واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ اُبٹن ضرور استعمال کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-07-08, 02:41 PM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ اُبٹن ضرور استعمال کریں

ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ اُبٹن ضرور استعمال کریں

انسان خواہ مرد ہو یا عورت' اس کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے کہ وہ حسین و خوبصورت نظر آئے اور عمر کے ہر دور میں اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے مختلف کاسمیٹک اشیائ' ہربل میڈیسن' عرقیات' جڑی بوٹیاں اور گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتارہے۔ ہماری جلد کی سطح کے نیچے وسیع تعداد میں خلیے موجود ہوتے ہیں جو تین یا چار ہفتوں میں جھڑ جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے خلیے بن جاتے ہیں لیکن عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ مُردہ خلیوں کے جھڑنے کا عمل کمزور پڑ جاتا ہے ۔چہرے پر نمی اور چکنائی کے فقدان سے جھریاں نمایاں ہو جاتی ہیں اور چہرے پر مہاسے نمودار ہوتے ہیں۔ اگرچہ چہرے کو خوبصورت بنانے میں میک اپ یا کاسمیٹکس اشیاء اہم کردار اد اکرتی ہیں لیکن ہربل اور گھریلو نسخوں سے بھی صحت بخش اثرات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ جیسے اُبٹن کا باقاعدہ استعمال مردہ خلیوں کو دور کرتا ہے اور جھریوں میں نمایاں کمی لاتا ہے۔ اسے جلد پر لگانے سے رنگ و روپ میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ چہرے کی جلد کے مسام Light کرنے اور خون کے بہائو کو تیز کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ جلد کیلئے ایک بہترین ٹانک تصوّرکیا جاتا ہے۔
ہمارے ہاں اُبٹن کا زیادہ تر استعمال شادی بیاہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ اس مضمون میں ہم گھریلو اشیاء سے تیار کئے جانے والے اُبٹن کا ذکر کریں گے جو باآسانی آپ کی پہنچ میں ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے چند ہی دنوں میں آپ کی جلد نرم و ملائم اور تروتازہ محسوس ہونے لگے گی۔

چاول سے تیار کردہ اُبٹن:
آدھا کپ دودھ میں 4 چمچ چاول' بھگوئیں تقریباً 20 منٹ کے بعد ان چاولوں کو پیس لیں اب اس مسکچر میں ایک چمچ زیتون کا تیل شامل کر کے یہ پیسٹ گردن اور چہرے پر لگائیں آپ کے چہرے کی جھریاں غائب ہو جائیں گی اور گردن کا سیاہ پن بھی دور ہو جائے گا۔
میسور کی دال کا اُبٹن:
آدھا کپ دودھ میں 3 چمچ میسور کی دال اور ایک بادام ڈال کر رات بھر بھگو کے رکھیں۔ صبح انہیں پیس کر چہرے گردن' ہاتھوں اور پائوں پر لگائیں ۔یہ چہرے کے داغ دھبے دور کرنے اور تازگی کیلئے مفید ہے۔
جو کا اُبٹن:
4 چمچ جو کے آٹے میں لسّی سے پینٹ بنا کر چہرے' ہاتھوں پائوں اور گردن پر باقاعدہ لگانے سے جلد صاف ستھری اور نکھری محسوس ہوتی۔
شہد اور بادام کا اُبٹن:
چہرے کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنانے کیلئے رات بھر 5 بادام دودھ میں بھگو کر رکھیں ۔صبح ان باداموں کے چھلکے اتار کر پیس لیں ۔باداموں کے سفوف میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ملک پائوڈر شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں۔ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ اس اُبٹن کا استعمال کریں۔
دالوں کا اُبٹن:
2 چمچ چنے کی دال اور 2 چمچ مونگ کی دال کو آدھا گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھنے کے بعد انہیں پیس لیں۔ اس مکسچر میں آدھا چمچ ہلدی' بادام' روغن کے چند قطرے مکس کر کے ہاتھوں اور چہرے پر لگانے سے نکھار پیداہوگا۔
ان کے علاوہ سرسوں' گلاب کی پتیوں' نیم اور صندل وغیرہ کے اُبٹن بھی چہرے کی جلد پر اچھے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔
کسی بھی قسم کااُبٹن چہرے پر لگانے سے پہلے اچھی طرح منہ صاف کر لیں۔ پھر ملائی یا مکھن سے چہرے کی مالش کریں اور بھاپ لیں تاکہ مسام اچھی طرح کھل جائیں اور اس کے بعد اُبٹن لگائیں۔ اُبٹن لگاتے وقت بات چیت یا کوئی اور کام نہ کریں اور بعد میں دھوپ میں بالکل نہ جائیں۔ اُبٹن اتارنے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے اور تازہ پانی سے دھو لیں۔ صابن وغیرہ استعمال نہ کریں۔ ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ اُبٹن ضرور استعمال کریں۔
٭٭٭٭
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-05-09), ایس اے نقوی (30-05-09)
پرانا 30-05-09, 10:44 AM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 10
کمائي: 162
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی اچھا ھے لیکن کیا آپ نے استعمال کیا
samhar آف لائن ہے   Reply With Quote
samhar کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-05-09, 10:54 AM   #3
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی نہیں بھائی جی
اتنی فرصت ہی نہیں ہوتی
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-05-09, 11:08 AM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 10
کمائي: 162
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واؤ یعنی دوسروں کو آرے لگا دیتے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔گمبتے
samhar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-05-09, 02:46 PM   #5
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب ایسی بھی بات نہیں بھائی جی
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, نظر, موقع, انسان, بہترین, بھائی, جلد, خون, عورت, صندل, صاف, صابن, صبح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف جاویداسد خبریں 1 14-09-10 10:30 PM
کراچی میں فلیٹوں پر قبضوں کیلئے ہمیں استعمال کیا جا رہا ہے۔متاثرین سیلاب فرحان دانش خبریں 2 19-08-10 08:31 AM
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 10.45 فیصد اضافہ عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:57 AM
گزشتہ دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال صحیح نہیں ہوا‘ سراج درانی عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:53 AM
گلوگارہ برٹنی اسپئیر پھر اسپتال میں داخل،منشیات استعمال کرنے سے متعلق ٹیسٹ لئے جائیں گے خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 05-01-08 10:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger