واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-11, 11:43 PM   #1
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے
سیپ سیپ آف لائن ہے 12-02-11, 11:43 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے

شہر میں جتنے لوگ ہیں رہتے
سب اس کو پہچانتے ہیں
بوڑھے بچے، ننھّے منّے
سارے اُس کو جانتے ہیں
کون ہے جو اس کو نہ جانے
سب کا دیکھا بھالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے

ٹوٹ بٹوٹ کی بہنیں کالی
ابّا، امّی، نانی، کالے
چچا بھی کالا، چچی بھی کالی
ماموں اور ممانی کالے
گھر والے تو کالے ہی تھے
ہمسایہ بھی کالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے

ٹوٹ بٹوٹ شریر ہے اتنا
شیطانوں کا کاکا ہے
جس سے پوچھو یہی کہے گا
توبہ بڑا لڑاکا ہے
یوں تو دیکھو سیدھا سادہ
بالکل بھولا بھالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے

ٹوٹ بٹوٹ کی اِک بلّی ہے
وہ بھی ویسی موٹی ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی طرح سے وہ بھی
بالکل ٹوٹ بٹوٹی ہے
شہر میں جتنے بھی چوہے ہیں
سب کو اُس نے پالا ہے
ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو
ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے


از صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 181
Reply With Quote
جواب

Tags
کہے, کاکا, یہی, ویسی, لوگ, لڑاکا, چوہے, مصطفیٰ, اُس, اِک, اللہ, السلام, بھولا, بڑا, بلّی, بچے،, جانتے, جتنے, دیکھو, دیکھا, سیدھا, شریر, طرح, غلام, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اب سب ہیں ٹوٹ بٹوٹ میاں سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 0 12-02-11 11:50 PM
رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 0 12-02-11 11:44 PM
ارماں لٹے دل ٹوٹ گیا عدنان دانی میری ڈائری 5 24-10-10 06:28 PM
ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی فیصل ناصر سیاست 4 29-07-09 11:22 AM
بخار ٹوٹ گیا محمد کاشف حبیب قہقہے ہی قہقے 4 18-09-08 08:15 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger