07-12-07, 08:46 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,361
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فرصت کا ہر لمحہ ابھیشک کے ساتھ گزارنا چاہوں گی،ایشوریا
فرصت کا ہر لمحہ ابھیشک کے ساتھ گزارنا چاہوں گی،ایشوریا
ممبئی( جنگ نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کہا ہے کہ میں فرصت کا ہر لمحہ ابھیشک بچن کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔ میں اپنے کام کے سلسلے میں حساس ہوں اور وہی کام منتخب کرتی ہوں جو مجھے موزوں لگتا ہے اور میرے شیڈول کے مطابق ہوتا ہے۔ ایشوریا رائے نے 1994ء میں مس ورلڈ کا انتخاب جیتا تھا ان کی پہلی فلم ” اور پیار ہو گیا“ تھی جبکہ انہوں نے ”ہم دل چکے صنم“، ”دیواس“، ”دھوم ٹو“ اور ”امراؤ جان“ جیسی اچھی فلمیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ منفرد پروجیکٹس کا انتخاب کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شادی زندگی کا ایک خوبصورت باب ہے اس کے حسن کولفظوں میں بیان کرنامشکل ہے ۔ میں شادی کے قابل ہر شخص کومشورہ دیتی ہوں کہ وہ فوری اس بندھن میں بندھ جائیں اور زندگی سے بھرپور لطف اٹھائیں ۔ امتیابھ بچن کے فرزند ابھیشک بچن سے ایشوریا کی شادی20فروری کو ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ جہاں بھی گئیں لوگوں نے انہیں دل کھول کر دعائیں دیں تاہم انہیں خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا زیادہ موقع نہیں ملا ۔ ہنی مون کے بعد کام میں مصروف ہوں اور میری خواہش ہے کہ مجھے فرصت کے لمحے میسر آ جائیں اور میں وہ ہر لمحہ ابھیشک کے ساتھ گزارنا چاہوں گی ۔ایشوریا نے بتایا کہ شادی کے بعد انکی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن وہ کام اور گھریلو زندگی میں توازن بر قرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|