واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


لوشیاں فرائیڈ کے فن پارے کی ریکارڈ نیلامی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-05-08, 10:23 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default لوشیاں فرائیڈ کے فن پارے کی ریکارڈ نیلامی

لوشیاں فرائیڈ کے فن پارے کی ریکارڈ نیلامی

نیویارک میں لوشیاں فرائیڈ کے ایک پورٹریٹ کی تینتیس اعشاریہ چھ ملین ڈالر (2۔17 ملین پاؤنڈ) میں فروخت سے کسی زندہ فنکار کے بنائے گئے فن پارے کی سب سے زیادہ قیمت میں نیلامی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
لوشیاں فرائیڈ نے یہ پورٹریٹ سنہ 1995 میں چار برس کی محنت کے بعد مکمل کیا تھا اور اس میں ایک فربہ خاتون کو عریاں حالت میں محوِ خواب دکھایا گیا ہے۔

پورٹریٹ کی نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز نے اس تصویر کو فرائیڈ کے ریئل ازم کی ایک بڑی مثال قرار دیا ہے۔

کسی زندہ فنکار کی بنائی گئی تصویر کی گراں ترین داموں میں نیلامی کا سابقہ ریکارڈ جیف کونز کے پاس تھا جن کی تخلیق ’ہینگنگ ہارٹ‘ ساڑھے تیئیس ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی جبکہ خود فرائیڈ کی اب تک نیلام کی جانے والی سب سے مہنگی تخلیق سنہ 1992 میں بنائی جانے والی تصویر ’ آئی بی اینڈ ہر ہزبنڈ‘ تھی جو نومبر سنہ 2007 میں انیس اعشاریہ تین ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

لوشیاں فرائیڈ بیسویں صدی کے اہم محقق و نفسیات دان سگمنڈ فرائیڈ کے پوتے ہیں۔ وہ برلن میں پیدا ہوئے لیکن جرمنی میں ہٹلر کے عروج کے بعد ان کے والدین لندن آگئے اور لوشیاں کا مستقل گھر اب یہی ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فن, فروخت, لندن, مکمل, تصویر, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریڈ کرنے والے انڈین فوجیوں کے گھٹنے جواب دے گئے ۔ ڈھیلی ڈھالی پریڈ جاویداسد خبریں 20 17-11-10 05:22 AM
نیو اردو ناولز، نیو بکس (all in PDF format) افتخاراحمد کتاب گھر 19 09-05-10 02:09 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
نشریات معطل کرکے صرف جیو نہیں، پوری قوم پر پابندی لگائی گئی ہے ،بینظیر بھٹو کی جیو کے دورے کے موقع پر گفتگو خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger