واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


جلد کی خوبصورتی کیسے برقرار کھیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-08, 05:09 PM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post جلد کی خوبصورتی کیسے برقرار کھیں

جلد کی خوبصورتی کیسے برقرار کھیں

جلد انسانی جسم کا سب سے نازک اور قیمتی حصہ ہوتی ہے جس کی حفاظت اور خوبصورتی برقرار رکھنے میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ تبدیلی غذائی اعتبار سے بھی کی جا سکتی ہے اور ماحول، طرز زندگی وغیرہ کی صورت میں بھی کی جاتی ہے لیکن ہماری غذا سے جلد کی صحت متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہم کیا کھاتے ہیں کتنی مقدار میں لیتے ہیں اور کس انداز سے لیتے ہیں؟ یہ سب باتیں اس ضمن میں اہم ہیں۔ بعض لوگ قدرتی غذائی اشیاء کی بجائے فاسٹ فوڈ کے دلدادہ ہوتے ہیں جن کا ضرورت سے زائد استعمال نہ صرف موٹاپے میں مبتلا کر دیتا ہے بلکہ ہماری صحت کو بھی منفی انداز سے متاثر کرتا ہے اور مختلف امراض میں مبتلا کرنے کا سبب بنتا ہے حالانکہ پھلوں، سبزیوں کے باقاعدہ استعمال سے ہی صحت مند زندگی گزار پاتے ہیں۔ ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے چہرے کی جلد تروتازہ اور پررونق رہے لیکن باوجود کوشش کے کوئی نہ کوئی گرہن ہماری خوبصورتی کو ماند کرنے کا سبب بن ہی جاتا ہے۔ ذیل میں چند اہم باتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کی بدولت یہ خوبصورتی برقرار رکھنا ممکن ہو جائیگی۔ موائسچرائزر کا استعمال
جلد کی حفاظت کیلئے پانی کا استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے۔ خشکی سے جلد کی چمک اور نمی ختم ہو جاتی ہے۔ پانی کا استعمال یہ چمک واپس لانے کا سبب بنتا ہے۔ اپنی روزمرہ خوراک میں ایسی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی وافر مقدار موجود ہو۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی مچھلی سلمون، ٹروٹ اور میکریل بھی جلد کیلئے مفید ہوتی ہیں۔ زیتون کے تیل کا استعمال مسام صاف رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور چند ہفتوں میں ہی جلد نرم ملائم اور چمکدار ہو جائیگی۔ اپنی جلد کو پانی کی صورت میں موائسچرائزر مہیا کریں۔
جھریوں سے محفوظ
چہرے پر نمودار ہونیوالی جھریوں سے بھی خوبصورتی میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔جھریوں سے محفوظ رہنے کیلئے ایسی خوراک استعمال کریں جن میں پروٹین اور ضروری Fats پائے جائیں۔ اس حوالے سے ہرے پتوں والی سبزیاں اور مچھلی، مرغی، سویا اور nuts مفید رہتے ہیں لیکن ان کا استعمال بھی معتدل انداز میں کرنا چاہئے۔
سورج سے حفاظت
عموماً موسم گرما میں جلد کے جھلسنے کی شکایات زیادہ ہوتی ہیں۔ ایسے میں سن اسکرین لوشن وغیرہ کا استعمال مفید رہتا ہے لیکن اگر یہ سن اسکرین قدرتی اور ہربل ہوں تو کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہو سکتا ۔رنگین Barries جیسے اسٹرابری، رس بھری وغیرہ میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو جلد کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ اس طرح ہماری جلد دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکتی ہے۔
جلد کے امراض
ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ ہمارے چہرے کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے اور ٹین ایجرز کو جلد کے مسائل کا سامنا عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ اس عمر میں غذائی بے احتیاطی، چاکلٹیس، تیز مرچ مصالحوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال، چکنائی سے بھرپور فاسٹ فوڈز وغیرہ سے چہرے کی جلد خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لئے اپنی غذا میں ان اجزاء کو شامل کریں جن میں وٹامن اے، بی، کے شامل ہوں۔ تاکہ سفید یا بلیک ہیڈز، چہرے کی چکنائی، پمپل یا دانے وغیرہ سے نجات حاصل کی جا سکے۔
تروتازگی
جلد کی تروتازگی برقرار رکھنے کیلئے تازہ پھلوں کے جوس استعمال کریں اور ہرممکن کوشش کریں کہ کولڈ ڈرنکس وغیرہ استعمال نہ کی جائیں کیونکہ ان میں موجود اجزاء جلد پر براہ راست منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
٭٭٭
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-01-12, 02:36 AM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, ممکن, مسائل, اسکرین, جلد, زندگی, صلاحیت, صاف, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
*** خوبصورت آنکھیں *** محمدعدنان فیشن اور بیوٹی ٹپس 7 01-01-12 02:08 AM
خوبصورتی بر قرار رکھیں سیپ فیشن اور بیوٹی ٹپس 8 01-01-12 01:52 AM
خوبصورت ،روشن ،اجلی آنکھیں سیپ فیشن اور بیوٹی ٹپس 12 29-09-11 10:18 PM
امتحان میں زندہ دلی سے کیسے فیل ہوتے ھیں عبداللہ سعید طالب علموں کی بیٹھک 4 28-08-09 08:59 AM
خوبصورتی آنکھیں حسن مغل دلچسپ اور عجیب 0 11-12-08 04:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger