واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


چہرے کي جھرياں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-09-07, 01:51 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,351
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default چہرے کي جھرياں

چہرے کي جھرياں

بڑھتي عمر کے ساتھ ساتھ جلد ميں ڈھيلا پن اور جھرياں پيدا ہونا فطري عمل ھيں، کيونکہ عمر کے ساتھ ساتھ جلد کے کلوزن اور ايلاسٹک نامي عناصر کي مقدار کم ہوجاتي ہے، جس کي وجہ سے جلد ميں ڈھيلا پن آجاتا ہے، کسي کسي عورت ميں کم عمر ميں بھي يہ مسئلہ دکھائي دينے لگتا ہے، اسي حالت ميں چہرہ مرجھايا اور بوڑھا سا دکھائي دينے لگتا ہے۔

کم عمر ميں جلد ميں جھرياں پيدا ہونے کي وجوہات۔
بات بات پر بھڑکنا، چڑاچڑا پن، غصہ، حسد، پريشاني، ذہني تناؤ، زيادہ شرم کرنا، دير رات تک جاگنا، صبح دير تک، سونا، بے خوابي اور غير متوازن غذا، چٹپٹي، مصالحے دار چيزوں کا زيادہ استعمال، چائے، کافي، سگريٹ، شراب، منشيات کا لگاتار استعمال ، ايلوپيتھک دوائيوں کا باقاعدگي سے استعمال، سر درد کي شکايات وغيرہ وجوہات سے جلد پر جھرياں پيدا ہوتي ھيں، ہوتا يہ ہے کہ تيز دھوپ کي نمي کو جذب کرکے جلد کو سکڑ ديتي ہے اور جلد پر جھرياں پيدا ہوجاتي ھيں، کئي بار جلد کے خلئيوں ميں جينٹينک سسٹم ميں خرابي آجانے سے بھي يہ مسئلہ پيدا ہو جاتا ہے، گہرا ميک اپ کرنے سے جلد کے مسام بند ہوجاتے ھيں، جس کي وجہ سے بھي جلد پر جھرياں پڑجاتي ھيں۔

ان باتوں پر توجہ ديں۔
چہرے پر جھرياں نہ پڑيں اس کے لئے چڑنا، کڑھنا، حسد، غصہ، پريشاني، ذہني تناؤ، وغيرہ سے بچيں، ہميشہ خوش رھيں، خوب ہنيں اور دسروں کو بھي ہنسائيں۔
بھرپور نيند ليں، دير رات تک نہ جاگيں، صبح جلدي بيدار ہوں۔
باقاعدہ وقت پر کھانا کھائيں، زيادہ چٹپٹي مصالحے داراور چکنائي والي چيزوں کا استعمال نہ کريں، اپني خوراک ميں وٹامن، اے، بي، کمپليکس سي، سي، وغيرہ سے بھر پور خورني چيزوں ، ہري سبزياں، دودہ، تازے پھل، خشک ميوے شامل کريں۔
پاني خوب پئيں، پاني تازگي عطا کرتا ہے، دن بھر ميں پانچ چھ ليڑ پاني پينا چاھئيے، پاني جسم کے زہريلے عناصر کو فضلے، پيشاب اور پسينے کي صورت ميں باہر نکالتا ہے، جلد اور پٹھوں کي سرگرميوں کو پاني بڑھاتا ہے اور انہيں تازگي ديتا ہے۔
ہميشہ ھلکا ميک اپ کريں، گاڑھا ميک اپ مساموں کو بند کرديتا ہے جس سے جلد کو مطلوبہ مقدار ميں آکسيجن اور پرورش حاصل نہيں ہوپاتي۔
رات کو سوتے وقت ميک اپ ضرور اتارديں، جس سے جلد کو مطلوبہ آکسيجن فراہم ہوتي رہے۔
تمباکو نوشي کي عادت جلد کي ملائيمت اور نرمي کو تباہ کرديتي ہے، تمباکو نوشي سے خون کے خلئيے سکڑنے لگتے ھيں اور جلد کي وٹامن قبول کرنے کي صلاحيت کم ہوجاتي ہے، جس کي وجہ سے جلد پر جھرياں پڑنے لگتي ھيں۔
اپنے ہاتھوں کو بار بار چہرے پر نہ پھريں، اس بھي چہرے پر جھرياں پڑجاتي ھيں اور ہاتھوں کے ذريعے سے کسي طرح کا انفيکشن بھي چہرے پر ہوسکتا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-01-12, 02:43 AM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
جلد, خون, خوش, رات, عورت, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger