واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


پانی خوبصورتی کا راز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-08, 09:45 AM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post پانی خوبصورتی کا راز

پانی خوبصورتی کا راز

کیا آپ جانتی ہیںکہ دنیا کی تمام خوب صورت خواتین کے حسن و صحت کا مشترکہ راز کیا ہے ؟ اس کا جواب ہے پانی !
جی ہاں پانی کے اندورنی و بیرونی استعمال سے آپ کی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔جب آپ کی صحت اچھی ہو گی تو یقینی طور پر آپ جاذب نظر کہلائیں گی ۔
آٹھ گلاس پانی روزانہ کے اصول سے تو ہر کوئی واقف ہے اس کے علاوہ غسل کرنے سے نہ صرف ظاہری خوب صورتی بحال ہو گی ساتھ ہی ساتھ آپ تازہ دم اور چاق و چوبند بھی نظر آئیں گی ۔
اسلامی نقطہ نظر سے بھی صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے ۔صرف معالج کی ہدایت پر غسل سے گریز کرنا چاہیے ۔ غسل کے لے اپنی برداشت اور موسم کے لحاظ سے ٹھنڈا یا نیم گرم پانی استعمال کرنا چاہیے ۔ گرمیوں میں دن میں دو دفعہ جب کہ سردیوں میں ایک دفعہ غسل کرنا ضروری ہے البتہ یہ ضروری نہیں کہ آپ روزانہ صابن استعمال کریںصابن کے جبائے ابٹن یا محض سادے پانی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ۔سردیوں میں نہانے سے قبل نیم گرم زیتون یا سرسوں کے تیل سے پورے جسم کا ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اس کے علاوہ بیسن اوردودھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس کو بطور صابن استعمال کریں آپ کی جلد شفاف اور نرم ملائم ہو جائے گی ۔
لیکن خیال رہے کہ مساج کے بعد تقریبا آدھے گھنٹے کا وقفہ ضرور ہونا چاہیے ۔
غسل کے پانی میںچند قطرے ناریل کا تیل ملا کر نہانے سے خشکی کی شکایت رفع ہو جاتی ہے ۔
عام دنوں میں پانی میں ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر نہانے سے رنگ صاف ہوتا ہے او رطبیعت ہشاشش بشاش رہتی ہے ۔
ہفتے میںدو دفعہ جراثیم کش صابن جیسے نیم سوپ یا ڈیٹول سوپ وغیرہ سے ضرور نہانا چاہیے اس سے بیماریوں سے بچاو میں مدد ملتی ہے ۔
غسل سے فورا پہلے اور فورا بعد ورزش اور کھانیپینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح بہت زیادہ سر د یا گرم مقام پر بھی نہیں جا نا چاہیے ۔دوران غسل کہنیوں ایڑھیوں گھٹنون وغیرہ کو کھر درے جالی دار کپڑے سے اچھی طرح صاف کر نا چاہیے اسی طرح بعد از غسل تولیے سے جسم کو ہلکی سی رگڑ کے ساتھ خشک کرنا چاییے
گالوں کے سیاہ دھبے دور
کھیرے کے جوس اور بادام کے پاوڈر کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اورچہرے پر لگائیں 20منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔کچھ ہی دنوں میںسیاہ دھبے دور ہو جائیں گے۔
آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کیجیے
اگر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ گئے ہوں تو کچا آلو چھیل کر کدوکش کر لیں او رپھر اس میں سوکھا دودھ ملا کر پیسٹ بن لیںاور س پیسٹ کو آنکھوں کے نیچے لگائیں ۔دس منٹ بعد فدھو لیا کریں ۔کچھ ہی دنوں میں وہ حلقے دور ہو جائیں گے ۔
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ورزش, نظر, ایمان, جواب, جلد, حسن, خواتین, صاف, صابن, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دنیا پر قبضے کا الومیناتی منصوبہ کنعان عمومی بحث 8 06-10-10 05:27 PM
خوبصورتی کی خواہش محمدعمر خبریں 0 21-12-09 06:24 PM
خوبصورت کشتی گھر ابو عمار دلچسپ اور عجیب 2 30-11-08 11:28 AM
شہنشاہ اکبر اعظم کے مقبرہ کی اصل خوبصورتی کی بحالی کیلئے سروے Real_Light خبریں 2 06-06-08 07:26 PM
عدالتی بحران کا حل:ق لیگ کی درمیانی راہ نکالنے کی منصوبہ بندی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger