| فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چہرے کی دلکشی میں اضافے کیلئے
ایک چمچہ لیموں کا رس،ایک چمچہ کھیرے کا رس اور ایک چمچہ گاجر کا رس لیں۔ تینوں کو آپس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چہرے کی دلکشی میں اضافے کا سبب بنے گا رف اور خشک جلد کیلئے ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں۔اسکو اپنے چہرے پر اس وقت تک لگا رہنے دیں جب تک خشک نہ ہو جائے پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں بالوں کو صحت مند بنائیے لوکی کو چھیل کر کدوکش کر لیں پھر ایک کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں ،تیل گرم ہو جائے تو اس میں کدو کش کی ہوئی لوکی ڈال دیں اور تیز آنچ پر ہلکا سنہرا یا براﺅن ہونے پر چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو کسی چھلنی سے چھان کر کسی بوتل میں ڈال دیں اور حسب ضرورت استعمال کرتی رہیں۔بال خوبصورت گھنے اور صحت مند ہو جائیں گے۔ ہاتھوں اور کہنیوں کی سیاہی دور کریں لیموں کے استعمال شدہ چھلکوں سے ہاتھوں اور کہنیوں پر پڑجانے والے سیاہ نشانوں کو چند روز تک دن میں ایک مرتبہ رگڑئیے۔ رگڑنے کی ان جگہوں کو دھو کر کریم لگالیں۔ چند روز میں سیاہ دھبے دور ہوجائیں گے۔ ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد کے لئے نسخہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہاتھ اور چہرے کی جلد پھٹ جاتی ہے۔ اس کے لئے لیموں، گلیسرین اور گلاب کا عرق تینوں ملاکر ملیں۔ جلد شفاف اور نرم ہوجائے اور دلکش ہوگی۔ ہاتھوں کی سیاہی دور کرنے کےلئے عرق گلاب، گلیسرین، لیموں کا عرق اور صابن ڈال کر محلول بنالیں۔ رات کو اچھی طرح مالش کریں ۔ |
|
|
|