05-01-08, 10:37 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گلوگارہ برٹنی اسپئیر پھر اسپتال میں داخل،منشیات استعمال کرنے سے متعلق ٹیسٹ لئے جائیں گے
گلوگارہ برٹنی اسپئیر پھر اسپتال میں داخل،منشیات استعمال کرنے سے متعلق ٹیسٹ لئے جائیں گے
گلوگارہ برٹنی اسپئیر پھر اسپتال میں داخل،منشیات استعمال کرنے سے متعلق ٹیسٹ لئے جائیں گے
لاس اینجلس (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ اور ہمیشہ تنازعات میں گھری رہنے والی گلوکارہ برٹنی اسپئرز کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اس بات کی تحقیقات کرانا ہے کہ وہ الکوحل یا منشیات کے زیر اثر ہیں یا کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے۔ پولیس برٹنی کے گھر بچوں کے سلسلے میں ایک تنازع میں اداکارہ کے گھر آئی ہوئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں برٹنی کے ہوش میں آنے کے بعد اس کے دو بچوں کو ان کے والد کیون فیڈر لائن کے حوالے کردیا گیا۔ جس کے پاس بچوں کو تحویل میں لینے کا عدالتی حکم موجود تھا۔ دریں اثناء ڈاکٹر یہ طے کریں کہ اس قسم کے نفسیاتی مریض وہ قانون کے تحت 72 گھنٹے کے لیے اپنی تحویل میں رکھیں یا گھر پہنچا دیں۔ واضح رہے کہ برٹنی اسپئرز کا اپنے سابق شوہر کیون سے دو بچوں کی تحویل کا تنازع تھا جس کا موقف تھا کہ اداکارہ منشیات اور الکحول کی عادی ایک نفسیاتی مریضہ ہے اور بچوں کی نگہداشت کرنے سے قاصر ہے۔ جس پر عدالت نے دو سالہ سین پیٹرسن اور ایک سالہ جیڈن جیمز کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل برٹنی نے بچوں کو والد کے سپرد کرنے کے معاملے پر سرمنڈوا دیا تھا۔ یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ وہ بچوں سے جدائی کے تصور سے بہت پریشان تھی اور منشیات کا استعمال بڑھا دیا تھا۔
|
|
|