واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


مشہور فیشن ڈیزائنر ایو ساں لاریں نہ رہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-08, 01:53 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مشہور فیشن ڈیزائنر ایو ساں لاریں نہ رہے

مشہور فیشن ڈیزائنر ایو ساں لاریں نہ رہے

ایو ساں لاریں جن کو بیسویں صدی کا سب سے نمایاں فیشن ڈیزائنر مانا جاتا ہے، اکہتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ایو ساں لاریں کا انتقال اتوار کے روز پیرس میں ہوا۔
ایو ساں لاریں نے فیشن انڈسری کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا اور عورتوں میں مردوں جیسے ملبوسات کو مشہور کرانا ان کی اہم کامیابی ہے۔

ایو سال لاریں نے اکیس سال کی عمر میں فیشن ہاؤس ڈائور سے اپنا تعلق جوڑا اور ایسے ملبوسات متعارف کرائے جن میں عورتوں کی آزادی کے تصور کو اجاگر کیا۔

ایو ساں لاریں نے خرابی صحت کی بنا پر سنہ دو ہزار دو میں فیشن کی صنعت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ایو ساں لاریں جو الجزائر کے شہر ایواں میں پیدا ہوئے انہیں بچپن سے ہم جنسیت کےطعنے برادشت کرنے پڑے۔

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے ایو ساں لوریں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمال کی جدت پسندی نے فیشن کی صنعت کو آرٹ کے درجے پر پہنچا دیا۔

ایو ساں لاریں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ عورت کے جسم کے لیے ڈیزآئن کیا جس سے وہ اپنا سٹائل بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بی بی سی کی آرٹس کی نامہ نگار رضیہ اقبال کا کہنا ہے کہ ساں لوریں نے عورتوں کے لیے ٹراؤزر سوٹ، سفاری جیکٹ اور سویٹر متعارف کرائے۔

ساں ایو لاریں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بڑے بڑے فلمی ستارے ان کے گرد گھومتے نظر آتے تھے اور ان کے ڈیزآئن نوجوان نسل میں انتہائی مقبول تھے۔

ایو ساں لاریں کی جدت پسندی نے عورت کی شخصیت کو اور بھی باوقار بنایا۔ ایو ساں لاریں اس بات پر قائل تھے کہ خوبصورت نظر آنا عورت اور مرد دونوں کا حق ہے۔

ایو ساں لاریں کی سابقہ ساتھی پیر برج نے ریڈیو فرانس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایو ساں لاریں نے عورتوں کو آزاد کرایا اور ہمیشہ ’ معاشرے کی ٹانگوں پر بم گرائے‘۔

پچاس کی دہائی میں ایو ساں لاریں کے پہلے ڈیزائنوں نے معاشرے میں ہیجان کی کیفت پیدا کر دی

ایو ساں لاریں ساری زندگی ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا رہے اور تقریبات میں بہت کم نظر آئے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-08, 10:43 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,792
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مشہور فیشن ڈیزائنر ایو ساں لاریں نہ رہے

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-06-08, 11:50 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,118
شکریہ: 7,300
5,971 مراسلہ میں 15,154 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مشہور فیشن ڈیزائنر ایو ساں لاریں نہ رہے

انکی کوئی پکچر ہے آپ کے پاس
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, نظر, متعارف, بچپن, زندگی, سال, ستارے, شہر, صنعت, صحت, صدی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جوتے کا نیا ڈیزائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ڈیزائن ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 10 28-04-10 07:21 PM
اینٹرپرائیز آرکیٹیکٹ یو ایم ایل ڈیزائن ٹول چاہیے رضی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 3 15-02-10 03:48 AM
میری ڈیزائن کردہ شاعری یو ٹیوب پر محمدعدنان شاعری اور مصوری 2 27-11-09 07:26 PM
نیو ڈیزائن J.S دلچسپ اور عجیب 1 01-11-08 06:59 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger