واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


::: گولڈن گلوب ایوارڈز کا بائیکاٹ :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-08, 12:46 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,890
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: گولڈن گلوب ایوارڈز کا بائیکاٹ :::

::: گولڈن گلوب ایوارڈز کا بائیکاٹ :::

ہالی وڈ کے اداکاروں کی یونین نے کہا ہے اس کے ارکان اگلے ہفتے ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔
یونین کے صدر ایلن روزنبرگ نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ممبران فلم نگاروں کی کم معاوضوں کے خلاف جاری ہڑتال کے پیش نظراس تقریب میں قطعاً شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا کے اداکاروں کو دیے جانے والے ایوارڈز میں گولڈن گلوب کو ایک بڑا مقام حاصل ہے اور آسکر کے بعد اسے اداکاری کے شعبے کا دوسرا بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ مشہور اداکاروں کے بائیکاٹ کی وجہ سے شاید ٹیلی ویژن چینلز بھی اس تقریب کو ٹیلی کاسٹ نہ کریں۔ لاس اینجلس میں بی بی سی کے نامہ نگار پیٹر باؤں کا کہنا ہے کہ ایسی تقریب کا تصور ہی عجیب ہے کہ جس میں اداکاروں کے لیے انعامات کا اعلان ہو اور وہ یہ ایوراڈز وصول کرنے کے لیے موجود ہی نہ ہوں۔

فلم سازوں کے ساتھ یکجہتی
ایلن روزنبرگ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران گولڈن گلوب ایوراڈز کے لیے نامزد اداکاروں اور ان کے نمائندوں سے گفت وشنید کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک متفقہ فیصلے پر پہنچ گئے ہیں کہ تمام مذکورہ اداکار اور اداکارائیں تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔‘

ڈیوڈ لیٹر مین کا مشہور ٹاک شو دو ماہ تک بند رہا

تاہم دوسری جانب گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب کی منتظم ’ہالی وُڈ پریس ایسوسی ایشن‘ کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ کوئی درمیانی راہ نکالی جا سکے اور یہ لوگ تقریب میں شریک ہوں۔‘

فلم نگاروں کی یونین ’رائٹرز گِلڈ آف امیرکا‘ نے اداکاروں کی یونین کی طرف سے ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم نگاروں کی اس یونین نے گزشتہ نومبر سے کم معاضوں کے خلاف ہڑتال کی ہوئی ہے۔

فلم نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تخلیقات کو جب فلم کی نمائش کے بعد انٹرنیٹ اور ڈی وی ڈیز کی شکل میں فروخت کیا جاتا ہے تو انہیں اسے اس کا معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

فلم نگاروں کی یونین کا کہنا ہے وہ ایک ’ انتہائی اہم تحریک چلا رہی ہے جس کا مقصد فلم نگاروں کے معاوضوں اور انکے اشاعتی حقوق کا تحفظ کرنا ہے جس کے دو رس اثرات ہوں گے۔‘

اس ہڑتال کی وجہ سے ٹیلی ویژن پر نئے مزاحیہ پروگرام اور ڈرامے تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، تاہم اس ہفتے ایک ’عبوری معاہدے‘ کے بعد ٹی وی ٹاک شوز سے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, لوگ, مزاحیہ, انٹرنیٹ, خلاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوارڈز کا نظام بحال کر دیا گیا ہے!! منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 9 05-09-09 01:45 PM
کاروباری کمپنیوں کے لوگوز دیوالیے کے بعد حسن مغل دلچسپ اور عجیب 3 11-12-08 05:26 PM
مکہ کو مرکز بنانے کا مطالبہ اور مکہ ایوارڈز کا اعلان میاں شاہد عمومی بحث 5 17-05-08 09:53 AM
ایوارڈز کے لئے اپلائی کرنے کا مسئلہ وجدان تجاویز اور شکایات 6 30-01-08 10:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger