واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


چہرے کي جھرياں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-12, 03:26 AM   #1
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default چہرے کي جھرياں

چہرے کي جھرياں

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جلد ميں ڈھيلا پن اور جھرياں پيدا ہونا فطری عمل ھيں، کيونکہ عمر کے ساتھ ساتھ جلد کے کلوزن( collagen an elastic ) اور ايلاسٹک نامی عناصر کي مقدار کم ہوجاتي ہے، جس کي وجہ سے جلد ميں ڈھيلا پن آجاتا ہے، کسي کسي عورت ميں کم عمر ميں بھي يہ مسئلہ دکھائي دينے لگتا ہے، اسی حالت ميں چہرہ مرجھايا اور بوڑھا سا دکھائي دينے لگتا ہے۔

کم عمر ميں جلد ميں جھرياں پيدا ہونے کي وجوہات۔

بات بات پر بھڑکنا، چڑاچڑا پن، غصہ، حسد، پريشاني، ذہني تناؤ، زيادہ شرم کرنا، دير رات تک جاگنا، صبح دير تک، سونا، بے خوابي اور غير متوازن غذا، چٹپٹی، مصالحے دار چيزوں کا زيادہ استعمال، چائے، کافي، سگريٹ، شراب، منشيات کا لگاتار استعمال ، ايلوپيتھک دوائيوں کا باقاعدگي سے استعمال، سر درد کی شکايات وغيرہ وجوہات سے جلد پر جھرياں پيدا ہوتي ھيں، ہوتا يہ ہے کہ تيز دھوپ کي نمي کو جذب کرکے جلد کو سکڑ ديتي ہے اور جلد پر جھرياں پيدا ہوجاتي ھيں، کئی بار جلد کے خلئيوں ميں جينٹينک سسٹم ميں خرابی آجانے سے بھي يہ مسئلہ پيدا ہو جاتا ہے، گہرا ميک اپ کرنے سے جلد کے مسام بند ہوجاتے ھيں، جس کی وجہ سے بھي جلد پر جھرياں پڑجاتی ھيں۔

ان باتوں پر توجہ ديں۔

چہرے پر جھرياں نہ پڑيں اس کے لئے چڑنا، کڑھنا، حسد، غصہ، پريشاني، ذہني تناؤ، وغيرہ سے بچيں، ہميشہ خوش رھيں، خوب ہنسيں اور دوسروں کو بھي ہنسائيں۔

بھرپور نيند ليں، دير رات تک نہ جاگيں، صبح جلدی بيدار ہوں۔

باقاعدہ وقت پر کھانا کھائيں، زيادہ چٹپٹي مصالحے داراور چکنائی والي چيزوں کا استعمال نہ کريں، اپنی خوراک ميں وٹامن، اے، بي، کمپليکس سی، سي-ی، وغيرہ سے بھر پور چيزوں ، ہری سبزياں، دودہ، تازے پھل، خشک ميوے شامل کريں۔

پانی خوب پئيں، پانی تازگی عطا کرتا ہے، دن بھر ميں پانچ چھ ليڑ پاني پينا چاھئيے، پانی جسم کے زہريلے عناصر کو فضلے، کو پسينے کي صورت ميں باہر نکالتا ہے، جلد اور پٹھوں کي سرگرميوں کو پانی بڑھاتا ہے اور انہيں تازگی ديتا ہے۔

ہميشہ ہلکا ميک اپ کريں، گاڑھا ميک اپ مساموں کو بند کرديتا ہے جس سے جلد کو مطلوبہ مقدار ميں آکسيجن اور پرورش حاصل نہيں ہو پاتی۔

رات کو سوتے وقت ميک اپ ضرور اتار ديں، جس سے جلد کو مطلوبہ آکسيجن فراہم ہوتي رہے۔

تمباکو نوشي کي عادت جلد کي ملائيمت اور نرمي کو تباہ کرديتي ہے، تمباکو نوشي سے خون کے خلئيے سکڑنے لگتے ھيں اور جلد کي وٹامن قبول کرنے کي صلاحيت کم ہوجاتي ہے، جس کی وجہ سے جلد پر جھرياں پڑنے لگتي ھيں۔

اپنے ہاتھوں کو بار بار چہرے پر نہ پھريں، اس بھي چہرے پر جھرياں پڑجاتی ھيں اور ہاتھوں کے ذريعے سے کسي طرح کا انفيکشن بھي چہرے پر ہوسکتا ہے۔
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger