واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > فیض احمد فیض



فیض احمد فیض فیض احمد فیض


جشنِ فیض

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-11, 10:52 AM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جشنِ فیض

جشنِ فیض


کراچی میں اتوار کو جشن فیض احمد فیض منایا گیا، جس میں معاشرے میں عدم برداشت، امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ، مزدور اور کسان تحریک اور کئی دوسرے موضوعات زیر بحث آئے۔
شہری برائے جمہوریت نامی تنظیم نے اس جشن کا انتظام کیا تھا، جس میں زیادہ تر مزدور تنظیمیں، ماہی گیر تنظیمیں، این جی اوز، وکلا اور صحافی شامل ہیں۔اس جشن میں داخلے کے لیے قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی تھا جبکہ لوگوں کی کلایوں پر ٹھپے لگائے جارہے تھے جو دکھا کر واپس جانے کی اجازت تھی۔
کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق شہر میں بائیں بازو کی سوچ رکھنے والے لوگوں کا یہ ایک بڑا اجتماع تھا جن کی تنقید کا نشانہ امریکہ اور پاکستان کی دائیں بازو کی تنظیمیں رہیں۔
دہشت گردی کے محنت کش طبقات پر اثرات اور مزدور تحریکوں کا حال اور ماضی بھی اس جشن میں زیر بحث آیا۔ سینیئر مزدور رہنما سلیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک تبلیغی جماعت تھی جس نے انیس سو ستاون میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ سیاست نہیں کریں گے کیونکہ مزدور طبقے اور اس سوچ پر کاربند لوگوں نے انہیں مجبور کردیا تھا کہ وہ کھل کر سامنے آئیں۔’مزدور تحریک پر مذہبی جماعتوں کی آمد کے بعد دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب سیاسی جماعتوں نے اپنے لیبر ونگ بنائے اور مزدوروں کو سیاست کی بنیاد پر تقسیم کردیا۔‘
جشن میں لوک موسیقی کے مختلف گروپس موجود تھے جن کے گرد کچھ نوجوان اور خواتین رقص بھی کرتے نظر آئے۔ کتاب، شمسی توانائی کے آلات، کپڑے اور کھانے پینے کے سٹال بھی اس جشن کا حصہ تھے۔

جشن کے اکثر شرکا میں مزدور تنظیمیں اور ان کے موجودہ اور ماضی کے رہنما شامل تھے۔ اسی سوچ کی پیروکار نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو بحث کا موضوع بنایا۔
صفدر رشید نامی مقرر کا کہنا تھا کہ ’آج کے دور میں کسی ملک میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر گھسا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کی اقوام متحدہ بھی حمایت کرے گی، اس طریقے سے دوسری اقوام کو بھی ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔‘ان کے مطابق پاکستان کو بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر ہمارا ساتھ نہ دیا تو دہشت گرد پاکستان کے اثاثوں پر قبضہ کرلیں گے۔
توہین رسالت قانون کا غلط استعمال اور معاشرے میں عدم برداشت بھی اس جشن کے مباحثوں میں شامل رہا۔ نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل بزنجو واحد پارلیامینٹیرین تھے جو اس جشن میں شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی ذمہ دار ریاست ہے۔’آج جن خودکش بم حملوں، ٹارگٹ کلنگز اور عدم برداشت کی بات ہورہی ہے وہ ریاست کے پیدا کردہ ہے لوگوں کے نہیں۔ اگر ریاست یہ نہ کرتی اور نہ کراتی تو شاید یہ سب کچھ نہ ہو رہا ہوتا۔ آج جو یہ خودکش حملے کر رہے ہیں یہ وہ ہی لوگ ہیں جنہیں ریاست نے اپنی ضرورت کے لیے پیدا کیا تھا۔‘ان پروگراموں میں سیلاب زدگان کی بحالی پر بھی بات کی گئی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کرامت علی کا کہنا تھا کہ سب نے یہ فرض کرلیا ہے کہ سیلاب متاثرین کا مسئلہ حل ہوچکا ہے اور وہ اپنے علاقوں میں واپس جاچکے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سیلاب متاثرین کو کیمپوں سے نکال کر مستقل بحال کرنے کا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کو رہنے کے لیے مناسب مکان یا پلاٹ فراہم کیے جائیں۔
میلے کو فیض احمد فیض کی شاعری، نامور مصور صادقین کی فیض کی شاعری کے بارے میں پینٹگز اور وائیل کے کارٹونوں سے سجایا گیا تھا۔
مگر بعض شرکاء نے فیض کی شاعری، شخصیت یا جدوجہد پر کوئی پروگرام ترتیب نے دینے کا شکوہ کیا۔جشن کے منتظمین میں شامل محسن طارق نے اس تاثر کو مسترد کیا۔ بقول ان کے پورا پروگرام فیض پر اور ان کی سوچ پر مبنی ہے اور یہ سب کچھ ان کی شاعری سے ہی متاثر ہوکر کیا گیا۔
جشن میں صبح سے شام تک اندرون سندھ اور کراچی کے ماہی گیروں کی شرکت زیادہ رہی اور سورج ڈھلنے کے بعد ہی شہریوں کی آمد میں اضافہ ہوا۔ یہ جشن رات گئے تک جاری رہا جس میں مشاعرہ اور محفل موسیقی بھی شامل تھی۔
بشکریہ : بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (18-04-11), محمدعدنان (18-04-11)
پرانا 18-04-11, 11:52 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

شیئرنگ کا شُکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-04-11, 12:58 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کافی عرصے بعد بائیں بازو کے لوگ دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں
لگتا ہے روس میں پھر جان آ رہی ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-04-11, 01:03 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار یہ دائیں ، بائیں بازو والوں کی سمجھ نہیں‌آتی ان کی زرا وضاحت تو کر دیں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش (18-04-11)
پرانا 18-04-11, 01:10 PM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہم تو ٹھہرے اجنبی مراسلہ دیکھیں
یار یہ دائیں ، بائیں بازو والوں کی سمجھ نہیں‌آتی ان کی زرا وضاحت تو کر دیں
آسان مثال ہے کہ آپ پاک نیٹ کے منتظمین ہیں جو اس فورم کو چلا نے میں کوشاں ہیں لیکن آپکی معاونت کیلئے دیگرریڈ اوربلیو کیا ہوئے؟
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-04-11, 03:07 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,300
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
آسان مثال ہے کہ آپ پاک نیٹ کے منتظمین ہیں جو اس فورم کو چلا نے میں کوشاں ہیں لیکن آپکی معاونت کیلئے دیگرریڈ اوربلیو کیا ہوئے؟
جو ریڈ اور بلیو ہیں ان کو دست و بازو کہتے ہیں ۔۔ جن کو بالفاظ دیگر رفقائے کار بھی کہا جاتا ہے ۔۔دائیں اور بائیں بازو کا ان سے دور دور کا واسطہ نہیں ۔۔۔ شکریہ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-04-11, 03:10 PM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,193
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ بھائی پہیلیاں نہ بھجوائیں ؟؟؟؟؟
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-04-11, 03:12 PM   #8
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,228
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
جو ریڈ اور بلیو ہیں ان کو دست و بازو کہتے ہیں ۔۔ جن کو بالفاظ دیگر رفقائے کار بھی کہا جاتا ہے ۔۔دائیں اور بائیں بازو کا ان سے دور دور کا واسطہ نہیں ۔۔۔ شکریہ
معذرت خواہ ہوں۔ شُکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, images, فرض, کارڈ, پاکستان, وقت, نظر, موجودہ, اقوام متحدہ, امریکہ, اردو, اسلامی, حل, حال, خواتین, خودکش, خلاف, سیاست, شمسی توانائی, علی, عالمی, عدم, غلط, صبح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger