 11-11-11, 07:07 PM   #12
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 18
کمائي: 429
شکریہ: 162
12 مراسلہ میں 34 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے بھت اچھی لگی آج رات بچوں کو سناووں گی ،،،،،،،،،،،،،،،،،بچون کے لئے سبق آموز ھے،،،،،،،،،،،
فائزہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں،, کھانے, کوشش, کرے, گھر, پہلے, وقت, والی, لیئے, موسم, ماں, اپنے, اتنی, ادا, بارش, تلاش, جائے, خوش, دیکھا, دیں, دل, ذمہ, ساری, ضروری, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
ٹیڑھی پسلی ، الٹی کھوپڑی ، روٹھی بیوی نے ہیڈلی کو مروادیا جاویداسد خبریں 3 16-10-10 10:49 PM
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:21 AM
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:04 AM
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger