| فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سے محترمہ صائمہ ناز لکھتی ہے
(چوڑی دار پاچامہ) چوڑی دار پاچامہ ایک بار پھر خواتین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور بالخصوص شادی بیاہ کے مواقع پر یہ نوجوان لڑکیوں کی اولین پسند بنتا جا رہا ہے ،آئے روز بدلتے فیشن کے باعث جہاں کوئی بھی لباس یا مقوبل عام ڈیزائن کچھ روز کےلئے خواتین کے دماغون پر چھا جاتا ہے وہی ڈیزائن یا مقبول لباس کچھ ہی روز میں ان کے دماغوں سے اس کے تیزی سے محو ہوجاتا ہے،تاہم کچھ ملبوسات ایسے ہیں جو سدا بہار خیال کئے جاتے ہیں اور چوڑی دار پاچامے کا شمار بھی ایسے ہی کچھ ملبوسات میں کیا جاتا ہے،روایتی مشرقی لباس کااہم جزو چوڑی دار پاچامہ ہمیشہ سے ہیہر طبقے کی خواتین میں مقبول رہا ہے لیکن شادی بیاہ جیسی تقریبات پر تو اسے اور بھی پسند کای جاتا ہے ،اکثرخواتین مہندی کی تقریب کے دوران پیلے اور سبز رنگ کےکوبصورت امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کے ساتھ خصوصی طور پر شلوار کی بجائے چوڑٰ دار پاجامہ زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں ،اکے علاوہ کام دار عروسی ملبوسات کے ساتھ بھی یہ انتہائی خوبصورت دکھائی دیتا ہے اس لئے لڑکیاں شادی بیاہ کی تیاریوں کے دوران جب بڑی تعداد میں عروسی جوڑے اور نئی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد روٹین میں پہنے جانے والے ملبوسات تیار کرواتی ہیں تو چند ایک سوٹوں کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ بھیضروری بنوا لیتی ہیں، ادھر ایسی خواتین کی تعداد بھی کم نہیں ہے جو عام زندگی میں بھی چوڑی دار پاجامہ زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں اس لئے یہ لباس تقریبا سارا سال ہی پہنا اور پسند کیا جاتا ہے چوڑی دار پاجامے کا شمار ان ملباسات میں سے ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں یکساں مقبول ہیں اور دونوں ممالک میں شادی بیاہ کی رسومات میں کافی یکسانیت ہونے کی وجہ سے شوق سے زیب تن کیا جا تا ہے،اس لباس کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ نسبتا با سہولت ہوتا ہے اسے ساڑھی ،گھاگھرے،یا لہنگے کی طرح سنھبالنے میں مشکل پیش نہیں آتی اسی طرح کچھ خواتین کو دھوتی شلوار یا اس روایتی بڑی چنٹیوں والی شلواریں پہن کر گھر کے کام کاج کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے ایسے روزمرہ کے معمولات نمٹا سکتی ہیں چوڑی دار پاجامہ چونکہ کافی تنگ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسے تیار کروانے کےلئے نسبتا پائیدار کپڑے کا انتخاب کیا جائے بصورت دیگر فینسی یا باریک کپڑے سے تیار کروایا گیا پاجامہ پہلی ہی بار استعمالکے دوران خراب ہو جاتا ہے اس لئے لباس خواہ کتنا ہی ہی فینسی اور خوبصورت کیوں نہ ہو اسکے ساتھ پاجامے سلواتے وقت خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پائیداری کو بھی خصوصی اہمیت دیں وگرنہ اٹھنے بیٹھنے کے دوران اس کے دھاگےکھینچ جانے کی صورت میں یہ شرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے آج کل بنارسی پاجامے کے ساتھ سادہ فینسی لباس پر کام کا رواج تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اس مقصد پرکےلئے اکثریتی خواتین بنارسی جوڑا خرید کر اسکے نسبتا زیادہ کامدار حصے کا دوپٹہ اور شلوار بنوا لیتی ہیں جبکہ شلوار کےلئے دئیے گئے کپڑے کی قمیض سلوا کر اس پر بھاری فینسی کام کروا لیا جاتا ہے اسکے علاوہ پرنٹڈ ملبوسات کے ساتھ بھی چوڑی دار پاجامے بے حد خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جو خواتین اور لڑکی کے حسن و دلکشی کو چار چاند لگانے کا سبب بنتے ہیں مچوڑی دار پاجامہ عام طور پر تمام عمر کی خواتین پر جچتا ہے مگر بہت زیادہ موٹی اور حد سے دبلی خواتین کو اس پہناوے سے گریز کرنا چاہیئے حس ودلکشی کی ماہرین کے مطابق بہت زیادہ موٹی خواتین اگر اس قسم کا پاجامہ زیب تن کرنے لگیں تو ان کی ٹانگیں باقی جسم کی مانند دبلی نظر دیں گی جبکہ اوپرکا دھڑ کسی بھاری بھر کم چیز کی مانند دکھنے لگے گا دوسری جانب جو لڑکیاں پہلے ہی بہت دبلی دکھائی دیتی ہیں وہ اس قسم کے ملبوسات میں اور بھی دبلی نظرآتی ہیں اس لئے انہیں اس پہناوے سے گریز کرنا چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ واضح رہے کہ محترمہ صائمہ ناز صاحبہ نارووالی سے کبھی کبھار اپنی کوئی تحریر ارسال کرتی ہیں جو مقامی اخبارات و مقامی میگزین میں شائع ہوتی ہیں گزشتہ روز انکی تحریر موصول ہوئی جو پاک نیٹ کی بہنوں کےلئے لکھی جا رہی ہے تحریر ارسال کرنے پر محترمہ صائمہ ناز صاحبہ کا شکر گزار ہوں اور بذریعہ ای میل انکوپاک نیٹ بارے آگاہ کروں گا اور امید کروں گا کہ وہ ہمارے اس گھرانے کی ممبر بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کردار ادا کریں گی اجازت کے ساتھ طالب دعا سید انجم شاہ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بالکل ہم سب انہیں خوش آمدید کہیں گے اور آپ کا شکریہ بھی کہ آپ نےاس گھرانے میں ایک اچھی فرد کا اضافہ کیا۔ہمیں انتظار رہے گا۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محترم بھائی آپ کا بہت شکریہ ،اس پوسٹ کیلئے ،اور صائمہ جی کو پاک نیٹ کا حوالہ اور ممبر شپ کی دعوت دینے کے لئے۔
جیسا کہ ام طلحہ جی نے کہا کہ پورا فورم ان کو خوش آمدید کرے گا تہہ دل سے ۔ شکریہ۔ |
|
|
|
| ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا | ام طلحہ (25-11-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بہت شکریہ غزل آپکا اور طلحہ کا اور انتظامیہ فورم کا انشاءاللہ صائمہ ناز بہت جلد ہمارے اس گھرانے کی ممبر ہوں گی ان کو بذریعہ ای میل آگا ہ کر دیا گیا ہے امید واثق ہے کہ وہ جلد آئیں گے آپ سب کا بہت شکریہ دعاون کا طالب
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, پوسٹ, پاک, پاکستان, پسند, قدم, نظر, آج, انتظامیہ, بھائی, تحریر, جواب, جلد, حسن, خواتین, خوش, خصوصی, دل, دعا, زندگی, سال, غزل, صائمہ, صاحبہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ | گلاب خان | خبریں | 5 | 28-08-10 10:49 PM |
| بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف | جاویداسد | خبریں | 0 | 04-08-10 07:13 PM |
| کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 08:11 AM |
| سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 20-11-07 09:08 AM |
| میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 14-11-07 02:09 PM |