واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


تنقید و اختلاف از معین اختر ۔ ایک دستاویزی پروگرام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 23-04-11, 12:41 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb تنقید و اختلاف از معین اختر ۔ ایک دستاویزی پروگرام

تنقید و اختلاف از معین اختر ۔ ایک دستاویزی پروگرام

پی ٹی وی 1964 سے اکلوتا سرکاری نشریاتی ادارہ ہونے کی وجہ سے ایک زمانے تک
ناظرین کے ذہنوں میں چھایا رہا ۔
بالکل اس طرح جس طرح مینڈک سے پوچھا جائے کہ دنیا کتنی بڑی ہے تو
وہ بڑے فخر سے کہتا ہے کہ جتنا بڑا میرا کنواں ہے ۔

تو اس زمانے میں بھی فن اداکاری کے ذریعے عوام کے دلوں پر راج کرنے والوں نے گاہے بہ گاہے اس اجارہ داری
پر کچھ نہ کچھ تنقید کی ان بڑے بڑے ناموں میں سے ایک معین اختر گزشتہ روز ہی ہم سے بچھڑ گئے ۔

اپنے کام کے ذریعے تنقید و اختلاف کے لیے عوام کو ایک ایسی ہمت دے گئے ۔
کہ گھٹن کے دور میں بھی لوگ محض ان کے منہ سے ہی برائیوں کی نشان دہی سن کر ہی
اپنا حوصلہ بڑھا لیتے تھے ۔ کہ چلو برائی بھگتتے ہوئے کہیں ہم سن نہ ہو جائیں ۔
یہ شخص معین اختر ہمیں احساس دلا رہا ہے کہ یہ یہ کام غلط ہیں ۔ پالیسیاں ٹھیک نہیں ہیں ۔ رویہ درست نہيں وغیرہ ۔
بس ہم اس تنقید کو یاد رکھیں گے ۔ اور ابھی کچھ نہ کر سکے تو ان شاءاللہ آئندہ موقع ملنے پر آواز اٹھا ئیں گے۔
بس یہی وہ انداز ہے جو کام کرنے والوں کو یاد گار بنا دیتا ہے ۔
پی ٹی وی مختلف ادوار حکومت میں مختلف حکمرانوں کے پنجۂ استبداد میں رہا ۔
اور ظاہر ہے کہ ایسے میں متعلقہ حکومت کے اچھے کام خواہ کم ہی کیوں نہ ہوں ، پیش کیے ہی جاتے تھے ۔
مگر غلط کاموں کی نشان دہی بھی ضروری تھی ۔ اور ان کی اجازت ہوتی نہيں تھی ۔
حقائق کی پیش کاری میں یہ نا انصافی ایک اندھیرے کو جنم دے رہی تھی ۔
مگر بھلا ہو معین اختر ، انور مقصود ، بشری انصاری وغیرہ جیسے لوگوں کا جنہوں نے کیسے کیسے خوف زدہ ماحول میں رہ کر بھی اچھائی اور برائی کے خلاف قلمی اور فنی جدو جہد کو جاری رکھا ۔

oldmoin.jpg
Moin Ahktar, Ejaz (Lamba - PIA), Hafeez Akhtar Ranjha
Old Picture of Moin Akhtar

معین اختر صاحب کے فنی خدمات پر جتنا کہا جائے کم ہے ۔ مگر اس وقت ان کا پی ٹی وی جیسے بے بس اور سہمے ہوئے ادارے پر تنقید سے متعلق ایک لاجواب دستاویزی ویڈیو پیش خدمت ہے ۔ جس میں انہوں نے کوزے میں دریا کو بند کر دیا ہے ۔
مگر معین اختر صاحب کا یہ اختلاف رائے کو پیش کرنے کا انداز دل میں اتر گیا کہ کیسے کیسے لوگ تھے تاریکی میں دیا جلاتے تھے ۔ کہ پی ٹی وی لاکھ اچھا سہی یا ملک کا پرانا ادارہ ہے مگر اس کو نظریاتی اصولوں پر منصافہ طریقے سے چلانے کا بھی حق ہونا چاہیے ۔ غیر جانبداری سے نظریات و واقعات کو دکھانا چاہیے ۔ یہ کام اپنے وقت پر تو نہ ہو سکا مگر عوام کو مختلف طریقوں سے احساس ضرور دلایا جاتا رہا کہ کچھ کمی ہے ۔
مزے کی بات یہ کہ یہ ڈاکومنٹری پی ٹی وی سے ہی پیش کی گئی۔ کب کی گئی ؟ یہ نہيں معلوم ۔ اتنا معلوم ہے کہ پی ٹی وی کے بیالیسویں سالگرہ کے موقعے پر یہ بنائی گئی ۔
جس میں مرحلہ وار پی ٹی وی کے ماحول کو پیش کیا گیا ہے کہ کیسے کیسے ڈکٹیٹر نما رہنما آ کے اس قیمتی نظریات کے ادارے کو اپنی احمقانہ مرضی سے چلاتے رہے ۔ طنز و مزاح سے مزين یہ دستاویزی پروگرام ایک بڑے ہی دلچسپ انداز سے پیش کیا گیا ہے ۔

پہلا حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 1 of 7

دوسرا حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 2 of 7

تیسرا حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 3 of 7

چوتھا حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 4 of 7

پانچواں حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 5 of 7

چھٹا حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 6 of 7

آخری حصہ

YouTube - 42 Golden Years of PTV - Part 7 of 7
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 23-04-11 at 12:59 PM. وجہ: عنوان کی درستگی
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-04-11), فیصل ناصر (23-04-11), فرحان دانش (23-04-11), پاکستانی (23-05-11), ھارون اعظم (23-04-11), یاسر عمران مرزا (23-04-11), موجو (23-04-11), مرزا عامر (23-04-11), معظم (23-04-11), آبی ٹوکول (23-04-11), احمد نذیر (23-04-11), حیدر (23-04-11), رضی (24-04-11), شمشاد احمد (23-04-11)
پرانا 23-04-11, 03:14 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,787
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے اُمید تھی کے میڈیا سے وابستگی کی وجہ سے بھائی نورالدین اس عظیم انسان اور فنکار کی رحلت پر کچھ نہ کچھ ضرور پیش کریں گے۔ آپ نے یقینا حق ادا کردیا، اللہ آپ کو جزا دے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (23-05-11), یاسر عمران مرزا (23-04-11), نورالدین (23-04-11), موجو (23-04-11), مرزا عامر (23-04-11), آبی ٹوکول (23-04-11), احمد بلال (24-04-11), حیدر (23-04-11), رضی (24-04-11)
پرانا 23-04-11, 04:18 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ
اور بھی بہت کچھ ہے میرے پاس ان کے حوالے سے یادیں اور کام بھی
وقتاً فوقتاً پیش کرتا رہوں گا ۔

کتنا ہی کام ہے جو ابھی آن ایئر نہيں ہوا ۔
ایک ڈرامہ ہمارے ادارے میں ہے ڈالر مین کے نام سے ۔

ہمارے دوستوں کی کئی یادیں ہیں ۔

ہمارے دوست ایڈیٹر ہیں ارسلان ۔
انہوں نے ایک واقعہ شیئر کیا جو اس عظیم شخصیت کے عام لوگوں کے ساتھ رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔

دو سال پہلے وہ ایور ریڈ ی پکچر ز میں سابقہ سینئر ایڈیٹر اور موجودہ ایگویکٹو پروڈیوسر راحیل فریدی کے گھر آئے ۔
ارسلان انہی راحیل بھائی کے کزن ہيں اور جونئیئر ایڈیٹر ہیں ۔
معین اختر صاحب وہاں آ کر بیٹھے اور ارسلان سے کہا ۔
بچے یہ بتاؤ یہاں کوئی بیکری یا مٹھائی وغیرہ کی دکان ہے ۔جہاں چیزیں اچھی ملتی ہوں
ارسلان نے کہا جی ہاں ہے ۔ آپ حکم کریں
انہوں نے کہا جلیبی ملیں گی وہاں ۔
ارسلان نے کہا جی ہاں ۔
پھر معین صاحب نے کہا لے آؤ دو کلو
( واضح رہے کہ آٹھ سال پہلے ان کا بائی پاس ہوا تھا اور شوگر کا بھی مسئلہ تھا )
پھر کہا " اور گجک ملیں گے " ارسلان نے کہا " جی ہاں وہ بھی لے آؤں گا "

پھر مزید کہا کہ ہاں اور ملک پیک دودھ بھی لیتے آنا ۔
ارسلان وہ ساری چیزیں لے آیا ۔ اور ان کے سامنے پیش کیا تو
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ۔ " یہ میں نے اپنے لیے تھوڑی نہ منگوایا ہے
میں ایسی چیزیں کھاؤں گا تو پھٹ جاؤں گا شوگر کے مارے ۔
آپ لوگ کھاؤ بیٹا یہ آپ لوگوں کے لیے منگوایا ہے "
ان کے اس انداز پر محفل میں ایک مسکراہٹ پھیل گئی ۔
ایک ایسی مسکراہٹ جو کہہ رہی ہو کہ ایسا خلوص کہیں اور نہیں ہو سکتا ۔


نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-04-11), پاکستانی (23-05-11), ھارون اعظم (23-04-11), یاسر عمران مرزا (23-04-11), موجو (23-04-11), مرزا عامر (23-04-11), آبی ٹوکول (23-04-11), حیدر (25-04-11), رضی (24-04-11)
پرانا 23-04-11, 07:46 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,388
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

معین اختر ایک بہترین انسان تھا۔۔۔۔ اور لوگ اسے یاد کرتے ہی رہیں گے۔۔۔۔۔ ایک بہترین مضمون پیش کرنے کا شکریہ بھائی۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-04-11), نورالدین (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), آبی ٹوکول (24-04-11), حیدر (25-04-11), رضی (24-04-11)
پرانا 24-04-11, 01:20 PM   #5
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم ! بہت شکریہ آپکا نور الدین بھائی آپکا یہ مراسلہ ہم پر احسان ہے ۔۔۔
آہہہہہہہہہ اتنا عظیم فنکار اور اس سے بھی عظیم انسان سچا کھرا اور محب وطن اور مخلص انسان چلا گیا بہت بڑا لیجنڈ استادوں کا استاد کہ جس کی موت پر انڈین فلم انڈسٹری سے نانا پاٹیکر اور دلیر مہدی جیسے لوگ بھی افسردہ ہوں وہ کتنا بڑا اور عظیم فنکار ہوگا کہ جس کو دلیپ کمار جیسے لوگ انٹرویو دینا فخر سمجھیں دعا ہے اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ۔

عزیزی انکل کا معین بھائی مرحوم کے لیے خراج تحسین ۔ ۔ ۔
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (23-05-11), نورالدین (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 10:14 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب شیئرنگ ہے ۔ عابد بھائی ۔
دل مدتوں اداس رہے گا ایسے شخص کے لیے جو بہت خوشیاں دے کر گیا ۔
ہم سے ہر شخص مزاج و مذاق کے حوالے سے معین اختر سے ضرور متاثر ہے ۔
معین اختر صاحب نے ہنسی مذاق میں شائستگی کا ایک انداز سب کو سکھایا ۔
ورنہ ابے تبے والے مذاق تو ہر کوئی کر لیتا ہے ۔ مگر دل میں گھر کر لینے کے لیے مزاح میں ایک ملائمت ہونا ضروری ہے
اور وہ چیز معین اختر نے عوام کو سکھایا ۔
خود میں بھی اکثر دوستوں میں کئی مذاق انہی کے شیئر کرتا تھا ۔
جیسے اسٹوڈیو ڈھائی کا یہ جملہ
" اگر بے وقوفوں کے سر پر سینگ ہوتے تو آپ بارہ سنگھے ہوتے ! ! ! "

اسی سے متاثر ہو کر میں نے ایک جگت بنائی تھی کہ

"مسئلہ ایسا ہے
جنگل میں ایک بھینسا ہے ۔
جس کامنہ آپ جیسا ہے "

بعد میں یہ جگت اتنی عام ہوئی کہ میں نے اپنے علاقے سے باہر بھی کئی بچوں کی زبان سے سنا ۔ ۔

کیا بات ہے معین اختر کی ۔
معین اختر کے بیٹے منصور اختر کی طرف سے ان کے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک یاد گار تصویر
Name:  n664900987_616467_7711.jpg
Views: 64
Size:  57.9 KB
معین اختر ، بہروز سبزواری ، لہری اور عمر شریف



نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (25-04-11), آبی ٹوکول (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 11:40 AM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ لوگ واقعی ایسے ہوتے ہیں جن کے بچھڑنے کا بے حد افسوس ہوتا ہے ۔ ماضی کے فنکاروں میں سلیم ناصر اور جمشید انصاری بھی ایسے نام ہیں جن کا خلاء پر ہونا مشکل ہے ۔ اور معین اختر تو واقعی ایک لیجنڈ ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 07:01 PM   #8
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم نورالدین بھائی آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ میں اس شخص کا کتنا بڑا فین ہوں نہ صرف انکے فن کا بلکہ انکی شخصیت کا فن کہ حوالہ سے اگر دیکھا جائے تو لیجنڈ آئی کون منور ظریف کہ بعد اگر کوئی بڑا نام جو کہ منور ظریف کہ نام کہ آس پاس دکھائی دیتا ہے تو وہ صرف اور صرف معین صاحب مرحوم کا ہے کہ منور ظریف ہمارے پاکستان کہ تمام کامیڈینز کے لیے نہ سرف بیسک انسپریشنز کا باعث تھے بلکہ وہ خود اپنے فن میں ایک انسٹی ٹیوٹ تھے اور انکے بعد معین اختر بھی اپنی ذات و شخصیت اور فن میں ایک ادارہ تھے وہ نہ صرف قد آدم فنکار تھے بلکہ انسان تو وہ لاجواب اور باکمال تھے ایسا سچا کھرا اور محب وطن شخص اور سب سے بڑھ کر غریب پرور شخص دوبارہ بھلا کب پیدا ہوگا سچ کہا کسی نے کہ میڈم نور جہاں کہ بعد فنون لطیفہ کی زندگی کا یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے ۔
بھائی نورالدین آپ شوبز سے وابستہ ہیں آپ سے گزارش ہے کہ معین اختر صاحب کی یاد میں یہاں ایک ایسا تھریڈ لگائیں کہ جس میں چن چن کر انٹرنیٹ سے ان کا تمام کام شئر کیا جائے اور سب اس شئرنگ میں برابر حصہ لیں نیز وہ ہم سب کی طرف سے یعنی پاک نیٹ کی طرف سے انکو ایک ٹریبیوٹ بھی ہو اور اس حوالہ سے ان کے کسی پرستار کہ لیے یہ سہولت بھی مل جائے کہ انکا سارا یا بیشتر کام ایک جگہ اکٹھا مل سکے ۔ ۔ ۔ والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (25-04-11), مرزا عامر (26-04-11)
پرانا 25-04-11, 07:26 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بالکل ضرور میں میڈیا کی دنیا میں ہر دن ان کے متعلق کچھ نہ کچھ ایسا واقعہ سنتا رہتاہوں ۔
جو گلیمر کی چکا چوند سے متاثر اخبارات میں نہيں سننے میں آتا ۔

ابھی ایک اور بات پتہ چلی کہ معین اختر صاحب کو عموما کسی نے اسموکنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
مگر اس کے باوجود وہ اس کثرت سے سگریٹ پیتے تھے ۔ کہ گویا اپنے معالج سے دشمنی نکال رہے ہو ں ۔
ان کا فلسفہ تھا کہ جن چیزوں سے معالج منع کرے ان چیزوں سے باز رہ کر اور کتنا عرصہ جی لوں گا ۔
ایک سال ، دو سال مرنا تو پھر بھی ہے ۔ پھر اس قید میں رہ کر جینے کا کیا فائدہ جو آپ کرنا چاہتے ہيں ۔
اور جو آپ کے دل میں ہے وہ دنیا کو دکھائیں ۔ گھٹ گھٹ کر نہ جیئیں ۔

اور یہی حال ان کا مذکورہ بالا مٹھائی والے واقعےمیں بھی تھا ۔ کہ اس مٹھائی میں سے تھوڑا انہوں نے کھایا
باقی اس آفس کے لڑکوں کو کھلایا ۔ حالانکہ یہ ان کی ان لڑکوں سے پہلی ملاقات تھی ۔
مگر پہلی ملاقات کو ایسا بنا گئے کہ جیسے برسوں کی جان پہچان ہے ۔

کہاں ملیں گے ایسے لوگ ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (26-04-11), آبی ٹوکول (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 08:13 PM   #10
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,352
شکریہ: 4,409
1,841 مراسلہ میں 6,859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں
جی بالکل ضرور میں میڈیا کی دنیا میں ہر دن ان کے متعلق کچھ نہ کچھ ایسا واقعہ سنتا رہتاہوں ۔
جو گلیمر کی چکا چوند سے متاثر اخبارات میں نہيں سننے میں آتا ۔

ابھی ایک اور بات پتہ چلی کہ معین اختر صاحب کو عموما کسی نے اسموکنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
مگر اس کے باوجود وہ اس کثرت سے سگریٹ پیتے تھے ۔ کہ گویا اپنے معالج سے دشمنی نکال رہے ہو ں ۔
ان کا فلسفہ تھا کہ جن چیزوں سے معالج منع کرے ان چیزوں سے باز رہ کر اور کتنا عرصہ جی لوں گا ۔
ایک سال ، دو سال مرنا تو پھر بھی ہے ۔ پھر اس قید میں رہ کر جینے کا کیا فائدہ جو آپ کرنا چاہتے ہيں ۔
اور جو آپ کے دل میں ہے وہ دنیا کو دکھائیں ۔ گھٹ گھٹ کر نہ جیئیں ۔

اور یہی حال ان کا مذکورہ بالا مٹھائی والے واقعےمیں بھی تھا ۔ کہ اس مٹھائی میں سے تھوڑا انہوں نے کھایا
باقی اس آفس کے لڑکوں کو کھلایا ۔ حالانکہ یہ ان کی ان لڑکوں سے پہلی ملاقات تھی ۔
مگر پہلی ملاقات کو ایسا بنا گئے کہ جیسے برسوں کی جان پہچان ہے ۔

کہاں ملیں گے ایسے لوگ ۔
جی ہاں بھائی انکی وفات سے ابتک میں نے مختلف چینلز پر انکے جتنے بھی قریبی ساتھیوں کو انکی باتیں کرتے سنا ہے وہ سب چند چیزوں میں متفق ہیں کہ ایک تو وہ اپنی صحت کا بالکل خیال نہیں رکھتے تھے دوسرے وہ ہر کسی سے یونہی ملتے تھے کہ ان سے پہلی مرتبہ ملنے کہ بعد بھی ہر شخص کا یہی دعوٰی ہوتا تھا کہ وہ انکے بیسٹ فرینڈ ہیں پھر یہ کہ وہ فن کہ حوالہ سے ہمیشہ جونئرز کو بہت انکرج کیا کرتے تھے بلکہ معاشی اعتبار سے بھی بہت سے جونئز کی مختلف طریق سے مدد کیا کرتے تھے کبھی اپنی زاتی پی آر او کو استعمال کرکے انکو کام دلوا کر اور کبھی خود مالی مدد دیکر اس کے علاوہ بھی سے غریب لوگوں کی بھی چھپ کر مدد کیا کرتے تھے۔۔۔ عمر شریف ایک پروگرام میں بتارہے تھے کہ انکے جنازہ میں متعدد ایسے افراد روتے ہوئے پائے گئے کہ ج کا تعلق شوبز سے نہیں تھا اور پوچھنے پر انھوں نے بتلایا کہ ان میں سے کسی کی بچی کی شادی کسی کا اسپتال کا خرچہ کسی کہ گھر کہ اخراجات اور نہ جانے کیا کیا معین بھائی چپکے سے اپنی جیب سے دیا کرتے تھے ۔ ۔ ۔ خاص طور پر لہری صاحب اللہ پاک انکو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین انکی تو وہ سگے بیٹوں سے بڑھ کر خدمت کیا کرتے تھے اور انھوں نے خود انکی وفات پر رو کر کہا کہ میرا بیٹا چلا گیا ۔ ۔ ۔اہہہ کیا کای لکھون اور کیا کیا بتاؤں کیسا عجیب حر مرد تھا ۔۔۔والسلام
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (25-04-11), مرزا عامر (26-04-11)
پرانا 25-04-11, 08:40 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابھی فی الحال ان کا ڈاؤن اخبار کو دیا گیا انٹرویو اردو میں ترجمہ کر رہا ہو ں ۔
اس کے بعد آہستہ آہستہ ان کے کاموں کا بھی ویڈیو ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ۔تا کہ نیٹ پر اپ لوڈ کر سکوں ۔
ان کے متعلق ہر ہر کام کرتے ہوئے یہ احساس ٹیس بن اٹھے گا کہ وہ اب ہم میں نہیں ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ مجھے ہمت دے ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
آبی ٹوکول (25-04-11)
پرانا 26-04-11, 02:28 PM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
وہ ہر کسی سے یونہی ملتے تھے کہ ان سے پہلی مرتبہ ملنے کہ بعد بھی ہر شخص کا یہی دعوٰی ہوتا تھا کہ وہ انکے بیسٹ فرینڈ ہیں
یہ بات بالکل صحیح ہے ، میری معین اختر سے ایک مرتبہ ملاقات ہوئے تھی ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مجھے بہت عرصے سے جانتے ہیں ۔ میں ان کی ملنساری پر حیران رہ گیا تھا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
آبی ٹوکول (26-04-11)
جواب

Tags
color, golden, فن, فنی, پی ٹی وی, ویڈیو, وقت, واقعات, لوگ, موقع, ملک, مزاح, معین اختر, معلوم, you, انداز, اداکاری, بے, جائے, حصہ, خلاف, خدمت, دے, دنیا, دستاویزی پروگرام, سالگرہ, شخص, عوام, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::: ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، سی ڈیز کی متعدد دکانوں کو نقصان ::: ابو کاشان خبریں 3 11-10-10 12:31 PM
ملتان ہنگامے حکومت کیخلاف سازش ہیں،ایسے مزید واقعات ہو سکتے ہیں،پرویز اشر عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:36 AM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
ایس۔ایس۔جی اور این۔ایس۔ایس۔جی پاکستانی کمانڈوز عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:31 PM
کیسے کیسے مہربان، ھمارے سیاستدان عبدالرحمن سید سیاست 0 29-01-08 05:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger