واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس

فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس

لازوال حسن کیلئے بہترین غذائیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-01-12, 02:10 AM   #1
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لازوال حسن کیلئے بہترین غذائیں

لازوال حسن کیلئے بہترین غذائیں

قدرت نے ہمیں اپنے اپنے خزانے سے ایسی غذائیں عطا کی ہیں جو صحت و تندرستی کیلئے ناگزیر سمجھی جاتی ہیں چہرے کی جلد کی خوبصورتی بھی انہی خزانوں سے ان گنت فوائد حاصل کرسکتی ہے۔ کچھ غذائیں جلد کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ صحت مند جلد کی جھائیوں جھریوں‘ کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے پاک ہوتی ہے۔ ایسی خوبصورت جلد آپ بھی حاصل کرسکتی ہیں اور وہ بھی روزمرہ عام استعمال کی فطری غذائوں سے آپ نتیجہ دیکھ کر خود حیران رہ جائیں گی۔

نارنگی

اس میں موجود وٹامن سی سورج کی الٹروائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے‘ جھریوں سے بچاتا ہے جھریاں دراصل جلد Collagin کے بننے سے اپنا راستہ ہموار کرتی ہیں روزانہ ایک سنگترہ یا مالٹا کھائیں اور اس کے چھلکوں کو سکھا کر پائوڈر بنا کر کسی ایئرٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں اور روزانہ دودھ سے اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگالیں۔ چند ہی دنوں میں چونکا دینے والا روپ سروپ آپ کے سامنے ہوگا۔

گندم جو اور گیہوں

بی گروپ میں شامل وٹامنز کیلئے انتہائی ضروری ہے یہ قوت مدافعت کے ساتھ جلد میں مردہ خلیات کی جگہ نئے خلیات بناتے ہیں۔ ان کا ایک بنیادی جز Niacin ہے جس میں جلد کے خلیات میں غذائیت کو جذب کرنے اور توانائی کے حصول کی طاقت میں اضافے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اگر آپ کی ڈائٹ میں بیکری کی بریڈ شامل ہے تو اس کی جگہ گندم‘ گیہوںیا جو کو دیجئے۔ ایسے بسکٹس اور پاستا خوراک میں شامل کریں جو ان غذائی اجناس سے تیار کردہ ہوں۔

دالیں

چنے یا لال مسور کی دال کو بھگو کر پیس کر دودھ اور عرق گلاب میں ملا کر لگانے سے سکن برن ٹھیک ہوجاتاہے۔ روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کو چھٹی کا ایک دن اپنے لیے مخصوص کرلینا چاہیے اور سورج کی تپش سے ہونے والی ہر نقصان اس ایک دن میں پورا کرسکتی ہیں ایسے تمام گھریلو ٹوٹکے جھلسی ہوئی اور داغدار جلد کیلئے اکسیر ثابت ہوتے ہیں۔
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (13-01-12), ایکسٹو (13-01-12), رضی (14-01-12)
پرانا 13-01-12, 02:16 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایلوویرایا گھیگوار

بے شمار فوائد کی وجہ سے اسے معجزاتی یا جادوئی پودا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا رس خارش جلد کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ کیل مہاسوں اور اسکن پگمینٹیشن کے مسائل بھی ایلوویرا سے ٹھیک کیے جاسکتے ہیں

گھیگوار کا گودا پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیے بال نرم ملائم اور گرنے ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں ۔۔۔۔۔

چہرے پر گھیگوار کا استعمال اسے پرکشش و جاذب نظر بناتا ہے

خالص بادام کا تیل

اسے جلد کی فطری نمی بحال اوربرقرار رکھنے کیلئے شہرت حاصل ہے خشک اور کھینچی کھینچی جلد پر اس سے مساج کیجئے۔ چہرے کے ساتھ دیگر کھلے حصے جیسے ہاتھ‘ گردن اور پائوں پر بھی مساج کیا جاسکتا ہے۔ جلد کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زخم کے نشانات بھی بھرتا ہے۔ خشک موسم میں اس کی افادیت سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے

دانوں سے نجات حاصل کرنے کا ایک آزمودہ اور جلد اثر کرنے والا طریقہ یہ ہے کچے لہسن کا رس لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر دن میں ایک بار لگایا جائے دانوں کے ساتھ ان کے بننے کا عمل بھی ختم ہوجائیگا‘ ہوسکتا ہے کہ جلد پر جلن خارش یا کھچائوکا احساس ہو لیکن یہ نسخہ بہت تیزی سے اثرکرتا ہے آپ یہ ترکیب دن میں دوبار بھی دہرا سکتی ہیں اس کا انحصار جلد کی حالت پر ہوگا۔
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
ایکسٹو (13-01-12), رضی (14-01-12)
پرانا 13-01-12, 04:21 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اس میں موجود وٹامن سی سورج کی الٹروائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے‘ جھریوں سے بچاتا ہے جھریاں دراصل جلد Collagin کے بننے سے اپنا راستہ ہموار کرتی ہیں روزانہ ایک سنگترہ یا مالٹا کھائیں اور اس کے چھلکوں کو سکھا کر پائوڈر بنا کر کسی ایئرٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں اور روزانہ دودھ سے اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگالیں۔ چند ہی دنوں میں چونکا دینے والا روپ سروپ آپ کے سامنے ہوگا۔
کاش ایسا ممکن ہوتا ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ مختلف طریقوں سے جھریوں کو قبل از وقت پڑنے سے بچایا جا سکتا ہے یا اس عمل کو سست کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن جب عمر بڑھتی ہے تو جھریاں پڑتی ہین ۔ یعنی جس طرح جوانی اپنا روپ دکھاتی اس طرح بڑھاپا بھی اپنا روپ دکھائے بغیر باز نہیں آتا۔
آج کل دنیا میں عورتوں کو جھریوں سے محفوظ رکھنے والی کریموں سے خوب بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔ خواتین اپنی عمر چھپانے کے لئے یہ کرہمیں استعمال کرتی ہیں تو انہیں چند سال وقتی فائدہ ہوتا ہے لیکن ایک وقت آتا ہے کہ جب یہ کرہمیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور چہرے پر جھریاں بہت تیزی سے نمودار ہونا شروع کر دیتی ہیں ۔ یعنی ان کریموں کا سائیڈ افیکٹ یہ ہے کہ مزید جھریاں۔
تاہم مالٹے کے چھلکوں والا عمل بہتر ہے کیونکہ اس کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا ۔ لیکن یہ بھی یاد رکھا جائے کہ بڑھاپا اپنا رنگ ضرور دکھاتا ہے ۔ یعنی حسن لا زوال نہیں ۔ اسے بھی زوال ہے چاہے آپ کچھ بھی کر لیں
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (14-01-12), ایکسٹو (13-01-12), رضی (14-01-12)
پرانا 13-01-12, 04:31 PM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
یعنی حسن لا زوال نہیں ۔ اسے بھی زوال ہے چاہے آپ کچھ بھی کر لیں
اصل میں ہم حسن کا ایک ہی مطلب لیتے ہیں ۔ یعنی جوانی کا حسن ۔
حسن یا خوبصورتی ہر اچھی لگنے والی چیز کو کہا جاسکتا ہے ۔
ہر عمر کا اپنا الگ حسن ہوتا ہے ۔
بچوں کا حسن ان کی معصومیت میں ہوتا ہے ، جوانوں کا حسن الگ ہوتا ہے اسی طرح میچورڈ عمر کے لوگوں کا حسن ان کی سوبر پرسنیلٹی میں ہوتا ہے ۔ بوڑھے لوگوں کا حسن ان کے چہرے کے نور میں ہوتا ہے ۔
ذیادہ تر معمر خواتین اور حضرات کے چہروں پر ہی نور ہوتا ہے جو ہم کو اپنے طرف ایٹریکٹ کرتا ہے ۔ ایسا نور جوانوں کے چہرت پر نظر نہیں اتا ہے ۔
حسن کو زوال نہیں ہوتا بس اس کی خصوصیت بدل جاتی ہے ۔ اور خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (14-01-12), مرزا عامر (13-01-12), ایکسٹو (13-01-12), رضی (14-01-12)
پرانا 13-01-12, 04:40 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
حسن کو زوال نہیں ہوتا بس اس کی خصوصیت بدل جاتی ہے ۔ اور خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے
بڑھاپے کا حسن چہرے پر نورانیت ۔ جو زندگی میں کی گئی کثرت عبادت کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (14-01-12), رضی (14-01-12), سحر (13-01-12)
پرانا 13-01-12, 05:32 PM   #6
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Miss Khan مراسلہ دیکھیں
ایلوویرایا گھیگوار

گھیگوار کا گودا پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیے بال نرم ملائم اور گرنے ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں ۔۔۔۔۔

اس کی تصدیق تو میں بھی کر سکتا ہوں کہ یہ بات واقعی صحیح ہے. میرے بالوں میں خشکی (دینڈرف) تھی۔ مجھے ایک حیکم صاحب نے بتایا کہ گھیگوار لے کر اس کو گراینڈر کر کے کسی کپڑے سے اچھی طرح چھان کر اس کے محلول میں ایک عدد انڈا ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ ادھا گھنٹہ بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔ پھر بعد میں نہا لیں ۔

میں نے دو دفعہ یہ طریقہ پیچھے دنوں استعمال کیا ہے ۔ 80٪ خشکی ختم ہو چکی ہے ۔ تجربہ شرط ہے۔
__________________
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاونگا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاوں گا
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (14-01-12)
پرانا 13-01-12, 06:49 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیاچھلکوں سمیت گرائنڈکرناہے؟
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (14-01-12), ایکسٹو (13-01-12)
پرانا 13-01-12, 09:40 PM   #8
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سام مراسلہ دیکھیں
کیاچھلکوں سمیت گرائنڈکرناہے؟
جی ہاں ....اسی لیے بعد میں چھان لینا ہے چھلنی سے یا کسی جالی دار باریک کپڑے سے
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (14-01-12), سام (14-01-12)
پرانا 14-01-12, 02:12 AM   #9
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
کاش ایسا ممکن ہوتا ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ مختلف طریقوں سے جھریوں کو قبل از وقت پڑنے سے بچایا جا سکتا ہے یا اس عمل کو سست کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن جب عمر بڑھتی ہے تو جھریاں پڑتی ہین ۔ یعنی جس طرح جوانی اپنا روپ دکھاتی اس طرح بڑھاپا بھی اپنا روپ دکھائے بغیر باز نہیں آتا۔
آج کل دنیا میں عورتوں کو جھریوں سے محفوظ رکھنے والی کریموں سے خوب بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔ خواتین اپنی عمر چھپانے کے لئے یہ کرہمیں استعمال کرتی ہیں تو انہیں چند سال وقتی فائدہ ہوتا ہے لیکن ایک وقت آتا ہے کہ جب یہ کرہمیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور چہرے پر جھریاں بہت تیزی سے نمودار ہونا شروع کر دیتی ہیں ۔ یعنی ان کریموں کا سائیڈ افیکٹ یہ ہے کہ مزید جھریاں۔
تاہم مالٹے کے چھلکوں والا عمل بہتر ہے کیونکہ اس کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا ۔ لیکن یہ بھی یاد رکھا جائے کہ بڑھاپا اپنا رنگ ضرور دکھاتا ہے ۔ یعنی حسن لا زوال نہیں ۔ اسے بھی زوال ہے چاہے آپ کچھ بھی کر لیں
ہم۔۔۔۔۔۔۔ اچھا۔۔۔۔۔ صحیح کہ رہے ہیں آپ ۔۔۔۔ کریم کے سائٹ افیکٹ‌ کچھ ہی عرصے میں اپنے جوہر دکھا دیتے ہیں‌۔۔۔لیکن یہ آزمودہ تجربہ ہے مابدولت خود کرتے ہیں‌، میری امی چھلکوں کو سکھا کر گرائنڈ کر کے کہتی ہیں‌ کہ اب کر لینا، اور میں نے دو سال پہلے جب کیا تو میرا حسن مزید نکھر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اب امی نے دوبارہ کر کے دیا تو منع بھی نہیں کیا جاتا نا ، تو پھر اب دوبارہ سے شروع۔۔۔۔۔۔ میرے پیارے اللہ تعالیٰ میرےحسن کو جادوانی بخشنا
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
ایکسٹو (14-01-12)
پرانا 14-01-12, 02:13 AM   #10
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
اصل میں ہم حسن کا ایک ہی مطلب لیتے ہیں ۔ یعنی جوانی کا حسن ۔
حسن یا خوبصورتی ہر اچھی لگنے والی چیز کو کہا جاسکتا ہے ۔
ہر عمر کا اپنا الگ حسن ہوتا ہے ۔
بچوں کا حسن ان کی معصومیت میں ہوتا ہے ، جوانوں کا حسن الگ ہوتا ہے اسی طرح میچورڈ عمر کے لوگوں کا حسن ان کی سوبر پرسنیلٹی میں ہوتا ہے ۔ بوڑھے لوگوں کا حسن ان کے چہرے کے نور میں ہوتا ہے ۔
ذیادہ تر معمر خواتین اور حضرات کے چہروں پر ہی نور ہوتا ہے جو ہم کو اپنے طرف ایٹریکٹ کرتا ہے ۔ ایسا نور جوانوں کے چہرت پر نظر نہیں اتا ہے ۔
حسن کو زوال نہیں ہوتا بس اس کی خصوصیت بدل جاتی ہے ۔ اور خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے
اچھی لگیں آپ کی باتیں
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-01-12, 02:15 AM   #11
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایکسٹو مراسلہ دیکھیں
اس کی تصدیق تو میں بھی کر سکتا ہوں کہ یہ بات واقعی صحیح ہے. میرے بالوں میں خشکی (دینڈرف) تھی۔ مجھے ایک حیکم صاحب نے بتایا کہ گھیگوار لے کر اس کو گراینڈر کر کے کسی کپڑے سے اچھی طرح چھان کر اس کے محلول میں ایک عدد انڈا ڈال کر مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ ادھا گھنٹہ بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔ پھر بعد میں نہا لیں ۔

میں نے دو دفعہ یہ طریقہ پیچھے دنوں استعمال کیا ہے ۔ 80٪ خشکی ختم ہو چکی ہے ۔ تجربہ شرط ہے۔
آہا، گڈ جی۔۔۔۔۔۔۔ میری ایک سہیلی نے بھی کیا تھا، ماشاءاللہ کافی اچھے بھی ہو گئے تھے اس کے بال !
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
ایکسٹو (14-01-12)
جواب

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہمیں کمزور نہ سمھو گلاب خان اپکے کالم 3 04-12-10 01:34 AM
کسی کمزور لمہے میں عدنان دانی شعر و شاعری 0 04-12-09 07:33 PM
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ القاعدہ کو کمزور کرنے میں ناکام ہوئی ہے ‘سروے رپورٹ ابن جلال خبریں 0 29-09-08 03:33 PM
اسلام آباد میں زور دار دھماکہ تفسیر حیدر خبریں 30 21-09-08 10:49 PM
مسلمانوں کے زوال کی وجوہات حدیث کی روشنی میں پیاسا اسلام اور عصر حاضر 0 04-08-08 07:30 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger