واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


پاکستانی خواتین مصنفین کی کتاب بھارت میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-07, 08:32 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستانی خواتین مصنفین کی کتاب بھارت میں

پاکستانی خواتین مصنفین کی کتاب بھارت میں

پاکستان کی خواتین ادیبوں کی کہانیوں پر مبنی ایک کتاب کا اجراء پنچاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں کیا گیا ہے۔ کتاب " ہاف دی اسکائی " مختصر افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کم شہرت یافتہ پاکستانی خواتین کی تحریریں ہندوستانی قارئین کو پیش کی گئی ہیں۔
ایک خاص تقریب میں دلی میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر منور بھٹی نے ’ہاف دی اسکائی‘ کا اجراء کیا ۔ اس کتاب میں پاکستان کی چھبیس خواتین کی مختصر کہانیاں شامل ہیں ۔ بعض افسانے زاھدہ حنا جیسی مشہور خاتون ادیبوں کے ہیں۔ لیکن زیادہ تر کہانیاں نوجوان اور ہم عصر مصنفین کی ہیں۔

’ہاف دی اسکائی‘ میں شامل افسانے اردو ، پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، پشتو اور سرائیکی جیسی زبانوں سے انگریزی میں ترجمہ کیے گئے ہیں۔

کتاب کے اجراء کے موقع پر مسٹر منور بھٹی نے کہا کا اس طرح کی کوشیشیں بڑی اہم ہیں۔ کیونکہ اس سے آپسی غلط فہمیوں کا ازلہ ہوگا اور ہندوستان اور پاکستان کی عوام کے درمیان رشتے بھی مضبوط ہوں گے۔

کتاب کی مدیر ہندوستان کی مشہور پنجابی ادیبہ نروپما دتّہ ہیں۔ محترمہ دتّہ نے اس موقعے پر کہا کہ اس کتاب کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی خواتین کے مختلف پہلوؤں کے متعلق ہندوستانی قارئین بھی واقفیت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہاف دی اسکائی ‘ میں شامل زیادہ تر مصنفہ سماجی کارکن ہیں۔ ان کی تحریروں میں صنف نازک کے احساسات و خیالات کا اظہار انوکھے انداز میں ہوا ہے۔ اور وہ سر حدوں سے بالاتر ہیں۔
’ ہاف دی اسکائی ‘ ہندوستانی بک اسٹالز پر بک رہی ہے اور پاکستان میں اسے فروخت کے لیے جلدی ہی ریلیز کیا جائے گا۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پاکستان, پاکستانی, موقع, اردو, حنا, خواتین, رشتے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پاکستان پہلے تین ممالک میں شامل گلاب خان خبریں 2 27-12-10 02:49 AM
بھارت، من موہن نے تیل کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا ابن ضیاء خبریں 8 01-02-10 09:42 PM
پاکستان میں امریکی سفیر کی جانب سے جام و رقص کی محفل اور پاکستانی صحافی خواتین راجہ اکرام خبریں 5 25-01-10 10:41 PM
گلبدین حکمت یار : ایران نہیں چاہتا کہ وسطی ایشیا کے تیل پاکستان سے جائے۔ فاروق سرورخان خبریں 0 04-11-09 08:03 AM
افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان میں خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger