واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > فٹبال




فٹ بال میں ویڈیو ری پلے رائج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-06-11, 04:46 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
کمائي: 94,412
شکریہ: 1,554
2,989 مراسلہ میں 8,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فٹ بال میں ویڈیو ری پلے رائج

فٹ بال میں ویڈیو ری پلے رائج

عالمی فٹ بال میں انقلابی تبدیلی آرہی ہے۔ فٹ بال فیڈریشنز کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن یعنی فیفا نے ویڈیو ری پلے سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گولوں کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل ایک عرصے سے حل طلب ہیں۔ جنوبی افریقہ میں منعقدہ حالیہ عالمی فٹ بال چیمپین شپ کے دوران انگلستان اور جرمنی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں جج نے جرمن ٹیم کے خلاف کیا گیا گول نظر انداز کرکے ایک سنگین غلطی کی تھی۔

لاکھوں ناظرین نے گیند کو گول میں داخل ہونے ہوئے دیکھا تھا لیکن میدان میں موجود جج یہ نہیں دیکھ سکے تھے۔ جبکہ یہ گول اس میچ میں فیصلہ کن موڑ لا سکتا تھا کیونکہ اسکور دو دو سے برابر تھا۔ تب فیفا کے سربراہ سیب بلاٹر نے انگلستان سے معافی مانگی تھی۔

اور اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ شروع میں سیب بلاٹر کو ویڈیو ری پلے کے خلاف سخت اعتراض تھا لیکن بعد میں ان کا موقف بدل گیا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار بارہ سے پہلے گولوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام وجود میں آئے گا۔ تاہم فیفا کے سربراہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا مطلب ویڈیو ری پلے سے ہے یا کسی دوسری ٹیکنالوجی سے۔

رگبی اور آئس ہاکی کے میچوں کے دوران ویڈیو ری پلے سے استفادہ کیا جاتا ہے۔ یوں جج کو غیرجانب دارانہ فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جب آئس ہاکی میں ویڈیو ری پلیز شروع ہوئے تھے تو اختلافات بہت کم ہو گئے تھے۔ فٹ بال کے میچوں کے دوران بہت زیادہ اختلافات پیدا ہوتے ہیں جبکہ ویڈیو ری پلے کے ذریعے انہیں دور کیا جاسکتا ہے۔ دراصل فٹ بال میں تبدیلی لانے کا وقت کب کا آچکا ہے اور اب یوں لگتا ہے کہ فٹ بال کے کھیل میں نمایاں اصلاح کی جائے گی۔

لیکن اس اصلاح کے مخالفین کم نہیں ہیں۔ تکنیکی لحاظ سے ججوں کی غیرجانب دارانہ پوزیشن کو یقینی بنائے جانے میں مدد ملے گی لیکن پھر بھی ایک مشکل ہوگی۔ ویڈیو ری پلے سے فٹ بال کی روح بدل جائے گی۔ جوش کم ہوجائے گا۔ آئس ہاکی کی طرح فٹ بال کے میچوں میں بھی وقفے آنے لگیں گے اور شو اس قدر شاندار نہیں رہے گا جیساکہ آج ہے۔ فٹ بال کا کھیل بہت بدل جائے گا۔ اس لیے اس فیصلے کے اثرات پر تفصیلی غور کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ظاہر ہے کہ تمام خیالات کی بنیاد ہوتی ہے۔ ایک بات تو سب پر واضح ہونی چاہئے کہ ویڈیو ری پلے کی بدولت ججوں کی غلطیوں کی روک تھام ممکن ہوجائے گی۔ فٹ بال دنیا میں مقبول ترین کھیل ہے اور جب عالمی چیمپین شپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں جج غلطی کرتے ہیں تو اس سے کئی ممالک میں فٹ بال کے لاکھوں فینز پریشان ہوجاتے ہیں۔ اور جہاں تک فٹ بال کی روح اور جوش کا تعلق ہے تو وہ گم نہیں ہوں گے کیونکہ سنگین غلطیاں کم ہوتی ہیں اور ویڈیو ری پلے سے بار بار استفادہ شاید نہیں کیا جانا ہوگا۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, پہلے, یوں, ویڈیو, وقت, نظر, ممکن, مسائل, آج, انداز, بارہ, بدل, جانے, حل, خلاف, دیکھا, دنیا, شاندار, شروع, طلب, عالمی, غور, غلطی, غلطیوں, غلطیاں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویڈیو کیمرہ یا وی سی آر سے ویڈیو کی کمپیوٹر میں منتقلی کا ٹیوٹوریل یاسر عمران مرزا آئیں کمپیوٹر سیکھیں 12 03-04-12 09:09 PM
طالبان کے خلاف جنگ ہاری جا رہی ہے، زرداری کے فرانس میں بیان پر پلواشہ خان کی وضاحت - ویڈیو ناصحی عمومی بحث 2 05-08-10 01:07 AM
بلاگ میں ویڈیو اپ لوڈ ALI-OAD Ask Experts ماہرین کی رائے 1 09-11-09 04:25 PM
ویڈیو : جادو : بندکھڑکی میں سے انسان کا گذرنا میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 8 30-06-08 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger