25-12-07, 01:49 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بالی وڈ فنکاروں کو ہزاروں کی تعداد میں عیداور کرسمس کارڈ ملے
بالی وڈ فنکاروں کو ہزاروں کی تعداد میں عیداور کرسمس کارڈ ملے
کراچی (رپورٹ / جاوید رشید) ممبئی فلم نگری کے نامور فنکاروں کو عید اور کرسمس کے حوالے سے ہزاروں کی تعداد میں کارڈ موصول ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق فلموں میں کام نہ کرنے کے باوجود اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو سال 2007ء میں بڑی تعداد میں عید، کرسمس اور دیوالی کے حوالے سے کارڈ ملے جبکہ بالی ووڈ کے تین فنکاروں شاہ رخ خان، عامر خان اور جیکی شروف کو 30 ہزار سے زائد کارڈ موصول ہوئے ہیں۔ ادھر اداکار سنجے دت اور شکتی کپور، انیل کپور، شاہد کپور اور سونم کپور کو دو دو ہزار کرسمس کے کارڈ موصول ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کو تمام تہواروں پر کارڈ آتے ہیں۔ بالی ووڈ میں قائم فنکار لیٹر بکس میں جگہ نہیں ہونے پر فنکاروں کے کارڈ زمین پر پڑے رہتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اپنے زمانے کی معروف گلوکارہ شمشاد بیگم کے نام کرسمس، عید اور دیوالی کارڈ ابھی تک بالی ووڈ میں آتے ہیں۔ اسی طرح پران اور قادر خان، دھرمیندر، ونود کھنہ، امیتابھ بچن، جیہ بچن، راجیش کھنہ اور ہدایت کار مہیش بھٹ کو مسلمانوں، ہندوؤں، عیسائی اور سکھ برادری کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں کارڈ موصول ہوتے ہیں۔ ایک اخلاقی خوشی میں فنکاروں سے لگاؤ کو ان کی حوصلہ افزائی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ دلیپ کمار واحد فنکار ہیں جو ٹیلیفون کا جواب فون سے اور خط کا جواب خط سے ضرور دیتے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے مرحوم فنکار سنیل دت کے لیے بھی یہی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے پرستاروں کے خطوط کے جواب ضرور دیا کرتے تھے جبکہ ان دنوں قادر خان انٹرنیٹ کے ذریعہ سے اپنے پرستاروں کے کارڈوں کی وصولی کے جواب خود انٹرنیٹ پر دیتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|