واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > فٹبال




افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-08-07, 12:45 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان میں

افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان میں

افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔ یہ افغان خواتین فٹبالرز کا اپنے ملک سے باہر کھیلنے کا پہلا موقع ہو گا۔
مہمان ٹیم سولہ سے چوبیس اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جانے والی تیسری قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

عام طور پر قومی چیمپئن شپ میں مقامی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں لیکن افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم کو خصوصی طور پر اس چیمپئن شپ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی خواتین کی فٹبال اپنی شناخت کرانے میں مصروف ہے۔ افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم کے مرد کوچ عبدالصبور ولی زادہ کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہی ہے تاہم پاکستان آنے والی بیس رکنی ٹیم کے ساتھ دو خواتین کوچ بھی ہونگی۔

عبدالصبور ولی زادہ کا کہنا ہے کہ طالبان دور میں جہاں کئی شعبوں میں خواتین کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں وہیں کھیل بھی اس کی زد میں آئے تھے۔ ان کے مطابق اب خواتین فٹبال کو دوبارہ پذیرائی مل رہی ہے اور حکومت بھی دلچسپی لے رہی ہے، تاہم اسلامی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے افغان خواتین فٹبالر ٹراؤزر پہن کر کھیلتی ہیں البتہ سر کو اسکارف کے بجائے بیس بال کیپ سے ڈھانپتی ہیں۔

عبدالصبور ولی زادہ کو توقع ہے کہ ان کی خواتین کھلاڑی جلد اپنی پہچان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گی کیونکہ ان میں ٹیلنٹ ہے اور ان کا کھیل بین الاقوامی معیار سے دور نہیں۔

افغانستان کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کی فٹبال تین سال پہلے شروع ہوچکی ہے لیکن اس عرصے میں پاکستانی خواتین نے صرف ایک مرتبہ مئی 2006 میں عمان میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن ملک میں ہرسال قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کررہی ہے اور اب اس نے خواتین فٹبال کے معیار کو بلند کرنے کے لیے جرمن خاتون کوچ مونیکا اسٹاب کی خدمات حاصل کی ہیں جو فیفا کے خواتین کی ترقی سے متعلق پروگرام کے تحت اسوقت ملک کے مختلف شہروں میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں۔


__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, پاکستان, پاکستانی, نظر, موقع, اسلام, اسلامی, جلد, خواتین, خصوصی, سال, شناخت, طالبان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عید کا تحفہ:پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم ایشین چیمپئین بن گئی جاویداسد خبریں 0 19-11-10 02:16 PM
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی پیچھے نہیں گلاب خان کرکٹ 5 09-05-10 03:30 AM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM
عراقی فٹبال ٹیم کے تین ارکان وطن واپس نہیں جائیں گے خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger