واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 11:09 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,278
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

ہونٹ ہمارے چہرے کا سب سے بڑا حساس، خوبصورت اور پر کشش حصہ ہیں اور چہرے کی خوبصورتی اور بشاشت اور تازگی میں جو کردار ہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی اور عضو نہیں کر سکتا۔ بعض خواتین قدرتی گلابی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اور ان پر بال نکال آتے ہیں جن سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے،

اگر چہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے لپ اسٹک استعمال کی جاتی ہے، لیکن ہونٹوں پر سے کالا پن دور کرنے اور بال ختم کرنے کے کئی طریقے بھی موجود ہیں۔ ہونٹوں پر بال نکل آنے سے ان کی خوبصورتی اور دلکشی یقینا متاثر ہوتی ہے لیکن ایسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ویکس یا تھریڈنگ کے ذریعے آسانی سے ہونٹوں پر سے بال دور کئے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ کے ہونٹوں پر کالا پن پیدا ہو گیا ہو تو انہیں دوبارہ گلابی بنانے کیلئے ناریل کے تیل میں لیموں ملا کر رکھ لیں اور ان میں کئی مرتبہ اسے ہونٹوں پر لگائیں اور روزانہ ایک قندھاری انار ضرورکھائیں لیکن معدے کو خراب نہ ہونے دیں۔

اگر ہونٹ پھٹے ہوئے ہوں تو بہت متاثر کرتے ہیں اگر آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہوں تو تھوڑا سا شہد لے کر چند قطرے لیموں کے ڈال کر پندرہ منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں پھر دھو کر بالائی لگائیں یہ شکایت معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لئے معدے کو درست رکھیں یا دن میں دو تین بار سنگترے کے چھلکے کا رس ہونٹوں پر لگاتے رہے گا۔ ایک گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے منہ صاف کر لیں۔ ہونٹوں میں قدرتی سرخی پیدا کرنے کیلئے روزانہ رس دار پھلوں کا رس استعمال کریں اس کے علاوہ بالائی بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں لئے مفیدرہتی ہے۔ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں!

ہونٹوں کو سنہری اور دلاویز بنانے کیلئے لپ اسٹک استعمال کرنے سے پہلے تھوڑی سی فاﺅنڈیشن ضرور لگا لینی چاہئے۔ اس سے وہ ناگوار لائنیں غائب ہو جائیں گی۔ جو بڑھتی ہوئی عمر کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ہونٹوں پر لپ اسٹک ہمیشہ چہرے کی رنگت اور لباس کی رنگ سے میچ کرتی ہوئی لگائیں ورنہ لپ اسٹک کا مناسب شیڈ اچھے میک اپ کو بھی خراب کر دیگا جو کہ آپ کی خوبصورتی کو بے حد متاثر کریگا۔

ہونٹوں پر قدرتی لالی لانے کیلئے زعفران ذرا سا پیس کر بالائی میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔ چنھد منٹ کے بعد صاف کر لیں۔ اس طرح ہونٹ نرم بھی رہیں گے۔ اور سرخی چہرے کو کیسا حسن عطا کرتی ہے۔

ہونٹوں کے بل دور کرنے کیلئے کچے دودھ کی کریم سوتے وقت ہونٹوں پر لگائیں اس کے علاوہ روغن زیتون اور مفزتر بوز بھی استعمال کئے جاتے ہیں ان کو پیس کر روغن بادام میں ملا کر رات کو ہونٹوں پر لگائیں اور صبح کو دھولیں۔

ہونٹوں کو پتلا اور خوبصورت بنانے کیلئے پسی ہوئی پھٹکری گلاب عرق اور چار قطرے لیموں کا عرق لیں اور ان تینوں کو ملا کر دن میں دو تین مرتبہ اور رات کو سوتے وقت لگائیے۔ اس طرح سے ہونٹ نہ صرف پتلے اور خوبصورت ہوں گے بلکہ ان کا کالا پن بھی دور ہو جائیگا۔

ہونٹوں پرقدرتی لالی لانے کا ایک اور طریقہ کار زیر نظر ہے روزانہ رات کو ہونٹوں پر زعفران لگائیں اور پانچ منٹ کے بعد دھو ڈالیں۔ چند دنوں تک ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹوں پر قدرتی لالی آجائے گی اور آپ کو لپ اسٹک لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

بعض خواتین اوپر کا ہونٹ موٹا ہوتا ہے اور نچلا ہونٹ بہت پتلا ، یا پھر یوں بھی ہوتا ہے کہ ہونٹ بہت ہی پتلے پتلے ہوتے ہیں یا اوپر کا ہونٹ نیچے کے ہونٹ کی نسبت بہت چھوٹا ہو، تو اس صورت میں لپ اسٹک لگاتے وقت بہت ماہرانہ انداز میں اگر لپ پنسل سے آﺅٹ لائن بنا کر دونوں ہونٹوں میں یکسانیت پیدا کر لی جائے تو اس سے اچھا تاثر ابھرتا ہے لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ آﺅٹ لائن بنانے کیلئے جو لپ اسٹک یا لپ پنسل استعمال کریں اس کا رنگ آپ کے لپ اسٹک کے رنگ سے قدرے گہرا ہونا چاہئے۔ جسے آپ ہونٹوں پر لگائیں اور اس کے بعد کوشش کریں کہ کھانے پینے کے دوران میں لپ اسٹک اترنے نہ پائے۔ ورنہ ہونٹوں کی ساخت بھدی معلوم ہونے لگے گی۔ ہونٹوں کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے رکھنے کیلئے لپ اسٹک لگانا چاہئے یا نہیں اس کے بارے میں دو نظریات ہیں اور دونوں ہی انتہائی پسندی کی حدود کو چھوٹے نظر آتے ہیں

ایک نظریہ یہ اس بات پر متفق ہے کہ ہونٹ بالکل سادہ اور بغیر کسی قسم کی لپ اسٹک یا رنگ کے ہونے چاہئیں جبکہ دوسرا نظریہ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ ہونٹوں پر لپ اسٹک کی تہہ انہیں خوب سے خوب تر بناتی ہے اس لئے لپ اسٹک کا استعمال ناگزیر ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نوجوانی میں ہونٹوں میں ہلکی سی لپ اسٹک لگائی جائے تو گلوزہی لگا کر ہلاکا سا گلابی پن کا تاثر دیا جا سکتا ہے لپ اسٹک یا گلوز لگانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان کی بدولت ہونٹوں کو موسچرائز مہیا ہو جاتا ہے، دوسرا فائدہ یہ ہے کہ ہونٹوں پر چمک پیدا ہو جاتی ہے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ میک اپ کے بعد اگر ہونٹوں پر لپ اسٹک نہ لگائی جائے تو چہرہ ادھورا ناکھل سا لگتا ہے، کچھ خواتین لپ اسٹک ہونٹوں پر خوب گہرا گہرا کر کے تھوپ لیتی ہیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ جب تک لپ اسٹک کی موٹی تہیں نہ جمائی جائیں اس وقت تک ہونٹ خوبصورت نظر نہیں آسکتے لیکن یہ خیال غلط ہے دراصل لپ اسٹک لگانا باقاعدہ ایک فن کا درجہ کرکھتا ہے آپ اپنے ہونٹوں کو اس وقت تک نمایاں نہیں کر سکتیں جب تک کہ آپ کو ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا نہ آجائے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (08-11-11), فخر بٹ (13-06-11), منتظمین (13-06-11), عروج (18-06-11)
پرانا 13-06-11, 07:43 PM   #2
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-06-11, 06:22 AM   #3
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے ہونٹ تو پہلے سے بہت پیارے ہیں آپی
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-11-11, 02:52 AM   #4
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,651
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام
بہت اچھی ٹپس ہیں ، جزاک اللہ
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-01-12, 01:54 AM   #5
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, فن, کیسا, کوشش, یا, وقت, نظر, مطابق, معلوم, اللہ, انداز, بے, حسن, حصہ, خواتین, دیکھا, ذرا, رات, سنہری, عرق, غلط, غائب, صاف, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! ابو عمار گپ شپ 3 13-01-11 08:31 AM
اونٹوں کے خوبصورت کاروان ابو عمار دلچسپ اور عجیب 6 30-12-09 11:41 PM
ہونٹوں کي خوبصورتي محمدعدنان فیشن اور بیوٹی ٹپس 4 04-01-09 09:59 PM
عبث جاں منتظر ہونٹوں پہ ہے میاں شاہد ذوق 1 27-09-08 05:26 AM
بیجنگ اولمپکس کیلئے 1.85 ملین ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger