| فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,278
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
چہرے کی حفاظت کرنے اور اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے کئی طریقے اختیار جاتے ہیں۔ خواتین اس معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں۔ چہرے کی حفاظت و صفائی کے سلسلے میں بازار میں کریمیں، لوشن اور مختلف آرائشی اشیا دستیاب ہیں جو افزائش حسن میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ فیشل آج کل کی خواتین کی ضرورت بن گیا ہے۔ فیشل کا ایک اہم حصہ ماسک لگاناہے اس کا استعمال جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے۔ چہرہ میں چمک، ملائمت اور رنگت پیدا کرنے کیلئے ہفتے پندرہ دن بعد ماسک لگانا مفید ہوتا ہے۔ ماسک لگانے میں یہ چند طریقہ معاون ثابت ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں۔ ان نسخوں کو آزمائیں، یقینا آپ اپنے چہرے میں پہلے سے زیادہ چمک محسوس کریں گے باداموں کے سفوف کا ماسک ایک چھوٹا پیالہ لے کر اس میں باداموں کا سفوف، آکسائیڈ آف ہائیڈروجن اس مقدار میں ملائیں کہ وہ محلول کی مانندگاڑھی ہو جائے۔ اسے تیار کرنے کے بعد باریک کپڑا لیں جو چہرے کے برابر ہو۔ اس میں ناک اور آنکھوں کی جگہ سوراخ کر لیں لیکن یہ سوراخ زیادہ بڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلا لیں اب آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چپکا لیں۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پانی کا انتظام پہلے سے کر کے رکھیں جس میں فلالین یا اسفنج کا ٹکڑا ہونا چاہیے۔ اسے پانی میں بھگو کرنچوڑ لیں اور چہرے پر رکھ لیں۔ باری باری تمام چہرے پر اس سے سینکائی کریں۔ جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر اسے پانی میں ڈبو لیں۔ یہ عمل چالیس منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے لیپ اتار کر چہرہ دھو لیں۔ چہرہ تولیے سے خوب خشک کریں اور ہلکی سی کریم لگا کر اس کا مساج کر کے ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالیں۔ اب آئینے میں اپنی شکل دیکھیں۔آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ خشک جلد کیلئے روغن بادام کا ماسک خشک جلد کیلئے روغن بادام کا ماسک بہترین ہے۔ پرانے قالین کا چہرے کے برابر ایک ٹکرا لیں اور اسے ناک اور آنکھوں سے کاٹ کرسوراخ بنا لیں۔ بادام روغن گرم کریں اور اسے کپڑے پر اچھی طرح لگا کر چہرے کو پہلے ماسک کی مانند ڈھانپ لیں لیکن تیل اس قدر گرم ہو جس سے آپ کی جلد کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ چہرے کی جلد پر پیوست رہنے دیں۔ یہ ماسک رات کو لگایاجائے تو بہتر ہے اس کو اتار کر کسی ملائم کپڑے سے تیل صاف کر لیں۔ چہرے کو صبح نیم گرم پانی سے دھو کر صابن سے صاف کریں۔ آلو کا ماسک اگر آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھارنا چاہتی ہیں تو آلو کا ماسک لگائیں۔ کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر پاپیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں۔ اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں۔ تمام رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائیگا۔ صبح روئی کے پھا ہے کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کر لیں۔ اس کے بعد منہ دھولیں۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
| سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا | محمدعدنان (18-01-11) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔ آلو والا ماسک آسان ہے۔۔۔۔۔
شکریہ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہوتے, ہوتا, ہے۔, کوئی, کریں۔, پہلے, لیپ, چاہیے۔, آج, اللہ, استعمال, بہترین, ثابت, جلد, حسن, حصہ, خواتین, رات, شکل, ضرورت, عرق, صاف, صابن, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جلد کی خوبصورتی کیسے برقرار کھیں | راجہ صاحب | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 1 | 01-01-12 02:36 AM |
| *** خوبصورت آنکھیں *** | محمدعدنان | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 7 | 01-01-12 02:08 AM |
| خوبصورت ،روشن ،اجلی آنکھیں | سیپ | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 12 | 29-09-11 10:18 PM |
| خوبصورت پینٹنگز دیکھیں | عارف اقبال | گپ شپ | 5 | 16-02-10 10:06 PM |
| خوبصورتی آنکھیں | حسن مغل | دلچسپ اور عجیب | 0 | 11-12-08 04:52 PM |