واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


نرم جلد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-11, 02:19 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نرم جلد

نرم جلد

السلام علیکم

آپ جب لوگوں سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے نگاہ آپ کے چہرے پر پڑتی ہے، دیکھنے والوں کے اندرونی احساسات اور تاثرات کیا ہوں گے؟ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن جب آپ کی جلد کھردری ہو، آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہوں تو احساس کمتری کا شکارہونا ایک فطری عمل ہے جب تک آپ کی جلد نرم و ملائم اور داغ دھبوں سے پاک نہیں ہوتی اس وقت تک آپ ذہنی پریشانی سے دو چار رہتے ہیں۔ پہلے زمانوں میں دیسی ٹوٹکوں کا ہی سہارا لیا جاتا ہے لیکن اب تو سائنسی ترقی کے باعث نئے نئے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے مسوں، داغوں، کھرنڈوں، ٹشوز کے بد نما رنگوں اور نشانوں کو دور کیا جاتا ہے، جس سے جلد کا فطری رنگ بحال ہو جاتا ہے، جلد انسانی جسم کے وزن کے لحاظ سے قریباً سولہواںحصہ بنتی ہے، انسانی جسم میں جلد کی بہت اہمت ہے یہ بیرونی ضرر رساں مادوں اور شعاعوں سے انسانی جسم کو بچاتی ہے، جلد کا ایک اہم فعل سورج کی روشنی کے زیر اثر وٹامن ڈی کی تیاری بھی ہے جس سے متعدد فاسد مادوں کا اخراج جلد کے ذریعے ہوتاہے ہمارے ملک میں ایگزیما، داویافنگس کی بیماریوں، خارش، دانے، کیل مہاسے، چھائیاں، الرجی، پھوڑے، پھنسیاں، وائرس سے ہونیوالے جلدی امراض عام بیماریوں میں شامل ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف خواتین بلکہ مردحضرات کے چہرے بھی بد نما ہو جاتے ہیں اور وہ احساس کمتری میں مبتلا ہوکر عام محافل یا نجی تقریبا ت میں جانے سے بھی گریزاں رہتے ہیں۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پی لیا جائے تو برص لاحق ہو جاتا ہے لیکن ابھی تک کی گئی سائنسی تحقیق سے صرف یہ پتہ چلا ہے کہ بعض اندرونی عوامل کی وجہ سے جلد کے رنگ دارخلیے خود بخود تباہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ برص کے علاج میںحالیہ برس میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے جسم میں دھبے ضروری نہیں کہ برص کی علامت ہی ہوں۔ سفید دھبے، داد، فنگس، خشکی کی بیماری اور جذام وغیرہ بھی ہو سکتے ہیں۔ چہرے پر چھائیاں خواتین کو عموماً حمل کے دوران ہونے والی ہارمون کی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو جاتی ہیں۔ جو وضع حمل کے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔ سورج کی تپش سے بچاﺅ کیلئے بازار میں بے پناہ لوشن ملتے ہیں اگر آپ کو یہ اندازہ نہیں کہ کون سا لوشن منتخب کرناہے توبہتر ہے کہ آپ اپنے لیے لوشن خود اپنے گھر میں تیار کرلیں۔ تل کا تیل جلد کو نرم و ملائم رکھنے کیلئے بہت مفید ہے اور سورج کی شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ایک کپ تلوں کے تیل یا آدھا کپ زیتون کے تیل میں آدھا کپ خالص سرکہ ملا دیں، چائے کاایک چمچ آئیوڈین اور چند قطرے لیونڈر کا تیل ملا دیں۔ لیونڈر کے قطرے نہ صرف خوشبو پیدا کرتے ہیں بلکہ مچھروں اور کیڑے مکوڑوںکو بھی بھگا دیتے ہیں۔ دو حصے سورج مکھی کا تیل اور ایک حصہ لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر لوشن تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ لوشن بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ نمک ملا پانی خشکی کو روکتا ہے، یہ پانی جسم پر ملنے کے بعد جسم کو جلد از جلد تازہ پانی سے دھو لیناچاہئے۔ موسم سرما میں اگر آپ چھٹی کے روز بہت زیادہ دھوپ تاپ لیتے ہیں اور جسم میں جلن یاتپش محسوس کریں تو سر کے اور پانی کو ملا کر جسم پر ملیں اور اس کے علاوہ کھیرا باریک پیس کر لگائیں، سبز چائے یا دودھ کا استعمال بھی جلن کو آرام پہنچاتا ہے۔ کیل مہاسے عام طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو نکلتے ہیںیہ زیادہ تر تیرہ چودہ سال کی عمر سے لے کر 20 سال کی عمر تک زیادہ نکلتے ہیں تاہم بعض افراد میں اس سے زیادہ عمر میں بھی رہ سکتے ہیں۔ چہرے کے علاوہ یہ دانے سینے اور کمر پر بھی نمودارہو سکتے ہیں، داغ، دھبوں کی اصل وجہ تو دریافت نہیں ہوئی تاہم ا ن عوامل کا علم ضرور ہے جو اسکے ہونے کے سبب بن سکتے ہیں۔ ان میں مردانہ ہارمونز میں بیکٹیریا کی موجودگی، چکنائی جلد پر کیل مہاسے زیادہ نکلتے ہیں لہٰذا ایسے مریضوں کو بار بار صابن سے منہ دھونا چاہئے اور خواتین کوچکنی اشیاءمثلاً فاﺅنڈیشن اور کولڈ کریم سے پرہیز کرنا چاہئے۔ کیل مہاسوں سے نجات کے لیے بیرونی طور پر کدو کی چھوٹی تازہ پتیوں کا استعمال بہت مو ¿ثر ہے۔ کدو کی چند پتوں کو پیس کر لیپ بنا لیں روزانہ لیپ کریں اور پھر آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھو لیا کریں۔ سلاد کے پتے بھی چہرے کی خوبصورتی کیلئے بہت مفید ہیں چکنی جلد کی خواتین سلاد کے پتوں کو گلاب کی پتیوں اور لیموں کے جوس کے ساتھ ملا کر پیس لیں یہی لیپ چہرے پر آدھے گھنٹے کیلئے ملیں اور پھر پانی اور صابن سے دھو لیں۔ چہرے کی چکنائی جو کیل مہاسوں کا باعث ہوتی ہے صاف ہو جائیگی۔ اخروٹ کامغز پیس کر چہرے پر چوٹ کے نشانات پر لگانے سے نشانات مٹ جاتے ہیں اور چھائیاں بھی دور ہوجاتی ہیں۔

شکریہ
زارا
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (08-11-11), saraah (31-01-11), نیلم خان (08-11-11), عروج (19-02-11)
پرانا 19-02-11, 04:36 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ چھائیاں بھی صاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبردست۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-11-11)
پرانا 02-07-11, 07:01 AM   #3
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شیئرنگ کا شکریہ
۔
۔
۔
۔
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
فخر بٹ کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-11-11)
پرانا 08-11-11, 02:31 AM   #4
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین شیئرنگ ہے ۔۔!
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-11-11)
پرانا 08-11-11, 02:36 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,157
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست

اچھی شئیرنگ ہے ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
خالد حسین (11-02-12)
پرانا 01-01-12, 02:02 AM   #6
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کمر, گھر, گئی, پہلے, پاک, وقت, وائرس, لیپ, ملک, اللہ, جلد, خواتین, دریافت, سال, شروع, طور, علم, علامت, علاج, غائب, صلاحیت, صاف, صابن, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger