واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


گُڑیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 10:34 PM   #1
گُڑیا
سیپ سیپ آف لائن ہے 10-02-11, 10:34 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کبھی غُل مچاتی ہے گُڑیا
ہر اِک طرح سے دل لبھاتی ہے گُڑیا

نہ پوچھو مزاج اس کا نازک ہے کتنا
ذرا کچھ کہو ، منہ بناتی ہے گُڑیا

وہ روئے تو میں چُپ کراتی ہوں اس کو
میں روؤں تو مجھ کو ہنساتی ہے گُڑیا

جو گھر میں کوئی غیر آئے تو فوراً
دوپٹے سے منہ کو چھُپاتی ہے گُڑیا

وہ بلبل ہے میری ، وہ مینا ہے میری
مجھے میٹھے گانے سناتی ہے گُڑیا

مجھے رات کو نیند آتی ہے جس دم
مری چارپائی بچھاتی ہے گُڑیا

کسی اور کے ساتھ جاتی نہیں ہے
مِرے ساتھ بازار جاتی ہے گُڑیا

کبھی میں جو اس کو بلاتی نہیں ہوں
تو خود آ کے مجھ کو بلاتی ہے گُڑیا

اکیلا مجھے چھوڑتی ہی نہیں ہے
مجھے ساتھ اپنے سلاتی ہے گُڑیا

کوئی اور دیکھے تو لگتی ہے رونے
مجھے دیکھ کر مسکراتی ہے گڑیا

کسی کے بھی وہ ساتھ رہتی نہیں ہے
عجب شان اپنی دکھاتی ہے گُڑیا

کوئی بیٹھ جائے تو اٹھ بیٹھتی ہے
جو آتا ہے کوئی تو جاتی ہے گُڑیا

سبق میرا مجھ سے وہ سنتی ہے آ کر
سبق اپنا مجھ کو سناتی ہے گُڑیا

جو اٹھ بیٹھتی ہے کبھی منہ اندھیرے
تو رو رو کے سب کو جگاتی ہے گُڑیا

بس اب اور تُم اُس کی باتیں نہ پوچھو
بس اب چُپ رہو تُم کہ آتی ہے گُڑیا

(صوفی تبسّم)
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 175
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (10-02-11)
جواب

Tags
کوئی, گھر, گانے, لگتی, نیند, آتی, آتا, اُس, اِک, اپنی, اپنے, اللہ, السلام, بیٹھ, بلبل, تُم, جائے, جاتی, خود, دیکھے, دل, ساتھ, شان, طرح, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger