|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
فٹبال : ارجنٹائن نے پیرو کو شکست دیدی
فٹبال : ارجنٹائن نے پیرو کو شکست دیدی بیونس آئرس: دوہزار دس فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹائن نے پیرو کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی۔ جبکہ یورگوئے نے ایکویڈر کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔ بیونس آئرس میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہی۔ اڑتالیسویں منٹ میں ارجنٹائن کے پابلو ایمر کے پاس پر گونذالو ہیگوین نے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ کھیل کے آخری لمحات میں پیرو کے اسٹرائیکر ہرنن رینگیفو نے گیند کو جال میں پہنچا کر ارجنٹائن کی برتری کا خاتمہ کردیا۔ انجری ٹائم میں میزبان ٹیم کے مارٹن پارلریمو نے زبردست موو بناتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچادیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادیا کیا۔ پیرو کے خلاف کامیابی سے ارجنٹائن کی آئندہ سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ تک رسائی کی امیدیں روشن ہوگئیں ہیں۔ ارجنٹائن کی ٹیم ساوٴتھ امریکن گروپ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ ساوٴتھ امریکن گروپ سے برازیل، چلی اور پیراگوئے کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | عامرشہزاد (12-10-09) |
![]() |
| Tags |
| پوسٹ, خلاف, سال, عالمی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انتخابی شکست کے بعد ذوالفقار چیمہ کو ٹریننگ کورس پر بھیجنے کی کوشش کی گئی | گلاب خان | خبریں | 4 | 26-08-10 03:02 AM |
| کسے کسے امریکہ بھیجا گیا؟ عدلیہ نے فہرست مانگ لی | راجہ اکرام | خبریں | 1 | 22-01-10 12:15 AM |
| این آر او مقدمات: فہرست پیش | راجہ اکرام | سیاست | 2 | 11-12-09 10:54 AM |
| پیش جب فہرست کی بیگم نے شاپنگ کی جھے | The Great | مزاحیہ شاعری | 0 | 14-09-09 12:23 PM |
| فہرست ممالک بلحاظ خام ملکی پیداوار | طارق راحیل | سیاست | 0 | 02-01-09 08:24 PM |