05-01-08, 10:42 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، صابر بدر جعفری
نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، صابر بدر جعفری
نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، صابر بدر جعفری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزرگ شاعر صابر بدر جعفری نے کہا ہے کہ نفرتوں کو محبتوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”انجمن باشندگان ٹونک“ کے زیر اہتمام معروف ادب دوست، عزیز الرحمان ٹونکی کے اعزاز میں منعقدہ محفل مشاعرہ کے موقع پر اپنے صدراتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ صاحب اعزاز کا تعلق ہندوستان کی سابق مسلم ریاست ”ٹونک“ سے ہے، یہ وہ سرزمین ہے جس نے حافظ محمود شیرانی جیسا عظیم محقیق اور اختر شیرانی جیسا رومانی شاعر پیدا کیا ان دونوں شخصیات پر اہل پنجاب کو بھی فخر ہے، ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ صاحبزادہ میتن اللہ خاں واثق، بسمل سعیدی، ورد سعیدی، جوہر سعیدی، ادیب واثقی، عبید اللہ قدسی، قمر ہاشمی، سالک الہاشمی، واجد سعیدی جیسے صاحبان علم دانش کا تعلق بھی ”ٹونک“ سے تھا، موجودہ عہد کے زندہ قلم کاروں میں مشتاق احمد یوسفی، حکیم محمود برکاتی، مسعود احمد برکاتی،ڈاکٹر یونس حسنی، مخمور سعیدی، ڈاکٹر سید اسلم علیگ، پروفیسر عنایت علی خان، گلنار آفرین، احمد عمر شریف خان، اختر سعیدی، انور جاوید ہاشمی،مظہر محمود شیرانی، سہیل اختر ہاشمی، سجاد ہاشمی اور ایم اے راز کا شاعرانہ خمیر بھی اسی مٹی سے اٹھا ہے۔ مہمان خصوصی ممتاز شاعرہ گلنار آفرین نے کہا کہ ہمیں ادب سے محبت کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے، عزیز الرحمان خان علم و ادب کے شیدائی ہیں، انہوں نے پاکستان میں فن چہاربیت کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر عزیز الرحمان خان کو ”بابائے ٹونک“ کا خطاب دیا گیا، قبل ازیں انجمن باشندگان ٹونک (حیدرآباد) کے روح رواں، محمد شکیل خان جلالی ٹونکی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، نظامت نظر فاطمی نے کی۔ صاحب صدر اور مہمان خصوصی کے علاوہ جن شعراء نے شرکت کی ان میں احمد عمر شریف، ایم اے راز، عبید الرحمان عبید، امتہ الحیٴ وفا،ظفر محمد خان ظفر، انور جاوید ہاشمی، سہیل اختر ہاشمی، سجاد قمر ہاشمی، اور عثمان قریشی شامل ہیں۔
|
|
|