واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


ٹی وی کی آپ بیتی!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-10, 06:04 PM   #1
ٹی وی کی آپ بیتی!
shafresha shafresha آف لائن ہے 07-02-10, 06:04 PM

Name:  tv.jpg
Views: 72
Size:  59.5 KB

پیارے بچوں مجھے ٹیلی وژن کہتے ہیں۔ آج میں آپ کو اپنے بارے میں کچھ بتلاتا ہوں۔
مجھے بنانے کی کوششیں تو 1873 سے کی جارہی تھی مگر موجودہ شکل میں بنانے کا کارنامہ اسکاٹ لینڈ کے ایک سائنسدان جون لوگی بائرڈ (John Logie Baird) نے سرانجام دیا۔ بائرڈ نے 2 اکتوبر 1925 کو پہلی مرتبہ مجھے عوام کے سامنے پیش کیا۔ اُس وقت میں ایک سیکنڈ میں صرف بارہ تصاویر ہی دیکھا سکتا تھا۔

آخرکار 1934 میں جرمنی کی ایک کمپنی نے مجھے عام لوگوں کی فروخت کے لیئے پیش کیا۔ پہلے پہل میرا وزن بہت ذیادہ ہوتا تھا اور مجھ میں نظر آنے والی تصاویر کالی اور سفید ہوتی تھی اور نا ہی مجھ میں سے کوئی آواز آتی تھی۔ میری قیمت بھی بہت ذیادہ ہوتی تھی ہر شخص مجھے خرید نہیں سکتا تھا، لیکن پھر بھی لوگ مجھے خریدنا چاہتے تھے۔

آہستہ آہستہ سائنسدان مجھ میں تبدیلیاں لاتے رہے اور میرے وزن میں کمی ہوتی گئی۔ میری شکل بھی تبدیل ہونے لگی، پھر مجھ میں سے آوازیں بھی آنے لگیں۔ لوگ میرے عادی ہوتے چلے گئے اور میں مشہور ہونے لگا۔
1954 میں پہلے کلر کیمرے کی ایجاد کے بعد میں رنگین تصاویر دیکھانے کے قابل ہوگیا، پھر تو لوگ میرے دیوانے ہوگئے اور میں ہر گھر میں نظر آنے لگا۔

پاکستان میں میری آمد 1964 میں ہوئی۔ یہاں کے لوگوں نے میرا پرجوش استقبال کیااور جلد ہی میں اپ لوگوں کی گھر کی ذینت بننے لگا۔ ناصرف بڑے بلکے بچے بھی مجھے پسند کرنے لگے۔ پہلے پہل صرف ایک ہی ٹی وی اسٹیشن ہوتا تھا اب پاکستان میں تقریبا 70 سے ذیادہ ٹی وی اسٹیشن ہیں اور بعض تو محض بچوں کے لیے ہی ہیں۔

سٹیلائٹ کی آمد کے بعدچینلز کے تعداد بھی بڑھ گئی اور دیکھنے والے ناظرین اب گھر بیٹھے میرے ذریعے پوری دُنیا کی سیر کرسکتے ہیں۔ گویا پوری دُنیا محض آپ کے ریموٹ کنٹرول کے اندر سما گئی ہو۔

آپ لوگ میرے ذریعے اپنے پسندیدہ کارٹون، کوئز پروگرام ، ہنسی مذاق کے پروگرام، اور دلچسپ فلمیں دیکھتے ہیں۔ گھر کے بڑے میرے ذریعے خبروں سے باخبر رہتے ہیں اور معلوماتی پروگرام دیکھتے ہیں۔ گھر بھر کی خواتین بھی مجھے پسند کرتیں ہیں اور میرے ذریعے اپنی پسند کے ڈرامے دیکھتی ہیں۔

پیارے بچوں سائنس کی ترقی کے ساتھ ساتھ اب میری شکل اور بھی تبدیل ہوگئی ہے۔ اب پہلے سے بھی ذیادہ ہلکا ہوگیا ہوں یقینا آپ سمجھ گئے ہوں گے میں ایل سی ڈی ٹی وی کی بات کررہا ہوں۔نت نئی تبدیلیوں کے باوجود میں اب بھی سب کی نگاہوں کا مرکز ہوں اور ہر گھر میں شوق سے مجھے دیکھا جاتا ہے۔

پیارے بچوں جہاں میرے اتنے فوائد ہیں وہاں کچھ نقصانات بھی ہیں۔ مجھے قریب سے دیکھنے سے آپ کی آنکھیں کمزور ہو سکتی ہیں۔ تیز آواز کے ساتھ مجھے سننے سے آپ کے کان متاثر ہوسکتے ہیں۔ رات دیر تک مجھے دیکھنے سے آپ کی صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔ لہذا میری آپ سے گذارش ہے کہ مجھے اپنے والدین کی اجازت سے مخصوص وقت میں ہی دیکھا کریں اور امتحانات کے دنوں میں اپنی ساری توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھا کریں ۔


Last edited by shafresha; 14-09-10 at 06:40 PM.. وجہ: چند غلطیوں‌کی تصیح!

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 395
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (09-02-10), نیلم خان (08-02-10), نورالدین (14-09-10), منتظمین (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10), ام طلحہ (08-02-10), باسط (08-02-10), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), رضی (07-02-10)
پرانا 08-02-10, 03:06 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اتنی بہترین معلوماتی تحریر کیلئے بہت بہت شکریہ شاہد بھائی!!
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (08-02-10), مرزا عامر (14-09-10), باسط (08-02-10), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10)
پرانا 08-02-10, 08:09 PM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,167
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیئرنگ ہے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 08-02-10, 11:57 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی یہ تحریر بھی اپنے بیٹی کے اسکول کے لیئے تحریر کی تھی، حسب معمول یہاں‌شئیر کردی،

پسندیدگی کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10), راجہ اکرام (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 12:15 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین شاہد بھائی
اب آپ کا ہاتھ چل پڑا ہے، اللہ کرے اس کو بریک نہ لگے
بہت ہی عمدہ تحریرں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رکھئے
اگر آپ خود نہیں لکھتے تو پھر میں دعا کروں گا کہ
اللہ کرے آپ کی بیٹی کے سکول کی طرف سے روزانہ فرمائش آئے ، اس بہانے سے ہمیں بھی کچھ اچھا پڑھنے کو ملے گا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-02-10), نورالدین (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 09-02-10, 12:26 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بہت بہترین شاہد بھائی
اب آپ کا ہاتھ چل پڑا ہے، اللہ کرے اس کو بریک نہ لگے
بہت ہی عمدہ تحریرں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رکھئے
اگر آپ خود نہیں لکھتے تو پھر میں دعا کروں گا کہ
اللہ کرے آپ کی بیٹی کے سکول کی طرف سے روزانہ فرمائش آئے ، اس بہانے سے ہمیں بھی کچھ اچھا پڑھنے کو ملے گا
بھائی جان، یہ تحریر چھوٹے چھوٹے ذھنوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے!
آپ لوگوں‌کے لیئے تو اسے پھر سے لکھنا پڑے گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 06:32 PM   #7
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 37
کمائي: 3,919
شکریہ: 175
33 مراسلہ میں 179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس آپ بیتی میں کچھ غلطیاں ہیں۔
faresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے faresha کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-09-10), فیصل ناصر (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 06:40 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,193
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غلطیوں کی نشاندہی کریں !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 06:41 PM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : faresha مراسلہ دیکھیں
اس آپ بیتی میں کچھ غلطیاں ہیں۔
شکریہ فارہہ بیٹے!
میں‌نے غلطیاں‌درست کردی ہیں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 09:32 PM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 11:09 PM   #11
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ جناب!
اپلائی کردیا ہے!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فروخت, کوششیں, کنٹرول, گھر, گذارش, پسند, پسندیدہ, وقت, نظر, موجودہ, آج, بچوں, توجہ, تصاویر, جلد, خواتین, رات, سیر, شخص, عوام, عادی, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
بینظیر کیس: برطانوی تفتیش زیادہ تر سوالوں کا جواب دیتی ہے، امریکا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:23 AM
کراچی:ڈکیتی میں ملوث سیکورٹی گارڈز کا سراغ نہیں مل سکا ابن ضیاء خبریں 0 07-01-08 03:23 PM
ہنگامہ، بلوہ، ڈکیتی اور لوٹ مار کا الزام، پیپلز پارٹی کے 27 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:00 AM
تمام نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کی جائیں، اے ٹی جے عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 04:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger