|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جرمنی سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ خاتون کوچ مونیکا اسٹیب پاکستانی خواتین فٹبالرز کو تربیت دیں گی۔مونیکا اسٹیب کی خدمات پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک میں خواتین فٹبال کے معیار میں بہتری لانے کے لئے حاصل کی ہیں۔
مونیکا اسٹیب ایک ماہ پاکستان میں رہیں گی اور فیفا ویمنز کوچنگ انسٹرکٹر طارق لطفی اور فیفا کے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی کے ہمراہ پچیس جولائی سے پندرہ اگست کے دوران کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ جاکر خواتین فٹبالرز کو تربیت دینگی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انہیں خصوصی طور پر چار رکنی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا ہے جو تیسری قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے دوران پنتیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ ان ہی میں سے پاکستان کی پہلی خواتین فٹبال ٹیم تشکیل دی جانی ہے جو سولہویں ایشین کپ میں حصہ لے گی۔ تیسری قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ سولہ سے چوبیس اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ مونیکا اسٹیب کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور یقیناً پاکستانی فٹبال کو ان سے فائدہ ہوگا۔ مونیکا اسٹیب کا تعلق فرینکفرٹ کے کلب ون ایف ایف سی سے رہا ہے ان کی گیارہ سالہ وابستگی کے دوران اس کلب نے دس مقامی اور یورپیئن اعزاز جیتے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران فیفا پاکستان میں خواتین فٹبال کے ضمن میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے اس دوران پاکستان کے دورے پر آنے والی فیفا کی خواتین سے متعلق کمیٹی کی رکن فلپائن کی کرسٹینا راموس اور قطر کی خواتین اسپورٹس کمیٹی کی صدر ڈاکٹر انیسہ الحاتمی پاکستان میں خواتین فٹبال کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرچکی ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوئٹہ, پاکستان, پاکستانی, اسلام, خواتین, خصوصی, صالح, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نیٹو کے اہم اجلاس میں افغانستان سے انخلا پر فیصلہ متوقع | ALI-OAD | خبریں | 0 | 19-11-10 09:34 PM |
| پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون قائم مقام صدر مملکت بن گئی | ابن جلال | خبریں | 4 | 13-09-08 08:20 PM |
| قطر سے بے دخل ہو کر پاکستان آنیو الے ١١٣ افراد میں سے ١٠٠ افراد ایئر پورٹ کے شیشے توڑ کر فرار | وجدان | خبریں | 3 | 07-04-08 04:14 PM |
| پاکستان کی خاتون خلا باز کو خلاء میں لے جانے والے خلائی جہازوں کے ماڈلز کی نمائش | وجدان | خبریں | 0 | 29-01-08 10:01 AM |
| بینظیر بھٹو کی شہادت میں ملوث افراد پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،مخدوم امین فہیم | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-01-08 07:34 AM |