|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا اپنے دو اہلکاروں کے خلاف اس الزام کی تفتیش کررہی ہے کہ انہوں نے 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنا ووٹ فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔
برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے انڈرکور رپورٹر نے ایک امریکی کمپنی کے نمائندے کے طور پر فیفا کے دو اہلکاروں آئیموس آڈمو اور رونالڈو تیماری سے امریکہ میں ٹورنامنٹ کرانے کے لیے سودہ بازی کی اور یہ اہلکار اس سے متعلق سودہ کرنے کے لیے تیار تھے۔ مسٹر آئیموس آڈمو کا تعلق نائجیریا سے ہے اور وہ فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر انڈرکور رپورٹر کو بتایا تھا کہ وہ نائجریا میں فٹ بال پچیں بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں رقم درکار ہے۔ مسٹر آڈمو ویسٹ افریقن فٹ بال یونین کے صدر ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر رپورٹر کو بتایا کہ انہیں مصنوعی فٹ بال پچز بنانے کے لیے پانچ لاکھ پاؤنڈ چاہیے۔ اس بات چیت کی ویڈیو فوٹیج موجود ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مسٹر آڈمو چاہتے ہیں کہ یہ رقم سیدھی ان کے کھاتے میں جائے۔ جب سنڈے ٹائمز کے رپورٹر نے مسٹر آڈمو سے پوچھا کہ ان کے اس نجی پروجیکٹ کے لیے رقم دیے جانے سے کیا ان کے ووٹ پر اثر پڑے گا تو ان کا کہنا تھا ’ظاہر ہے اس پر اثر ہوگا۔ اگر تم رقم دے رہے ہو تو اس کا مطلب ہے کہ تمہیں ووٹ چاہیے۔‘ فیفا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’فیفا نے 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ کی بڈنگ کے عمل کو مانیٹر کیا ہے اور کرتا رہے گا۔‘ فیفا نے اس معاملے سے متعلق سبھی دستاویزات اور معلومات مہیا کرنے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ان دستاویزات کے ملنے کا انتظار کررہا ہے۔ فیفا کا کہنا ہے وہ جلد از جلد ساری معلومات اور دستاویزات کا مطالعہ کرے گا اور اس کے بعد اپنے اگلے قدم کا بارے میں فیصلہ کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے ’تب تک فیفا اس بارے میں مزید معلومات نہیں دے سکتا ہے۔‘
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
معلومات پہنچانے کا بہت شکریہ
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فیصلہ, فروخت, کوشش, کرے, ویڈیو, قدم, موجود, ملنے, اپنے, الزام, امریکہ, اثر, اخبار, بنانا, بازی, جلد, جانے, جاری, خلاف, دیے, درکار, درخواست, ساری, طور, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|