واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > بچوں کا پاک نیٹ > فنون لطیفہ اور تخلیقات



فنون لطیفہ اور تخلیقات فنون لطیفہ اور تخلیقات


گیٹو گرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-11, 10:02 PM   #1
گیٹو گرے
سیپ سیپ آف لائن ہے 12-02-11, 10:02 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

اِک تھا گیٹو گرے
اُس کے دو مور تھے
اِک کا کالا تھا سر
اِک کے پیلے تھے پر
دانہ کھاتے تھے وہ
دُم ہلاتے تھے وہ

شام کو، دِن ڈھلے
اپنے گھر سے چلے
تھے بڑی لہر میں
آگئے شہر میں
کچھ وہاں سیر کی
کچھ یہاں سیر کی
ٹرٹراتے ہوئے
گانا گاتے ہوئے

جب اندھیرا ہوا
گیٹو گھبرا گیا
دل میں کہنے لگا
یہ ہے کی ماجرا
اب تک آئے نہیں
جانے کیا وہ کہیں
راستہ کھو گئے
یا کہیں سو گئے
آپ جاتا ہوں میں
اُن کو لاتا ہوں میں

بولی گیٹو کی ماں
“تم چلے ہو کہاں
چھوڑ دو، چھوڑ دو
خود ہی آئیں گے وہ
سر کھجاتے ہوئے
دُم ہلاتے ہوئے“

بولا گیٹو گرے
“مور دونوں مِرے
سخت نادان ہیں
سخت انجان ہیں
وہ تو ڈر جائیں گے
گھٹ کے مر جائیں گے“

بولی گیٹو کی ماں
“بات سن میری جاں
تُو ہے گیٹو گرے
تُو انہیں چھوڑ دے

دیکھتے دیکھتے
مور گھر آگئے
سر کھجاتے ہوئے
دُم ہلاتے ہوئے
بولے گیٹو میاں
“بولو تم تھے کہاں؟
اتنے چالاک ہو
انتے بے باک ہو
پھر جو جاؤ گے تم
مار کھاؤ گے تم“

اُس کی اِس بات سے
مور خوش ہوگئے
پر لگے کھولنے
پھر لگے بولنے
دُم ہلانے لگے
گانا گانے لگے


از صوفی تبسّم
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 300
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (13-02-11)
پرانا 13-02-11, 02:14 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ ثوبی، کیا شئیرنگ لائی ھو۔ مزا آگیا۔ جیتی رھو۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کہنے, کھو, گھبرا, گھر, گے, گانے, ڈر, لہر, لگے, مر, آئیں, اِس, اللہ, السلام, انجان, بے, جائیں, جاتا, خوش, دِن, دونوں, سیر, سو, شہر, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیٹو کے دہشت گردوں کی مسجد پر بمباری محمد عاصم خبریں 0 26-10-10 06:27 PM
تلہ گنگ: نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ، عبداللہ حیدر خبریں 0 25-04-10 01:51 AM
اچھے اینیمیٹڈ آئ فون وال پیپرز ام غزل موبائل وال پیپرز 1 18-02-09 03:23 PM
غیر نیٹو اتحادی طارق راحیل سیاست 0 31-12-08 10:10 PM
واجبات کی ادائیگی کے لئے سائٹ لمیٹڈ کو واٹر بورڈ کا حتمی نوٹس عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger